مشورہ درکار ہے

ظفری

لائبریرین
ہماری بیگم صاحبہ ایک بوتیک کھولنے کے لیئے پر تول رہیں ہیں ۔ مگر ابھی تک بوتیک کو کوئی نام دینے سے قاصر ہیں ۔ ہمیں اس بات پر مقرر کر رکھا ہے کہ ہم ان کو کوئی منفرد اور مختصر سا نام تجویز کرکے دیں ۔ ہم نے اپنی تئیں کوشش کرکے دیکھ لی ہے مگر ان کے توقع پر اترنے کی سعادت نصیب نہیں ہو رہی ہے کہ تجویز شدہ نام یا تو پہلے سے ہی رجسٹرڈ تھے یا پھر ان کو پسند نہیں آئے ۔ :idontknow:
اُمید ہے آپ دوست احباب اس سلسلے میں میں مدد فرمائیں گے ۔۔۔۔ ارے ! مالی نہیں ، اخلاقی مدد کا طلب گار ہوں ۔:praying:
 
اس کے بعد مجھے محفل پر ان لوگوں سے بھی نمٹنا ہے جنہوں نے مجھے شادی کا مشورہ دیا تھا ۔ :nottalking:
پہلے محفل والوں سے نہ نمٹ لیں؟
 
بوتیک کے نام کا مشورہ تو خواتین ہی بہتر دے سکتی ہیں۔
ویسے اب تو زیادہ تر ٹرینڈ کسی کے نام پر بوتیک کا ہی ہے۔ لیکن کچھ منفرد تو ہونا چاہیے۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
پہلے تو قبلہ یہ بتائیں کہ شادی کب ہوئی؟ بہرحال جب بھی ہوئی، مبارک ہو :)

اور بوتیک کے لیے "ظفر یاب" :)
نام کچھ برا نہیں ہے ۔ بیگم کے دربار میں پیش کرنے کی جسارت کریں گے ۔ :whew:

بڑی لمبی داستان ہے ۔ اسکا قصہ تو چند لفظوں میں تو ختم نہ ہوگا ۔ لگتا ہے کچھ لکھنا پڑے گا ۔:thinking:
 
محمد وارث

ہاں ضرور لکھیے تا کہ ہم پڑھ لیں، اور جو پہلے سے لکھ رکھا ہے اور ہم نے پڑھ رکھا ہے، وہ ذرا اپنی بیگم کو بھی پڑھوا دیں لگے ہاتھوں :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
ہماری بیگم صاحبہ ایک بوتیک کھولنے کے لیئے پر تول رہیں ہیں ۔ مگر ابھی تک بوتیک کو کوئی نام دینے سے قاصر ہیں ۔ ہمیں اس بات پر مقرر کر رکھا ہے کہ ہم ان کو کوئی منفرد اور مختصر سا نام تجویز کرکے دیں ۔ ہم نے اپنی تئیں کوشش کرکے دیکھ لی ہے مگر ان کے توقع پر اترنے کی سعادت نصیب نہیں ہو رہی ہے کہ تجویز شدہ نام یا تو پہلے سے ہی رجسٹرڈ تھے یا پھر ان کو پسند نہیں آئے ۔ :idontknow:
اُمید ہے آپ دوست احباب اس سلسلے میں میں مدد فرمائیں گے ۔۔۔۔ ارے ! مالی نہیں ، اخلاقی مدد کا طلب گار ہوں ۔:praying:
پہلے تو شادی کی بہت مبارک باد
نام تو ملبوسات کے ٹرینڈ کی مناسبت سے ہی ٹھیک رہے گا
 
نایاب

لائبریرین
محترم ظفری بھائی
آپ کو شادی خانہ آبادی پر دلی دعاؤں بھری مبارک باد
خوش رہیں آباد رہیں
اللہ سوہنا سدا مہربان رہتے اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین
بھاھی جی کو جو نام پسند ہو وہی رکھ دیں ۔
بہت دعائیں
 
فرقان احمد

محفلین
نام تو بہت ہیں۔۔۔ اب یہ کیسے معلوم ہو کہ کیا یہ نام بھی پہلے سے موجود ہیں!

زیب تن
زیب و زینت
تزئین
آرائش
پوشاک

وغیرہ وغیرہ!!!
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت مبارک ہو ظفری۔ کمال لطافت سے آپ نے اپنی شادی سے مطلع کیا ہے سب کو۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ محفل فورم آپ کی شادی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔ فورم کی اس فیچر کا تو مجھے بھی علم نہیں تھا۔ :)
 
Top