پہلی سالگرہ محفل کے پہلے سال کی تکمیل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آصف

محفلین
الحمدللہ کہ اردو محفل نے آج اپنا پہلا سال نہایت کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ اردو محفل سمیت تمام اردو ویب ہی اس کامیابی کیلئے اللہ سبحانہ و تعالی کی مدد کے بعد، آپ سب لوگوں کا مرہونِ منت ہے۔ دنیا میں بہت سے عمدہ اور خالصتاً رفاہِ عام کیلئے شروع کئے گئے منصوبے بھی بعض اوقات صرف اسلئے پایۂ تکمیل کو نہیں پہنچ پائے کیونکہ ان کو آپ لوگوں جیسے پرخلوص رضاکار میسر نہیں آئے۔ اسلئے آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی، عملی شرکت اور اردو ویب کی بہتری کیلئے دیے جانے والے مشورہ جات اصل میں ہم سب کی کامیابی کی اصل بنیاد ہیں اور اسی بنیاد پر آپ سب مبارکباد کے صحیح مستحق ہیں۔

نبیل اپنے مراسلہ میں اردو ویب پر جاری منصوبہ جات کے بارے میں اظہار خیال کر چکے ہیں۔ انشاءاللہ ان کے علاوہ اور بہت کچھ بھی ہماری نظر میں ہے۔ کل ہی نبیل سے فون پر بات کے دوران میں نے انہیں اردو ویب پر اردو سکھانے والی ایک ویب سائٹ کے قیام کے بارے میں اپنی خواہش کے بارے بتایا۔ اس کام کیلئے شروع میں ہم اردو متون میں سے سب سے زیادہ تعدد والے کلمات نکال کر ان کا ترجمہ مہیا کر سکتے ہیں۔ میرا جرمن زبان کی تعلیم کا تجربہ بتاتا ہے کہ 500 یا 1000 ایسے اردو کلمات کی فہرست اردو سیکھنے والوں کیلئے ایک نہایت مضبوط بنیاد ثابت ہو سکتی ہے۔ نبیل اردو ڈاٹ نیٹ کنڑولز پر کام کر رہے ہیں جو اردو پروگرام لکھنے کیلئے انشاءاللہ ایک کارآمد وسیلہ ثابت ہونگے۔ اردو لائبریری منصوبہ کا اجراء ہم سب کیلئے صحیح معنوں میں ایک باعثِ فخر کارنامہ ہے۔ ان کے علاوہ اور بہت سے منصوبہ جات جاری ہیں جن سے آپ پہلے ہی آگاہ ہیں۔

حال ہی میں جب ہم نے اردو ویب کی ہوسٹنگ کے لئے آپ لوگوں سے مدد کی اپیل کی تو اس کے جواب میں آپ لوگوں کے ردعمل سے اندازہ ہوا کہ احباب کے دلوں میں اردو ویب کی جڑیں الحمدللہ کتنی گہری جا چکی ہیں۔ اسی طرح چند یوم قبل ایک فنی خرابی کی وجہ سے اردو محفل کی عدم دستیابی پر دوستوں کی بے چینی بھی اسی طرف اشارہ کرتی نظر آتی ہے۔ اس پذیرائی کیلئے اردو ویب آپ کا مشکور ہے۔ آخر میں نبیل اور زکریا کو بھی بہت مبارک کہ اصل میں جِن کی جہدمسلسل اردو ویب کی اتنی عمدہ فراہمی کے پسِ پردہ کارفرما ہے۔

اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس محفل کو ہمیشہ آباد رکھیں۔ اور اردو کی ترقی کے ہمارے خواب کو شرمندۂ تعبیر فرمائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آصف بھائی میں سوچ رہا تھا کہ آپ کا پیغام ابھی تک کیوں نہیں آیا،

آپ کو بھی اس اہم موقع پر مبارک ہو کہ آپ بھی اس محفل کے اہم ستون ہیں۔
 
آصف آپ کا پیغام بڑا بروقت ہے اور حوصلہ افزا ہے اور جس اہم کام کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے وہ بہت زیادہ اہم ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ پہلی سالگرہ کے تحفہ کے طور پر آپ اس کام کو شروع کرنے کا بیڑہ اٹھائیں ، آگے ہم سب مل کر اسے رواں دواں کردیں گے۔
 

فریب

محفلین
جی آصف بھائی کو پیغام کافی لیٹ آیا تھا کیونکہ وہ جرمنی کی فتح کی خوشی منا رہے تھے :wink: کیوں آصف بھائی ٹھیک کہ رہا ہوں نا
 

آصف

محفلین
-> فریب، شمشاد اور محب: بہت شکریہ

-‍> فریب اور شمشاد: جرمنی کی فتح اچھی تو لگی لیکن ارجنٹائن کیلئے متبادل گول کیپر کے ساتھ میچ کا پنیلٹی ککس پر جانا - - - اس میں کچھ مزا نہیں آیا۔

-> محب: اس پراجیکٹ کیلئے میں کئی وجوہات کی بناء پر ذمہ داری نہیں لے سکتا۔ ایک تو یہ کہ میری پی ایچ ڈی آخری مراحل میں چل رہی ہے اور دوسرا اگر کبھی وقت ملے بھی تو لغت پر کام پہلی ترجیح ہے۔ اسلئے آپ خود بھی آ سکتے ہیں یا کسی اور صاحب کو تیار کر سکتے ہیں کہ وہ اس کی ذمہ داری سنبھالیں۔ راجہ فار حریت بھی اس کام کو لے سکتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ پیغام لکھا جناب آصف بھائی صاحب۔ کبھی کبھی دکھائی دیتے ہیں، لیکن بہت عمدگی سے :)۔ ہم سب کو بہت بہت مبارکباد ہو
بےبی ہاتھی
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top