تعارف مختصر تعارف

اسلام علیکم
اساتزہ کرام و بزم کے ساتھیو
محمد اظہر نزیر میرا نام ہے، واجبی سی تعلیم حاصل کی وہ بھی انگریزی میں۔ اردو کا بے پناہ شوق پیدا ہوا، جانے کب کیسے اور بھٹکتا ہوا یہاں چلا آیا ہوں علم کی تلاش میں۔
یہاں قطر میں ملازم ہوں
دیگر کوئ ایسی قابل زکر بات نہیں پر اگر کوئ سوال ہوا تو جواب کے لیے حاضر ہوں
امید کرتا ہوں کے اردو زبان کے چاہنے والے اور اساتزہ میری کوتاہیوں کو معاف فرمائیں گے
 
محفل میں خوش آمدید۔ امید ہے کہ آپ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

میں نے محسوس کیا ہے کہ آپ نے ز اور ذ میں کئی جگہوں پر ٹائپو کیا ہے۔ ذ لکھنے کے لئے Shift + Z ٹائپ کیا کریں۔
 

ظفری

لائبریرین
اظہر بھائی اردو لکھنے میں مشکل لگ رہی ہے کیا، جو انگریزی میں لکھ رہے ہیں۔
شمشاد بھائی ۔۔۔ یہ انگریزی میں واجبی تعلیم کے اثرات لگ رہے ہیں ۔ ;)

میری طرف سے بھی اظہر صاحب کو اس محفل پر خوش آمدید ۔ امید ہے آپ کیساتھ وقت اچھا گذرے گا ۔ :)
 

مغزل

محفلین
برادرِ عزیز ، اظہر نذیر ، سلامت رہیں‌بہت شکریہ آپ نے مجھ نا چیز کی دعوت قبول کی اور تعارف کے لیے تشریف لائے ، انشا اللہ آپ سے گفتگوکا شرف حاصل رہے گا، ۔۔ایک بات کی معذرت کہ پچھلے دو تین مراسلات میں ،میں نے نذیر کا ناظر سمجھا اور لکھا ، خیر۔ بہت شکریہ اور ایک بار پھر محفل سے خوش آمدید، جیتے رہیں۔والسلام
 

ظفری

لائبریرین
میرے خیال میں‌نئے آنے والے رکن پر اس طرح‌کا طنز مناسب نہیں‌ہے

جبکہ میرا یہ " خیال " ہے کہ آپ نے ان کا تعارف " ان کی زبانی " نہیں پڑھا ۔ اگر آپ کو میری اس بات کو سمجھنا ہے تو تھوڑی سی کوفت آپ کو اٹھانی پڑی گی کہ ان کے تعارف میں انہی کی زبانی پڑھ لجیئے کہ انہوں نے انگلش میں اپنی تعلیم کو واجبی قرار دیا ہے ۔
اس کے بعد انہوں نے فوراً شمشاد بھائی کو انگلش میں مخاطب کیا ہے ۔ میرا اشارہ اسی طرف تھا کہ آپ اردو میں تحریر کریں کہ یہ اردو فورم ہے ۔ کس نے کس زبان میں واجبی یا مکمل تعلیم حاصل کی یہاں اس سے کسی کو کوئی غرض نہیں ۔ بس اردو ۔۔۔۔ اردو اور صرف اردو ۔

باقی دوست سمجھ گئے تھے کہ میرا اشارہ ان کی واجبی تعلیم کی طرف نہیں بلکہ ان کے اس طرزِ عمل کی طرف تھا جو انہوں نے اردو فورم پر انگلش میں مخاطب کرکے کیا ۔ جبکہ وہ اردو میں تعارف دے چکے تھے ۔ امید ہے " میرا طنز " سمجھ آگیا ہوگا ۔

مجھے پورا یقین ہے کہ اظہر صاحب نے میری بات کا قطعاً برا نہیں مانا ہوگا ۔ آپ کو برا لگا تو اس کے لیئے معذرت ۔
 
نہیں جناب ظفری صاحب قطعََ نہیں۔ میں کافی دیر سوچتا رہا کے اپنے شعبے کو کیا لکھوں اردو میں ۔ جب کچھ سمجھ نہیں آیا تو انگریزی میں ہی لکھ دیا
ویسے راہ نمای کیجیے اُسے اردو میں کیا کہتے ہیں؟ شعبہ مواصلات؟؟
 
Top