مرزا غالبؔ اور کرکٹ

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
مرزا غالبؔ اردو ہی نہیں بلکہ عالمی ادب کے بھی مرد ِ اول ہیں۔ ان کے دیوان کے ساتھ ساتھ ان کے خطوط بھی خاصے کی چیز ہیں لیکن یہ جو خط آپ پڑھیں گے، وہ غالبؔ نے تو نہیں لکھا۔ لیکن اگر وہ آج زندہ ہوتے اور کرکٹ کے میچ دیکھتے تو شاید اسی انداز میں لکھتے۔ یہ خط مرزا غالبؔ کے چہیتے شاگرد چھوٹے غالبؔ کےنام لکھا گیا

لو بھئی چھوٹے میاں!میں کل دلی واپس پہنچ گیا۔ تو اب تم میری غیر حاضری کی وجہ پوچھو۔ سیالکوٹ میں ایک شناسا ہیں، نام ہے ان کا مرزا محمد وارث۔ مرزا تو میں نے ان کو خطاب دیا ہے، وہ خود اپنے نام کے ساتھ مرزا نہیں لکھتے۔ بڑے بھلے انسان ہیں، میری مزاج پرسی کرتےرہتے ہیں۔ کل ہرکارہ آیا تو مرزامحمد وارث صاحب کا خط لایا۔ لکھتے ہیں کہ کچھ اصحاب میرے دیوان کو محفوظ کر رہے ہیں۔ کاروائی بڑی عجیب ہے، وہ یہ کہ میرا کلام ایک ڈبے میں کہ فرنگی کاریگروں نے نکالا ہےاور نام اس ڈبے کا کمپیوٹر رکھا ہے ، لکھ کر محفوظ کیا گیا ہے اور پھر میرا کلام دنیا کے کسی بھی حصہ میں ایسے ہی ڈبے کے ذریعے پڑھا جا سکے گا۔ یہاں آج کل سارے کام اسی سے ہوتے ہیں ۔ سبحان اللہ، نہ مشاعرے کی ضرورت اور نہ دیوان کی حاجت۔ ماشاء اللہ
اور سنو۔۔۔۔۔۔۔۔!!! مرزا محمد وارث نے فرمایا کہ یہاں آؤ اور خرچہ آمد و رفت کا پاؤ۔ خیر وہاں پہنچا تو قدم قدم پر عجائبات ِ قدرت۔۔
اب اصل قصہ سنو۔ وارث مرزا نے کہا کہ تم کو ایک تماشا دکھاؤں ۔ تمہیں تو پتا ہے، اس عمر میں طبیعت کھیل تماشوں کی طرف راغب نہیں ہوتی۔ اب کیونکر جاتامگر وہ مصر رہے، مجبوراً ساتھ ہو لیا۔ انہوں نے ایک عجیب سواری میں سوار کرایا۔ تانگے اور رتھ کے ساتھ کی کوئی سواری تھی لیکن چھت کے ساتھ۔ اگلے حصے کو دیکھا تو نہ بیل، نہ گھوڑا ، معلوم ہواکوئی معدنی سیال بھرواؤ اور سواری تیار ہے۔ پھر تیز رفتار ماشاءاللہ! "نے ہاتھ باگ پر ہے، نہ پا ہے رکاب میں"والا معاملہ لگتا تھا۔ بس یوں سمجھو اڑن کھٹولاہے۔ اب اس جگہ پہنچاجہاں تماشا ہوتا ہے۔ ایک بیضوی عمارت ہے، اونچائی دلی کے قلعے جتنی۔ اندر داخل ہوئے تو وہاں ایک عجیب سماں برپا ہے، رات کو دن بنادیا۔ دیکھا تو چاروں طرف اونچے ستونوں پر چراغ روشن ہیں ۔ یہ نہ معلوم ہو سکا کہ ان میں تیل کون ڈالتا ہے، کون روشن رکھتا ہے؟ اب جو نظر دوڑائی تو دیکھا کہ ایک میدان میں مخملی گھاس بچھی ہوئی ہے۔ اس سے زیادہ نہ دیکھ سکا، اس عمر میں بینائی کہاں تک ساتھ دےجب یہ مدعا وارث مرزا کو سنایا تو انہوں نے دو عدد وزنی عدسے آنکھوں سے لگا دئیے۔ اب جو میدان میں دیکھتا ہوں تو دس بارہ نوجوان آپس میں بحث میں الجھےہوئے ہیں۔ ان کے لباس دیکھ کر یہ اندازہ نہ کر سکا کہ کون سا پہناوا ہے، غالباً پاجامے کے اوپر قمیص اور کرتے کی طرح کی کوئی چیز تھی جو پاجامے میں گھسی ہوئی تھی ۔ عجب نہیں کہ یہ نوجوان دلی کے شاہی خاندان سے ہوں لباس میں کئی رنگ برنگے پیوند تھے۔ "یا الٰہی !یہ ماجرا کیاہے؟ "خیراب دو نوجوان میدان میں ایک جانب سے داخل ہوئے۔ ان کے تیور بتارہے تھے کہ اس بحث میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ایک ہاتھ میں چھڑیاں تھیں ، لباس بھی ان کا وہی تھا، البتہ اضافہ یہ ہوا تھا کہ ہاتھ پیروں سمیت قریباً تمام جسم کی مرہم پٹی کی گئی تھی۔ ایسی حالت میں انہیں بستر سے اٹھنے کیوں دیا گیا؟ حکیم نے روکا کیوں نہیں؟۔۔۔۔
اب سنو۔ ! یہ دونوں میدان کے وسط میں پہنچ گئے۔ یہاں کچھ فاصلہ پر زمین میں تین بلی یاں گڑی تھیں ۔ وارث مرزا نے کہاکہ اب سنبھل کے بیٹھو کہ تماشا شروع ہوا چاہتا ہے۔ میں حیران کہ یہ کیاکھیل تماشا ہے۔ اتنے میں دو فرنگی میدان میں وارد ہوئے۔ سوچا ، چلو معاملہ طے ہوا ۔ اب صاحب بہادر تصفیہ کرا دیں گے۔ حیران تو ہوا کیونکہ وارث مرزا نے بتایاکہ عرصہ ہوا انگریز ہندوستان چھوڑ گئےاور ہندوستان کے کچھ حصوں پر مسلمان سلطنت قائم ہے۔سوچا کہ وارث مرزا سے پوچھوں کہ یہ فرنگی پھر یہاں کیوں ؟ مگر خاموش رہا۔ طرہ یہ کہ یہ دونوں اس جھگڑے میں شامل ہوگئے۔ اس کاروائی تک یہ نہ سمجھ سکا کہ معاملہ کیا ہے، کیوں یہ میلہ سجایا گیا ہے۔
