معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت۔ فاتح الدین بشیر

عثمان قادر

محفلین
اتِّقا ۔ تقویٰ
اِدِّعا۔ استدعا یا دعویٰ
گاہ گاہ۔ وقت بوقت
افترا۔ بہتان
آلام۔ الم (کرب، دکھ یا رنج) کی جمع
اقتدا۔ تقلید یا پیروی
علّت۔ وجہ یا سبب
نعرۂ الفراق۔ جدائی کے وقت غم میں نکلنے والی آواز
شکریہ بھائی
 
سارہ خان

محفلین
اتِّقا ۔ تقویٰ
اِدِّعا۔ استدعا یا دعویٰ
گاہ گاہ۔ وقت بوقت
افترا۔ بہتان
آلام۔ الم (کرب، دکھ یا رنج) کی جمع
اقتدا۔ تقلید یا پیروی
علّت۔ وجہ یا سبب
نعرۂ الفراق۔ جدائی کے وقت غم میں نکلنے والی آواز
افترا اور نعرۂ الفراق دو نئے الفاظ سیکھے ۔۔۔۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی۔۔۔ اگلی بار کراچی کب آرہے ہیں؟ ہاتھ چومنے ہیں۔۔ حضرت ایسی کمال غزل غالبِ زمانہ ہی کہہ سکتا ہے۔۔۔
آج صبح آپ کے اس مراسلے کے الفاظ پر ابن سعید بھائی سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی اور اس میں سے مفاہیم نہ صرف تلاش کیے گئے بلکہ شامل بھی کیے گئے جن کی تفصیل سے آپ کو کراچی آ کر بالمشافہ ملاقات میں ہی آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ :laughing:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فاتح بھائی۔۔۔ اگلی بار کراچی کب آرہے ہیں؟ ہاتھ چومنے ہیں۔۔ حضرت ایسی کمال غزل غالبِ زمانہ ہی کہہ سکتا ہے۔۔۔
:)
امین بھائی، کیا معلوم فاتح بھائی نے دل میں سوچا ہو

میاں! تم خود ہی کیوں نہیں چلے آتے
میں جو آؤں تو کروں خرچ اک کُھلا، معذرت
 
محمد امین

لائبریرین
آج صبح آپ کے اس مراسلے کے الفاظ پر ابن سعید بھائی سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی اور اس میں سے مفاہیم نہ صرف تلاش کیے گئے بلکہ شامل بھی کیے گئے جن کی تفصیل سے آپ کو کراچی آ کر بالمشافہ ملاقات میں ہی آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ :laughing:

تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات۔۔۔

نصف ملاقات کا انتظام ہے،
زائرین و معتقدین پارسل اور نیاز کی دیگ کے لیے کاؤنٹر سے رجوع کریں
 
فاتح

لائبریرین
تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات۔۔۔

نصف ملاقات کا انتظام ہے،
زائرین و معتقدین پارسل اور نیاز کی دیگ کے لیے کاؤنٹر سے رجوع کریں
نصف ملاقات تو خط کو کہا جاتا تھا۔ اب فون یا سکائپ کو تو تین چوتھائی کہا جانا چاہیے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
ورق گردانی میں معلوم ہوا کہ میرا مراسلہ نہیں ہے، حیرت ہے :)

اس خوبصورت غزل پر بہت داد قبول فرمائیں فاتح صاحب، لاجواب۔
 
فاتح

لائبریرین
ورق گردانی میں معلوم ہوا کہ میرا مراسلہ نہیں ہے، حیرت ہے :)

اس خوبصورت غزل پر بہت داد قبول فرمائیں فاتح صاحب، لاجواب۔
اس محبت پر ممنون ہوں۔ بہت شکریہ جناب بلکہ دوہرا شکریہ، ایک تو غزل کی پذیرائی پر اور دوسرا گپ شپ کے اضافی مراسلات کے لیے الگ دھاگا بنا کر انہیں وہاں منتقل کرنے پر۔ :)
 
Top