فاتح
لائبریرین
شمشاد بھائی نے استفسار فرمایا تھا کہ
لہٰذا اس دھاگے کے توسط سے ہم مدیحہ گیلانی صاحبہ کو محفل میں خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں۔۔۔۔
گو کہ مدیحہ گیلانی صاحبہ محفل کی رکن تو 10/10/10 سے ہیں لیکن ایک خاموش قاریہ کے طور پر دھاگا گردی کرتی تھیں۔
بعد ازاں جب ہم نے ان سے استفسار کیا کہ آپ نے یہ دو چار ماسٹر ڈگریاں کیا رشوت دے کر خریدی تھیں کہ لکھنا نہیں آتا یا آپ محفل کو بھی فیس بک کی قسم کا بے ہودہ پلیٹ فارم سمجھتی ہیں جہاں کمینہ خصلت عناصر نے آپ کو اس قدر عاجز کیا کہ اسے چھوڑتے ہی بنی۔ (اس جملے پر "متفق" یا "غیر متفق" کا بٹن دبانے والوں کے نام دیکھ کر احباب اگر کچھ اندازہ لگانا چاہیں تو انھیں مکمل ٓزادی حاصل ہے)۔۔۔
تو ہمارے سمجھانے بجھانے پر انھوں نے پہلے تو اپنے ادبی ذوق کے حوالے سے شعر و شاعری کے دھاگوں میں پسند کا بٹن دبا کر اپنی موجودگی کا اعلان کیا۔۔۔ پھر ایک ایک دو دو الفاظ کے جوابات سے اپنی پسندیدگی کا اظہار جو رفتہ رفتہ دو الفاظ سے ایک اور پھر دو جملوں کی شکل اختیار کرنے لگے۔ پھر ان کا کچھ حوصلہ بڑھا تو انھوں نے ایک آدھ دھاگے بھی کھولے مثلاً داغ دہلوی کی ایک خوبصورت نعت۔
مدیحہ گیلانی صاحبہ ایک انتہائی خوبصورت ادبی ذوق کی مالک ہیں اور دو عدد ماسٹرز کرنے کے بعد اب ایم فل اور پی ایچ ڈی کی جانب مائل ہونے کے متعلق سوچ رہی ہیں نیز کئی برس سے شعبۂ درس و تدریس سے منسلک ہیں اور فارغ اوقات میں گزیٹڈ آفیسر کے طور پر ہم جیسوں کے کاغذات اٹیسٹ فرماتی ہیں۔
باقی تعارف وہ خود کروا دیں گی۔
مدیحہ گیلانی صاحبہ اپنا تھوڑا سا تعارف تو دیں۔