ابھی لاگ آف کر کے ذرا تازہ صورتِ حال دیکھی تو معلوم ہوا کہ ہمارے محمد احمد ساحب ایک ہزار کا ہدف پار کر کے ماہر ہو چکے ہیں۔
بہت مبارک ہو احمد صاحب۔ ماہر تو آپ پہلے تھے ہی، اب سند یافتہ ہیں!!
آپ کو بہت مبارک ہو احمد صاحب۔
آج کل محفل پر کم کم نظر آ رہے ہیں، حضور۔ 'ایک جھلک' دکھا کر اب اتنی بھی کیا بے اعتنائی کہ نہ پسندیدہ کلام میں کچھ اور نہ آپ کی شاعری میں!
مبارک ہو محمد احمد صاحب !!!
اس ہی طرح میری پسند کی شاعری پوسٹ کرتے ہوئے ترقی کرتے رہیں ۔۔
محمد احمد کو محفل کا یہ سنگ میل عبور کرنے پر میری جانب سے مبارکباد !
احمد بھائی بہت بہت مبارک ہو! آپ جلد ہی ہمیں کاٹ جائیں گے
آپ کو بہت مبارک ہو احمد صاحب۔
محسن بھائی بہت شکریہ!
آپ بے فکر رہیے ہمارے کسی قسم کے کوئی جارحانہ عزائم نہیں ہیں۔
وارث بھائی!
بہت شکریہ ! بے حد نوازش!
اور رہا آپ کا گلہ تو آپ کا گلہ بجا ہے لیکن اس دلنشین محفل اور اتنے محبت والے دوستوں سے بے اعتنائی کا تو میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ بس کچھ مصروفیات زیادہ ہیں اور کچھ منتشرالمزاجی بھی حائل رہی سو آتا تو رہا ہوں لیکن محفل میں سرگرم نہیں رہ سکا۔ جس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ کچھ نہ کچھ حقِ محفل ادا ہوتا رہے۔
مخلص
محمد احمد