خیر اب ایک نوجوان میدان کے سرے پر پہنچ گیا اور اس کے ساتھی میدان میں اردگرد پھیل گئےجیسے ان دونوں نوجوانوں کو ڈرانا دھمکانا مقصود ہو۔ اچانک اس نوجوان نے فرنگی کی جانب دوڑنا شروع کر دیا اور وہاں پہنچ کر اپنے جسم کو اس طرح موڑا کہ دونوں ٹانگیں زمین سے اوپر اور ہاتھ ہوا میں معلق رہے۔ دفعتاً اس نوجوان نے ایک لال رنگ کا گولا سا زخمی نوجوان کے دے مارا۔ میں نے کہا ، الٰہی خیر!۔ معلوم ہوا کہ زخمی نوجوان بھی بے خبر نہیں ۔ اس نے کمال ہوشیاری سے گولے کو چھڑی سے دور مار بھگایا ۔ میں نے اندازہ کیا کہ چلو معاملہ رفع دفع ہوا ۔ اب یہ نوجوان بھاگ کھڑے ہونگے اور اپنے گھر کی خبر لیں گےمگر مت پوچھو۔ میدان والے نوجوان تو اس گولے کے پیچھے بھاگے اور جس نے چھڑی سے گولے کو دور بھگایا تھا، وہ اور اس کا زخمی ساتھی بلیوں کے درمیان دوڑ لگاتے رہے۔ وہاں تو خیر جو ہوا سو ہوا ۔ میرے ساتھ جو اصحاب تماشا دیکھ رہےتھے۔ عجب بے ہودہ انداز میں اودھم مچانے لگے۔ مشاعروں میں ہم نے بھی داد پائی لیکن یہ کیا طریقہ کہ کان پڑی آواز سنائی نہ دےاس شور میں مجھے اختلاج ہونے لگا۔ چاہا کہ واپس ہو لوں مگر وارث مرزا نے روک لیا کہ یہ ہنگامہ ختم ہوا چاہتا ہے۔
جب یہ طوفانِ بدتمیزی تھما تو کیا دیکھتا ہوں کہ میدان میں پھر وہی نوجوان جھگڑنے کو تیار ہیں ، پھر وہی بھاگ دوڑ ، کچھ نہ پوچھو، شام سے رات گئے تک یہی ہوتا رہا۔ یہ بھی ہوا کہ گولے والے نوجوان نے گولا پھینکا تو وہ زخمی کی پٹیوں پر لگا ۔ اس ظالم سے یہ نہ ہوسکا کہ پوچھ لے ، بھائی کیسے ہو؟ مگر اس بیہودے نے فرنگی کی طرف رخ کر کےاس انداز میں صدا لگا ئی کہ میرا دل دہل گیا اور مجھے اس کی ذہنی حالت پر شبہ ہونے لگا اور ہاں ، یہ بھی ہوا کہ زخمی گولے سے بچ گیا اور گولا بلیوں سے جا لگا ۔ اس پر پھر وہی اودھم مچا ۔ وہ زخمی اپنی چھڑی ہاتھ میں پکڑے منہ لٹکائے، اللہ جانےمیدان سے نکل کر کدھر چلا گیا، اور اس کی جگہ ایک اور زخمی پٹیاں باندھے آ گیا ۔ بارے وہی تماشا پھر شروع ہوگیا۔ پھر تو زخمی آتے جاتے رہے۔۔۔
بھئی چھوٹے میاں ! میری تو عقل خبط ہوگئی ، بیٹھنا گناہ ہوگیاپر وارث مرزا کی مروت میں واپس نہ آ سکا کہ مرا دم بھرتے ہیں ۔ جب یہ تماشا ختم ہوا تو واپسی ہوئی۔ وارث مرزا نے بتایا کہ تماشا یہاں بہت مقبول ہےاور نام اس تماشے کا کرکٹ بتاتے ہیں ۔ ہزار ہا روپیہ خرچ کیا جاتا ہے، بڑے بڑے انعامات و اکرامات دئیے جاتے ہیں ۔ سوچا کہ شاعری ترک کر کے یہی تماشا شروع کر دوں کہ ساہوکار کا بار تو ہٹے۔ پر وارث مرزا نے کہا کہ یہ نوجوان کا کھیل ہے۔ نہ جانے کیسا مارا ماری کا کھیل ہے۔ خیر، انہی کو مبارک ۔ وہ خوش رہیں ، ہم یہاں خوش ہیں
نجات کا طالب، غالبؔ
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
شکریہ کیلئے الفاظ نہیں وارث بھائی، سچ کہوں تو میں کل سے آپ سے داد وصولنے کے انتظار میں کمپیوٹر کےسر پر سوار بیٹھا ہوں
آپ کی داد نے ڈھیروں کیا سیروں بلکہ منوں خون بڑھا دیا، اگر میرے پاس پرنٹر ہوتا تو میں آپ کا تبصر ہ پرنٹ کر کے لیمینشن کرو ا کے ۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ کیلئے الفاظ نہیں وارث بھائی، سچ کہوں تو میں کل سے آپ سے داد وصولنے کے انتظار میں کمپیوٹر کےسر پر سوار بیٹھا ہوں
آپ کی داد نے ڈھیروں کیا سیروں بلکہ منوں خون بڑھا دیا، اگر میرے پاس پرنٹر ہوتا تو میں آپ کا تبصر ہ پرنٹ کر کے لیمینشن کرو ا کے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

