محفل کی ایک ڈراؤنی شخصیت

مقدس

لائبریرین
محفل کی ایک ڈراؤنی شخصیت

ارے ارے کیا ہوا۔۔ آپ سمجھتے ہیں کہ محفل میں ایسی شخصیت کا کیا کام۔۔ محفل تو چلتی ہی ان کے سہارے ہے۔۔ زبان کے تھوڑے سے کڑوے ارے میرا مطلب وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں، بس میرا ماننا یہ ہے کہ موصوف کسی پوسٹ کا ریپلائی کرنے سے پہلے منہ میں ایک عدد کریلا رکھ لیتے ہیں، اور اس پوسٹ کا جواب دینے میں کریلے جب ان کے دانتوں تلے کچلے جاتے ہیں تو ان کی کڑواہٹ اوہو میرا مطلب ان کی مٹھاس ان کی پوسٹ سے ظاہر ہوئے جاتی ہے۔

تھوڑے اسے اکڑو اور خشک مزاج والے ہیں۔ ذرا ہنس کے بات کر لیں تو ایک دوسرے سے پوچھنا پڑتا ہے کہ یار! آج سورج کس طرف سے نکلا ہے۔

باتیں کم کرتے ہیں۔ زیاہ تر ان کے جوابات ایک دو لائنز پر ہی مشتمل ہوتے ہیں۔۔ لیکن دیکھنے والوں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ اگر موضوع کوئی پھڈے آئی مین ان کی پسند کا ہو تو وہاں بلاتکان بھی بول لیتے ہیں۔

ویسے دیکھنے میں پکے انگریز لگتے ہیں۔ سر پر جیمز بانڈ کی ٹوپی پہنے شاید خود کو جیمز بانڈ ہی تصور کرتے ہیں، سننے میں تو یہ بھی آیا ہے کہ محفل کے شروع کے دنوں میں وہ اپنی ڈراؤنی تصویریں لگا کر محفل کے بچوں کو ڈرایا کرتے تھے۔ جب ان سے فرمائش کی گی کہ ہمیں بھی تصویریں دیکھنی ہیں تو فرمائش کرنے والوں کو فیس بک کا راستہ دکھا دیا گیا۔ غالب گمان ہے کہ بچوں کو ڈرانے کے جرم میں یہ کوئی سزا پا چکے ہیں اس لیے محفل میں دوبارہ تصویریں لگانے سے اجتناب برتا جا رہا ہے۔

ویسے اپنے آپ کو فٹ بھی رکھنے میں انہی کا کمال ہے کبھی تو جہازوں سے چھلانگیں لگا کر اسکائی ڈائیونگ کرتے نظر آئیں گے اور کبھی ہائیکنگ کا پروگرام اور کبھی کیمپنگ لیکن اس سب کے پیچھے جو راز ہے وہ یہی ہے کہ موصوف کو کسی نے کہہ دیا کہ اب آپ بوڑھے ہوتے جا رہے ہو، اس لیے خود کو جوان ثابت کرنے کے لیے آج کل موصوف بچوں والی حرکتیں کرتے پائے جا رہے ہیں۔۔ ان کو کسی نے کہہ دیا کہ واک کرنا بھی ایکسرسائز ہوتی ہے اور اس سے بھی بندہ جلدی بوڑھا نہیں ہوتا تب سے ایکسرسائز کے طور پر محفل میں اکثر واک کرتے بھی پائے جاتے ہیں۔

یوں تو ان کا قصور نہیں لیکن عادت سے مجبور ہو کر اکثر سیاسی اور اسلامک سیکشن میں کچھ ایسا پوسٹ کر کے آتے ہیں جو باقیوں کو خاصے دن مصروف رکھتا ہے۔ کبھی کبھی ان کو ایسا کرتے دیکھ کر میرے اندر بھی یہ خواہش ابھرتی ہے کہ ارے واہ اگر یہ کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں ویسے بھی آج کل محفل میں یہ خبر گرم ہے کہ مرد اور عورت ہر لحاظ سے برابر ہیں۔۔

ویسے اس محترم اور معزز ہستی کو آپ پہچان تو گئے ہوں گے اب میں نام لے کر کیوں خود کو مصیبت میں ڈالوں۔ اس لیے، اس سے پہلے کہ میری کلاس لی جائے ، مجھے یہاں سے بھاگ جانا چاہیے کہ موصوف ہاتھ میں لاٹھی لیے میری خبر لینے نہ پہنچ جائیں
 

مقدس

لائبریرین
شمشاد بھیا
نبیل بھیا
فاتح بھیا
fahim بھیا
محمد امین بھیا
زین بھیا
عثمان بھیا
زحال مرزا بھیا
سید زلفی بھیا
یوسف ثانی بھیا
محب علوی بھیا
ظفری بھیا
محمد وارث بھیا
قیصرانی بھیا
الف عین انکل
مغزل بھیا
سیدہ شگفتہ آپی
عندلیب آپی
@فرحت آپی
ناعمہ عزیز
سارہ خان
عائشہ عزیز
تبسم

آپ سب بھی اس ڈراؤنی شخصیت سے ڈریں نہیں۔۔۔ بلکہ ان کے باقی کے وہ پہلو جن پر لائٹ جانے کی وجہ سے روشنی نہیں ڈالی جا سکی ان کو سامنے لائیں
 

زیک

مسافر
الٹی کھوپڑی کے بارے میں تو بتایا ہی نہیں آپ نے۔ :rolleyes:
اس سے مجھے وہ پروفائل پک یاد آ گئی جو میں نے ویلنٹائن ڈے کی خوشی میں لگائی تھی:
19562_306618026081_541086081_3998907_4965248_n.jpg
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھیا

آپ سب بھی اس ڈراؤنی شخصیت سے ڈریں نہیں۔۔۔ بلکہ ان کے باقی کے وہ پہلو جن پر لائٹ جانے کی وجہ سے روشنی نہیں ڈالی جا سکی ان کو سامنے لائیں

:happy: زیک بھائی سے لوگ ڈرتے بھی ہیں :happy: :happy:
روشنی کی ایک قسط بریکنگ نیوز چینل پر آن آئیر آ چکی ہے اور دوسری قسط کا ڈرافٹ آن ائیر نہیں کیا :happy:
 
Top