محفل کی شہریت اور شہرت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
ویسے تو اس دھاگے کا نام اگر بد سے بدنام برا ہوتا تو زیادہ مزہ آتا:grin:


مزے کی بات ہے
آج محسن حجازی صاحب نے کسی دھاگے میں ذکر کیا کہ شہرت کے لحاظ سے وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔
تو میرے کو بھی یہ دیکھنے کی خواہش ہوئی کہ شہرت کے لحاظ سے ہم خود کون سے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں:rolleyes:


لیکن جب شہرت کے لحاظ سے دیکھا تو ہنسی کے مارے برا حال ہوگیا:laugh::laugh::laugh:


یہاں پر اچھے کی تو بات ہی نہیں ہے۔

مزے کی بات یہ کہ

جاننے والوں کا ذکر کروں تو

سب سے خراب شہرت باجو (بوجھی) کی ہے۔
جو شہرت باجو کی ہے اس کے مطابق لکھا آتا ہے۔
بوجھی یہاں بدنام ہے

شمشاد بھائی کی شہرت میں بھی یہی لکھا آتا ہے۔
شمشاد یہاں بدنام ہے

باقی مابدولت یعنی کہ ہم، ہمارے قیصرانی بھائی، اور ہمارے 2 دوست یعنی کہ عمار اور زینب ان کی بھی شہرت یہاں کچھ یوں ہے کہ

ان سب کی اصلاح کی امید کی جاسکتی ہے;)

:laugh::laugh::laugh::laugh:
 

تیشہ

محفلین
animated087.gif


مجھے پتا ہے میں نے کونسا ایوارڈ حاصل کرنے ہیں ۔ ۔ یا لائبریری کتابیں لکھنی ہیں ۔ ۔۔ سو ٹکا کر بولتی ہوں ڈنکے کی چوٹ پے :hatoff:

شہرت تو پھر ایسے بھی خراب ہے ۔۔ ویسے بھی خراب ہے میرے کونسا یہاں رشتے طے ہونے ہیں
animated087.gif
یا میرے کون سے رشتے دار ہیں ، ،، :music:

اسلئے کم سے کم بندہ جی کھول کر ، ٹھوک بجا کر سنا تو سکتا ہے نا اگلے کو ،
شہرت کا کیا ہے ؟ آنی جانی ہے :music:
 
ارے بھئی آپ لوگ پریشان نہ ہوں جناب مترجم صاحب سے فقرے کے ترجمے میں سہو واقع ہو سکتا ہے جس کا نتیجہ یوں نکلا۔ ویسے بات ہے مزے دار۔
 

زھرا علوی

محفلین
میں بھی ہر بندے کی شہرت چیک کرتی ہوں بوچھی آپی کی دیکھ کر مجھے بھی بڑی حیرانی ہوئی تھی۔۔۔۔
ویسے ہماری شہرت تھیک ٹھاک ہے۔۔۔:hatoff:

:) :) :)
 

تیشہ

محفلین
میں بھی ہر بندے کی شہرت چیک کرتی ہوں بوچھی آپی کی دیکھ کر مجھے بھی بڑی حیرانی ہوئی تھی۔۔۔۔
ویسے ہماری شہرت تھیک ٹھاک ہے۔۔۔:hatoff:

:) :) :)



:laugh:
میری صرف دیکھا کریں مگر حیران نا ہوا کریں :hatoff: ۔ جتنے لوگ میرے ہاتھوں یہاں سے پٹے ہیں ۔۔ اور جتنا میں انکو منہ پھاڑ کر سناتی رہی ہوں اس لحاظ سے میری شہرت کو تو پھر ایسے ہی چار چاند لگنے تھے ناں :hatoff:

مگر میں نے کبھی پرواہ نہیں کی ۔ ۔۔ :hatoff:
 

فہیم

لائبریرین
میں بھی ہر بندے کی شہرت چیک کرتی ہوں بوچھی آپی کی دیکھ کر مجھے بھی بڑی حیرانی ہوئی تھی۔۔۔۔
ویسے ہماری شہرت تھیک ٹھاک ہے۔۔۔:hatoff:

:) :) :)


زہرہ صاحبہ جو شہرت آپ کی ابھی ہے
کچھ عرصہ پہلے میری شہرت میں بھی یہی لکھا آتا تھا:)

میرے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اب وہ نہیں ہے۔
میرے لیے شمشاد بھائی، قیصرانی بھائی اور باجو کے قریب رہنا زیادہ بڑی بات ہے:)

ہم سادے کے سارے سب سے خراب شہرت کے ہیں:hatoff:

:laugh::laugh::laugh:
 

ماوراء

محفلین
کہاں سے دیکھتے ہو فہیم ۔۔ کہ شہرت کے لحاظ سے کون سا نمبر ہے؟ مین پیج پر پہلے تو نظر آتا تھا، لیکن اب تو نظر نہیں آتا؟
 

فہیم

لائبریرین
توبہ ہے ماورہ
آپ بھی نہ:blush:

ارے بھئی چپکے سے کان میں بول دینا تھا کہ زہرہ کا زیرہ کردیا ہے اس کو جاکر ٹھیک کردوں:grin:


باقی شہرت کے لحاط سے لسٹ آپ یہاں دیکھ سکتیں ہیں۔

اس میں سب سے آخری صفحے پر چلی جائیے گا۔
باجو، شمشاد بھائی اور قیصرانی بھائی سے تو وہیں ملاقات ہوجائے گی۔
اور ایک صفحہ پہلے موصوف سے بھی:hatoff:
 

فہیم

لائبریرین
میری بھی کافی شہرت ہے، اور میں حیران ہوں‌ :lol:

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
ارے آپ تو ماشاءاللہ سے کافی گریٹ شخصیت ہیں
آپ کی تو واقعی شہرت ہونی چاہیے

ویسے ایک راز کی بات جہانزیب بھائی
آپ کی شہرت میں گمپ کا بڑا ہاتھ ہے:)
 

جہانزیب

محفلین
نہیں‌، آپ کا جواب غلط ہوا
کچھ سیاسی اور کچھ معاشرتی دھاگوں‌ پر پوائنٹس ملے ہیں، گمپ پر تو صرف ایک عدد بندے نے ہاتھ مارا ہے ۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
یعنی کے تکہ ٹھیک جاکر نہیں‌ بیٹھا:grin:

ویسے یہ کہاں سے دیکھتے ہیں کہ کس پوسٹ پر پوائنٹ ملے
اور کس پر پوائنٹ کم ہوئے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top