محفلین کی فائلز(تبصرہ جات)

نایاب

لائبریرین
بلاشبہ بہت محنت والا سلسلہ شروع کیا ہے ۔
اللہ سوہنا آپ کے خلوص کو قبول فرماتے آپ کو اس سلسلے کی تکمیل کے لئے ہمت و استقامت عطا فرمائے آمین
بہت دعائیں
 
ماشاءاللہ
بہت مشکل ہمت اور حوصلے والا کام ہے
اللہ آپ کو اس مشکل کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے
سلامت رہیں
 
رانا

محفلین
بہت عمدہ جاسمن بہنا۔ آپ نے جس مستقل مزاجی اور محنت سے کام نبھایا ہے وہ آپ ہی کا خاصہ ہے۔ آپ کے علاوہ قرۃ العین بہنا پلس محب علوی اور زہیر عباس بھائی نے ہی حصہ رسدی ڈالا تھا باقی سب طرف خاموشی ہی چھائی رہی یا بظاہر نظر یہی آیا۔:) اور بھی اکا دکا محفلین کے کچھ کام کرنے کا ابھی ایک دھاگے سے پتہ لگا لیکن شائد کنارے نہیں لگ سکا۔ بہرحال دیکھیں کبھی محفل کو نیا خون اس حوالے سے میسر آئے تو شائد اس پروجیکٹ میں کبھی جان پڑجائے۔:) لیکن آپ نے واقعی بڑی محنت سے کام کیا کہ اتنا مواد ایک ہی زمرے سے اکٹھا کرنا واقعی بڑی ہمت چاہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے کام میں برکت عطا فرمائے۔ بہت دعائیں۔:goodluck:
 
نوشاب

محفلین
جاسمن آپی
اچھا لکھ رہی ہیں آپ اور اس مشکل کام کے لیے جیسی مستقل مزاجی کی ضرورت تھی وہ آپ ہی کا خاصہ ہے۔حیرانگی ہے کہ آپ یہ سب کام کر کیسے لیتی ہیں ؟؟؟
ہم تو چار لائینیں بمشکل لکھ کر دنیا کو ایسے تکتے ہیں جیسے بڑا احسان کر دیا ہو کسی پر۔
بہر حال اللہ آپ کے قلم اور ذہانت و لگن میں برکتیں عطا فرمائے۔ آمین @
 
زیک

مسافر
مین لڑی کی پہلی پوسٹ میں اگر اس لڑی کا لنک ہو تو ڈھونڈنا نہ پڑے اور تبصرہ کرنے میں آسانی ہو۔
 
زیک

مسافر
یہ کافی بڑا کام ہے اتنے ارکان کے متعلق تاثرات کو اکٹھا کرنا۔ یہ کیسے فیصلہ کیا کہ کن کن محفلین کو اس میں شامل کیا جائے؟
 
جاسمن

لائبریرین
یہ کافی بڑا کام ہے اتنے ارکان کے متعلق تاثرات کو اکٹھا کرنا۔ یہ کیسے فیصلہ کیا کہ کن کن محفلین کو اس میں شامل کیا جائے؟
یہ فیصلہ تو نہیں کیا۔ البتہ پُرانے،کبھی بہت ایکٹو رہنے والے محفلین اور ایسے محفلین جو زیادہ نظر آتے ہیں،آ رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
آپ سب بھی نام بتا سکتے ہیں/رائے،مشوہ دے سکتے ہیں۔:)
 
جاسمن

لائبریرین
محفلین!
آ اور الف سے شروع ہونے والے ناموں میں سے کوئی نام چھُٹ رہا ہو تو مہربانی فرما کے نشاندہی کر دیں۔
 
محمدظہیر

محفلین
محنت طلب کام ہے باجی لیکن نئے آنے والے اراکین کو تقریباً تمام محفلیں کے متعلق جاننے کا موقع ملے گا
میں بھی کسی طرح اس میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہوں تو بتائیے گا :)
 
جاسمن

لائبریرین
محنت طلب کام ہے باجی لیکن نئے آنے والے اراکین کو تقریباً تمام محفلیں کے متعلق جاننے کا موقع ملے گا
میں بھی کسی طرح اس میں اپنا حصہ ڈال سکتا ہوں تو بتائیے گا :)
ضرور۔ایک کام تو یہی ہے کہ محفل پہ پُرانے محفلین جو زیادہ ایکٹو رہے۔۔۔اُن کے نام دیکھ لیں کہ پورے ہیں؟
دوسرے اب والے جو زیادہ آتے ہیں۔۔یا زیادہ ایکٹو ہیں۔۔۔۔اُن کے نام دیکھ لیں کہ پورے ہیں؟؟؟
پھر اور کام بتاتی ہوں۔۔۔۔:)
 
سر دست فہرست دیکھ کر مجھے تین لوگوں کی کمی محسوس ہوئی
1.ظہیر احمد ظہیر صاحب (شاعر)
2.عبدالحسیب (انڈیا والے)
3. فرحان (تجمل حسین کے دوست)
ان کے علاوہ لسٹ میں محمود بھائی کی آئی ڈی مغزل اور م م مغل دونوں کو علیحدہ شمار کیا گیا ہے
 
Top