مدد کریں

سبط الحسین

لائبریرین
دراصل میرے مشاہدے کے مطابق (اور دنیا کی بہترین درسگاہوں جیسے ایم آئی ٹی، بر کلے وغیرہ کے اساتذہ کے نزدیک ) اگر آپ پروگرامنگ یا پروگرامنگ کی کوئی سی بھی پہلی زبان سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو پائتھون (python) سے شروع کرنا چاہیے ، کیونکہ نہ صرف یہ کافی آسان ہے بلکہ ہر قسم کے آپریٹنگ سسٹم پر با آسانی دستیاب ہے اور آجکل کے دور میں اس کی کافی مانگ بھی ہے ۔ جہاں تک visual basic کا سوال ہے تو میں آپ کو اس کو سیکھنے کا مشورہ قطعاً نہیں دوں گا کیونکہ نہ صرف یہ کہ یہ صرف windows پر کام کرتی ہے بلکہ میرے نزدیک یہ ایک متروک (obsolete) زبان ہے ۔ باقی اگر آپ پائتھون (python) سیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو آن لائن بہت سارے ذرائع دستیاب ہیں جیسے کہ Introduction to computer science
یا
http://www.academicearth.org/courses/introduction-to-computer-science-and-programming
 
محمد بلال اعظم

میں نے اس پہ کافی دماغ کھپایا، یہ سمجھ سے باہر ہے۔
وی بی ہی بہتر رہے گی۔
 
سبط الحسین

لائبریرین
میں نے اس پہ کافی دماغ کھپایا، یہ سمجھ سے باہر ہے۔
وی بی ہی بہتر رہے گی۔
دوست پائتھون پروگرامنگ تو شاعری کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں (یعنی بہت آسان) ہے اور تم تو ماشاءاللہ کافی اچھی شاعری کرتے ہو ۔ میں تو اب بھی یہی اصرار کروں گا کہ کوشش جاری رکھو انشاءاللہ جلد ہی تم اعلی پائے کے پرا گرامر بھی بن جاؤ گے ۔ شروع میں تھوڑی بہت مشکلات تو آئیں گی پھر آہستہ آہستہ ہاتھ سیدھا ہو جائے گا۔

اب یہی دیکھو کہ coursera.org پر An Introduction to Interactive Programming in Python اور Learn to Program: The Fundamentals کے نام سے پائتھون کے دو نئے کورس بھی شروع ہو رہے ہیں ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرو ۔ پھر اگر پیاس جانے کی چاہ ہے تو وہاں تو جاتے ساتھ ہی فوٹران سے واسطہ پڑے گا :)
 
بہت بہت شکریہ آپ کا۔
بہت بہتر جناب،
میں اس کو دوبارہ دیکھتا ہوں۔
میں ان کورسز کو دیکھتا ہوں، مزید اگر کوئی بات پوچھنی ہوئی تو یہیں پوچھ لوں گا۔
ویسے اگر آپ محفل پہ پائتھون کے کورسز شروع کروائیں تو کیسا رہے گا۔
 
دراصل انٹرنیٹ پر یہ زبان سیکھنے کے لیے بہت عمدہ مواد دستیاب ہے۔ اس کو ہوتے ہوئے میرے نہیں خیال کے میں زیادہ بہتر انداز میں اس کو پیش کرسکتا ہوں۔ پھر بھی اگر فارغ وقت میسر ہوا تو اس سلسلے میں ضرور پیش رفت کروں گا۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو کوئی مشکل درپیش ہو تو ضرور بتائے گا۔
 
جی جناب بہت بہت شکریہ آپ کا۔
انشاءاللہ میں اس کی ضرور کوشش کرتا ہوں۔
اور جو سمجھ نہیں آئے گی وہ آپ سے پوچھ لوں گا۔
سب سے پہلے تو آپ اس کا ڈاؤنلوڈ لنک عنایت فرما دیجیے۔
پائتھون کی آفیشل سائٹ پہ کافی سارے دیے گئے ہیں، ان میں سے کونسا کرنا ہے۔
 
آپ اس لنک پر جا کر اپنی مشین کے مطابق (windows MSI installer) ڈونلوڈ کرکے انسٹال کرلیں ۔ امید ہے آپ باآسانی اس مرحلے کو سر کر لیں گے ۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اگر آپ ٹرائی روبی جیسا انٹریکٹیو پائتھون ٹیوٹوریل چاہتے ہیں تو مسئلہ نہیں۔ بلکہ آپ اسے اردو میں ٹرانسلیٹ کر کے باقی کے لئے یہ کام آسان کر سکتے ہیں۔ ٹرانسلیشن ان کی وکی میں کی جا سکتی ہے۔ :)

یہ روبی وہی تو نہیں ہے، جس کے محفل پہ ٹٹورئیلز موجود ہیں۔
 
Top