مدد درکار ہے

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ
مجھے ایک مسئلہ درپیش ہے جو کہ خالص ذاتی نوعیت کا ہے، محفلین کے گوشہءگزار کر رہی ہوں امید ہے اس کا بہترین حل بتایا جائے گا،،
مجھے عدنان کی اصل تاریخ پیدائش کا نہیں پتا چل رہا ڈاکومنٹ کے حساب سے میں عدنان سے ایک سال بڑی ہوں :confused1::confused1: لیکن یہ سچ نہیں ہے،، عدنان کی بڑی بہن یعنی میرے نند جو کہ امریکہ میں ہے اتفاق سے ان کو بھی اپنی تاریخ پیدائش کا کوئی پتا نہیں ہے ، امی کو یعنی میری ساس کو اتنا پتہ ہے کہ صبح عیدالاضحٰی تھی جب عدنان پیدا ہوئے تھے اور میری نند عدنان سے دو سال بڑی ہے،، عدنان کے چھوٹے بھائی کی عمر 20 جولائی 1984 ہے اور بقول میری ساس کے عدنان اپنے چھوٹے بھائی سے ڈیڑھ سال بڑے ہیں...
:unsure::unsure: یہ مذاق نہیں ہے
 
آخری تدوین:

عبد الرحمن

لائبریرین
ایک ہی حل نظر آرہا ہے۔

بلا ناغہ سات دن تک استغفار کیجیے۔ اس ہیرا پھیری پر نہیں جو عدنان میاں کی کاغذات پر عمر چوری کے حوالے سے چل رہی ہے۔ بلکہ آپ کی پوسٹ کی صورت میں اس جرم عظیم پر جس کی وجہ سے مجھے ڈسپرن پانی میں حلول کرکے اپنا بخار اتارنا پڑا۔ اور بھی نجانے کتنے بھولے بھٹکے اس عفریت کا شکار ہونے والے ہیں۔

مذکورہ بالا علاج پر پابندی سے عمل کرکے سات دن بعد مطلع کیجیے۔ اللہ بہتر کرے گا۔

:p
 
انکل جی آپ پریشان مت ہوں اللہ کا کرم ہے عدنان ڈاکٹر ہیں اور جب ڈاکٹر گھر کا ہو تو پھر پریشانی کیسی..
اور رہی بات استغفار کی تو میں سات دن تو کیا پورے چالیس استغفار کرنے کو تیار ہوں لیکن یہ عمر کا مسئلہ حل ہو جائے
 
ہاں اس دن عیدالاضحٰی تھی لنک
بہت بہت شکریہ یوسف سلطان جی
ایک کیلنڈر کے مطابق پاکستان میں سن 1982 میں عید الاضحیٰ 29 ستمبر کو تھی۔ :) :) :)
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
ایک بہت بڑی پریشانی ختم ہو گئی اب سکون کی نیند آئے گی
 
عبد الرحمن

لائبریرین
انکل جی آپ پریشان مت ہوں اللہ کا کرم ہے عدنان ڈاکٹر ہیں اور جب ڈاکٹر گھر کا ہو تو پھر پریشانی کیسی..
اور رہی بات استغفار کی تو میں سات دن تو کیا پورے چالیس استغفار کرنے کو تیار ہوں لیکن یہ عمر کا مسئلہ حل ہو جائے
شکریہ بٹیا بہت بہت۔ مطلب فیس معاف ہوچکی ہے میری۔ :)

ابھی جب اس دھاگے پر دوبارہ آیا تو باقی دوستوں کے مراسلے نظر سے گزرے اور آخر میں آپ کا اطمینان بھرا میسج نظر نواز ہوا۔ اس گتھی کے سلجھ جانے پر میری طرف سے بہت بہت مبارک باد۔

بس ایک بات کا افسوس ہے کہ اب آپ کے شوہر آپ سے چھوٹے نہیں رہے۔ :(
 
نظام الدین

محفلین
یہ لنک چیک کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے حساب سے 1982 میں حج کا خطبہ 26 ستمبر کو ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور عید 28 ستمبر کو ہوئی۔۔۔۔۔۔ پاکستان میں ایک دن کا فرق ہے لہٰذا پاکستان میں عید الاضحیٰ29 ستمبر کو ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے شوہر کی پیدائش عید سے ایک دن پہلے ہوئی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے شوہر کی تاریخ پیدائش 28 ستمبر 1982 بروز منگل ہے۔
http://habibur.com/hijri/ce-1982/9
 