اجی صاحب یہاں حاضر ہونے کا موقع ہی ابھی ملا، اور سیدھا جنتی ہوگیا میں تو، اور ہاں اگر کسی "ابو فلاں یا امِ کلاں" کو اس میں کفر نظر آئے تو میں بخوشی اپنے بڑے مرزا جی کے ساتھ جانے اور رہنے کو تیار ہوں۔ :)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اجی صاحب یہاں حاضر ہونے کا موقع ہی ابھی ملا، اور سیدھا جنتی ہوگیا میں تو، اور ہاں اگر کسی "ابو فلاں یا امِ کلاں" کو اس میں کفر نظر آئے تو میں بخوشی اپنے بڑے مرزا جی کے ساتھ جانے اور رہنے کو تیار ہوں۔ :)
ھاھاھاھاھاھاھاھاھا
میں صدقے، میں صدقے ھاھاھاھاھا ھاھا
میری ہنسی کو بریک لگے تو کچھ لکھوں نا، چلیے میں ذرا کھل کے ہنس لوں پھر آتا ہوں
میں وی جانا جھوک رانجھن دی
وارث اگر اس سفر میں مجھے ساتھ لے چلیں
حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کی
 

محمد وارث

لائبریرین
ھاھاھاھاھاھاھاھاھا
میں صدقے، میں صدقے ھاھاھاھاھا ھاھا
میری ہنسی کو بریک لگے تو کچھ لکھوں نا، چلیے میں ذرا کھل کے ہنس لوں پھر آتا ہوں
میں وی جانا جھوک رانجھن دی
وارث اگر اس سفر میں مجھے ساتھ لے چلیں
حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کی

