نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم
آپ سب کو میری جانب سے محفل فورم کی تیسری سالگرہ کی دلی مبارکباد قبول ہو۔ الحمداللہ اس سال بھی ہمارا اردو کی ترویج کا سفر کامیابی سے جاری رہا ہے اور پہلے کی طرح کئی پراجیکٹس پر کام مکمل ہوا اور کئی نئے پراجیکٹس پر کام شروع کیا گیا۔ میری نظر میں اردو ویب کی اصل خصوصیت یہاں پر اردو سے محبت کرنے والے با صلاحیت افراد کا اکٹھا ہونا ہے۔ ان میں سوفٹویر ڈیویلوپرز سے لے گرافک آرٹ کے ماہرین شامل ہیں، اور سبھی اردو کے فروغ میں اپنا حصہ ڈال رہے۔
گزشتہ سال کی ایک خاص بات محفل فورم پر ایک معقول تعداد میں شعروادب کا نفیس ذوق رکھنے والے خواتین و حضرات کا اکٹھا ہونا بھی ہے۔ اور ان کی یہاں موجودگی اس فورم پر مزید شاعر اور ادیب حضرات کی آمد کا باعث بھی بن رہی ہے۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اس سال بہترین شاعر کا انتخاب عام رائے شماری سے کرنے کی بجائے اس کے لیے ایک پینل تشکیل دیا اور اسی پینل کی مشاورت سے اس کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مشاورت کے دوران ہم نے طے کیا ہے کہ آئندہ اس سلسلے کو مستقل بنیادوں پر چلایا جائے گا جس میں باقاعدگی سے بہترین تحاریر کا انتخاب کیا جائے گا اور اس انتخاب کو صفحہ اول پر نمایاں جگہ دی جائے گی۔ ابھی یہ صرف آئیڈیا ہے اور اس کو رو بہ عمل لانے کے لیے تکنیکی تفصیلات طے کرنی کی ضرورت باقی ہے۔ اسی آئیڈیا کو میں نے دوسرے زمرہ جات پر استعمال کرنے کے بارے میں بھی سوچا ہے۔ بہترین شاعری کی طرح بہترین آئی ٹی ٹیوٹوریل، بہترین سوفٹویر شئیرنگ وغیرہ کے سلسلے بھی شروع کیے جانے چاہییں۔ لیکن اس کے لیے مجھے ناظمین کا تعاون درکار ہوگا اور ان کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی اس کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔
اردو لائبریری پراجیکٹ بلاشبہ اردو ویب کا prestige پراجیکٹ ہے، اور آج یہ پراجیکٹ جس مقام پر ہے وہ اس پراجیکٹ کی لیڈر کی غیر معمولی صلاحیتوں اور ان کی ٹیم کی انتھک اور بے غرض محنت کا ثبوت ہے۔ لائبریری پراجیکٹ کے بارے میں بہت عرصے سے شکایت رہی ہے کہ اس پر اب تک کے شامل کیے گئے مواد کی نیویگیشن اور پریزینٹیشن غیر تسلی بخش ہے۔ لائبریری سائٹ کا استعمال بھی ابھی تک صحیح معنوں میں رواج نہیں پا سکا ہے کیونکہ اکثر دوست وکی مارک اپ استعمال کرنے میں دقت محسوس کرتے ہیں۔ میں نے سوچا ہے کہ آئندہ لائبریری پراجیکٹ کے مختلف پہلوؤں کو بھی صفحہ اول پر نمائندگی دی جائے جیسے کہ فیچر کتابیں جو مکمل ہو چکی ہیں یا جن کتابوں کے برقیانے پر کام چل رہا ہے ان پر کام کی پراگریس کو پراگریس بار کے ذریعے دکھایا جائے۔ میں نے لائبریری پراجیکٹ کی لیڈر شگفتہ کو یہ تجویز بھی پیش کی تھی کہ لائبریری پراجیکٹ کے اگلے سال ٹارگٹس مقرر کر لیے جائیں جن میں طے کیا جائے کہ آنے والے سال میں کس کس زمرہ کی کتابوں کو برقیانے کا کام کیا جانا چاہیے اور اس کے بعد ان زمرہ جات میں سے کاپی رائٹ فری مواد کا انتخاب کیا جائے جس کے برقیانے پر کام کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ لائبریری ٹیم میں بہتر رابطے کی ضرورت بھی موجود ہے۔ میں نے اس مقصد کے لیے کچھ پرائیویٹ فورم تشکیل دیے ہیں اور میں نے لائبریری پراجیکٹ کی انتظامیہ سے گزارش کی ہے وہ مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ میٹنگ کال کرکے اس پراجیکٹ کے سلسلے میں مشاورت کیا کریں۔
ابھی تک محفل فورم کا تشخص بنیادی طور پر اردو کمپیوٹنگ کے فروغ کے لیے کمیونٹی ویب سائٹ کا ہے۔ اس کے علاوہ اس پر شعروادب کے زمرہ جات ہیں اور کچھ زمرہ جات عوامی رائے عامہ کے اظہار کا ذریعہ بھی ہیں۔ میری خواہش ہے کہ یہاں پر عام تعلیم اور بالخصوص آئی ٹی ایجوکیشن کے لیے بھی کام کیا جائے، لیکن اس کے لیے کافی منصوبہ بندی اور تیاری کی ضرورت ہے۔ کچھ عرصہ قبل میں نے کورس وئیر موڈل سوفٹویر کی اردو لوکلائزیشن کے کام کا آغاز کیا تھا، اس کے پیچھے یہی سوچ کار فرما تھی۔ میں انشاءاللہ جلد اس پراجیکٹ کو دوبارہ آگے بڑھاؤں گا۔ اردو کمپیوٹنگ کے فروغ کی سرگرمیوں کا دائرہ اب دوسری ویب سائٹس تک بھی پھیل گیا ہے۔ اس کی ایک مثال القلم پر اردو فونٹ ڈیویلپمنٹ اور پی ایچ پی بی بی 3 کے اردو پیکج کی تیاری ہے۔
آخر میں اپنے رفقاء کار کے تعاون کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ سب سے پہلے زکریا کا شکریہ جو اپنی بے پناہ مصروفیت کے باوجود فورم کا انتظام چلانے کے لیے وقت نکال لیتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہمیشہ رہنمائی کے لیے موجود رہتے ہیں۔ شمشاد بھائی، ماوراء، قیصرانی اور دوسرے تمام ناظمین کا بھی ان کی فعال نظامت کے لیے شکریہ۔ اور ان تمام دوستوں کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے محفل فورم کی سالگرہ کی اتنی محبت اور محنت سے تیاری کی۔ ماوراء تو لگتا ہے کہ اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔ ابوشامل اور محمد کاشف مجید نے جس محنت سے مختلف گرافکس کی تیاری کا کام کیا ہے وہ یقیناً دل کو چھو لینے والی ہے۔ اللہ تعالی انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔ اور میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ یہ محفل سدا یونہی سجی رہے۔ آمین۔
ذیل میں محفل فورم کی پہلی اور دوسری سالگرہ کے موقعے پر میری تحاریر کے روابط ہیں۔
آپ سب کو محفل فورم کی پہلی سالگرہ مبارک
محفل فورم کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد!
والسلام