:)
بس ایک بات کا افسوس ہے کہ اب آپ کے شوہر آپ سے چھوٹے نہیں رہے
افسوس کا کیوں یہ تو خوشی کا مقام،
وہ تو پہلے بھی نہیں چھوٹے تھے بس تاریخ پیدائش کا نہیں پتا چل رہا تھا..
اور آج عدنان نے مجھے لنچ کرویا وہ بھی میرے فیورٹ ریسٹورنٹ پر
:(
 
یہ لنک چیک کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے حساب سے 1982 میں حج کا خطبہ 26 ستمبر کو ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور عید 28 ستمبر کو ہوئی۔۔۔۔۔۔ پاکستان میں ایک دن کا فرق ہے لہٰذا پاکستان میں عید الاضحیٰ29 ستمبر کو ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے شوہر کی پیدائش عید سے ایک دن پہلے ہوئی تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے شوہر کی تاریخ پیدائش 28 ستمبر 1982 بروز منگل ہے۔
http://habibur.com/hijri/ce-1982/9
شکریہ نظام الدین جی میں نے کل رات کو دیکھ لیا تھا لنک
 
عبد الرحمن

لائبریرین
:)
افسوس کا کیوں یہ تو خوشی کا مقام،
افسوس اس بات کا کہ اب آپ کی ڈانٹ کا ان پر اثر نہیں ہوگا۔ :(
اور آج عدنان نے مجھے لنچ کرویا وہ بھی میرے فیورٹ ریسٹورنٹ پر
:(
واہ واہ! دل خوش کردیا آپ نے۔ لیکن خوشی کی بات پر یہ سیڈ اسمائلی کیوں بھلا؟ :cautious:
 
افسوس اس بات کا کہ اب آپ کی ڈانٹ کا ان پر اثر نہیں ہوگا۔
چلوووو میں نے پہلے بھی کبھی نہیں ڈانٹا ان کو
واہ واہ! دل خوش کردیا آپ نے۔ لیکن خوشی کی بات پر یہ سیڈ اسمائلی کیوں بھلا
محترم انکل جی یہ پرابلم آتی ہے موبائل براؤزر میں ایک دفعہ جو اسمائلی سلیکٹ ہو جائے تو وہ ختم نہیں ہوتی

:(:cautious:
 
عبد الرحمن

لائبریرین
چلوووو میں نے پہلے بھی کبھی نہیں ڈانٹا ان کو
پھر مجھے کیوں ڈانٹ دیا؟ :oops:
محترم انکل جی یہ پرابلم آتی ہے موبائل براؤزر میں ایک دفعہ جو اسمائلی سلیکٹ ہو جائے تو وہ ختم نہیں ہوتی

:(:cautious:
ماشاء اللہ ہمت ہے آپ کی۔ موبائل سے مراسلے لکھ لیتی ہیں۔ جبکہ میں جب بھی سیل سے آن لائن ہوتا ہوں ایک لفظ بھی نہیں لکھ پاتا۔
 
عثمان

محفلین
ایک اور معمہ آپ کے لیے آسان کرتے چلیں۔ :)
"انکل" ابن سعید بھی آپ کی طرح عدنان صاحب سے کوئی تین سال چھوٹے ہیں۔ :)
 
arifkarim

معطل
ایک اور معمہ آپ کے لیے آسان کرتے چلیں۔ :)
"انکل" ابن سعید بھی آپ کی طرح عدنان صاحب سے کوئی تین سال چھوٹے ہیں۔ :)
سعود بھائی اور میری قسمت ہی خراب ہے۔ نئے محفلین انہیں انکل سمجھتے ہیں اور ہمیں نونہال۔ حالانکہ ہم دونوں کی آفیشل عمروں میں صرف 2 سے 3 سال کا فرق ہے۔
 
آخری تدوین:
Top