بسم اللہ بسم اللہ، مرشدی یہ خیال نہ کریں کہ انکے بے وفا مریدین ان کو "گرم" جگہ چھوڑ کر حوروں اور "لنگوروں" کے ساتھ چلے گئے، صلاح عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے :)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
زندہ باد ، زندہ باد، وارث بھائی زندہ باد
گرم جگہ تو مرشد نے خود پسند فرمائی کیونکہ بقول انہی کے
اس بلغمی مزاج کو گرمی ہی راس ہے
لیکن یقیناً رحمت گوارہ نہیں کرے گی اور فردوس کو دوزخ میں ملا دیا جائے گا
یہاں غالبؔ کا ایک فارسی شعر یاد آ رہا ہے مگر یاد نہ ہونے کے سبب الٹا سیدھا لکھنے سے بہتر ہے کہ ترجمہ ہی لکھ دوں

اے خدا ! تو غالب ؔ کو باغِ جنت میں جگہ عطا کر
کیونکہ اس باغ کے شایانِ شان نت نئے نغمے الاپنے والی بلبل ہی ہے
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
وارث بھائی کیا آپ لگتا ہے کہ نواب شیفتہ ٹھنڈی جگہ جانا گوارہ کریں گے؟
میرا تو خیال ہے کہ آپ اور مجھ سے لاکھوں نے یہ یاری نبھانے کی ادا نواب صاحب سے ہی سیکھی ہے
ویسے مرشد کو کہیں عرش سے پرے مکان ہی نہ دے دیا جائے (رحمت سے کچھ بعید نہیں)
تو ہمارے وارے نیارے ہو جائیں گے، اور آپ نے جن کا ذکر کیا وہ بغلیں جھانکتے نظر آئیں گے
 

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی کیا آپ لگتا ہے کہ نواب شیفتہ ٹھنڈی جگہ جانا گوارہ کریں گے؟
میرا تو خیال ہے کہ آپ اور مجھ سے لاکھوں نے یہ یاری نبھانے کی ادا نواب صاحب سے ہی سیکھی ہے
ویسے مرشد کو کہیں عرش سے پرے مکان ہی نہ دے دیا جائے (رحمت سے کچھ بعید نہیں)
تو ہمارے وارے نیارے ہو جائیں گے، اور آپ نے جن کا ذکر کیا وہ بغلیں جھانکتے نظر آئیں گے

درست فرمایا آپ نے چھوٹے میاں لیکن کیا کریں کہ نواب صاحب عرصہٴ دراز تک مولوی حالی کی صحبت میں رہ کر کہیں خراب نہ ہو گئے ہوں :)
 

محمد وارث

لائبریرین
مزید برآں کوئی اپنا بندہ اُدھر بھی تو ہونا چاہیے کہ چیزیں بھجوا سکے، سنتے ہیں کہ مرشدی کی تمام پسندیدہ چیزیں صرف اُدھر ہی ہیں، مولوی حالی سے تو کوئی خاص توقع نہیں ہے لیکن نواب صاحب ادھر سے برابر برآمد کرتے رہیں گے :)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
:atwitsend: مولانا صاحب میں لوٹا پن کے جراثیم تھے تو نہیں
لیکن آپ کی بات میں وزن ہے، ہاروت ماروت پھسل گئے تھے یہ تو حالی ہیں
لیکن میرے منہ میں خاک میں حالیؔ کا اعمال نامہ ہیک کروا کے ان کی نیکیاں جانثارانِ باوفا میں بانٹ دوں گا ، اگر انہوں نے پارٹی بدلنے کا سوچا بھی
ایک اور تجویز بھی ہے وارث بھائی! آپ جاکے حالی ؔ کا جائزہ لے سکتے ہیں، اور اگر وہ بدل چکے ہیں تو انہیں اپنے حق میں بہلا پھسلا سکتے ہیں
ہمت کیجئے وارث بھائی ،
یا پھر بے خطر کود پڑتے ہیں آتشِ خدا میں، (ماڑا اے تے ماڑا سہی، استاد جو ہے)
 

محمد وارث

لائبریرین
صاحب، یہ بڑے پکے مولوی تھے بدلنے والے نہیں، یاد ہے یادگار غالب، کس منہ سے مرشدی کو نصحیتیں شروع کر دیں تھیں کہ نماز پڑھو، روزے رکھو، وغیرہ وغیرہ، مرشدی کو آزردہ کر دیا۔ بڑے آئے مولوی۔ لیکن بھائی، خواجہ حالی، مولوی تو جیسے بھی تھے مرشدی کو مانتے ضرور تھے، شاید مرشد "بخش" ہی دیں۔ :)
 
Top