مکمل " غزل" اردو محفل میں پہلی بار

مغزل

محفلین
محترم احباب ایک غزل پیشِ خدمت ہے ۔۔ آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔
ghazalkiaybaghair.gif
 
شمشاد

لائبریرین
اس پر تبصرہ تو استاد حضرات ہی کریں گے لیکن یہ تصویری شکل میں کیوں، یونیکوڈ میں کیوں نہیں؟
 
مغزل

محفلین
عہدِ جنوں میں چاک گریباں کئے بغیر
گزری بہار ، جشنِ بہاراں کئے بغیر
کرتے رہے ہیں یاد ، انہیں بے بسی سے ہم
اشکوں کو زیب و زینتِ مژگاں کئے بغیر
ممکن نہیں ہے کوئی مداوائے غم کرے
شمعِ وصالِ یار فروزاں کئے بغیر
گزرا ہے کون جادہءِ ہستی سے آج تک
خود کو حریفِ گردشِ دوراں کئے بغیر
سمجھا ہے کس نے رمزِ حقیقت کو ہمنفس
دل کو اسیرِ کاکلِ پیچاں کئے بغیر
کہنے کو عید میں بھی منالوں مگر مغل
مدت ہوئی ہے رویتِ جاناں کئے بغیر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ارے ارے آپ تو ڈانٹ رہے ہیں۔۔
لیجئے بھئی یونیکوڈ میں ۔۔ پیش کردی ہے۔۔۔
مجھے دراصل نستعلیق فونٹ زیادہ اچھا لگتا ہے۔۔
اور یہاں ابھی تک اس پر کام پورا نہیں ہوسکا۔
محبت کا بہت بہت شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
م م م۔ یہ پہلی بار مکمل غزل چہ معنی دارد؟ پہلے بھی تو پوسٹ کر چکے ہیں غزل!!
اچھی ہے۔
سمت کے لئے منتظر ہوں۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب جناب بہت خوب م م مغل صاحب بہت ہی اچھی غزل لکھی ہے آپ نے بہت اچھا لگا پڑھ کر

کرتے رہے ہیں یاد ، انہیں بے بسی سے ہم
اشکوں کو زیب و زینتِ مژگاں کئے بغیر

کہنے کو عید میں بھی منالوں مگر مغل
مدت ہوئی ہے رویتِ جاناں کئے بغیر

جناب دل خوش ہو گیا آپ کی غزل پڑھ کر امید ہے آپ کی شاعری اسی طرح ہمیں پڑھنا نصیب ہوتی رہے گی
 
فرخ منظور

لائبریرین
بہت خوب غزل ہے - روائت اور جدت کا حسین امتزاج کے حامل ہے یہ غزل - بہت شکریہ - مزید کلام بھی عنائت کیجئے گیا -
 
مغزل

محفلین
م م م۔ یہ پہلی بار مکمل غزل چہ معنی دارد؟ پہلے بھی تو پوسٹ کر چکے ہیں غزل!!
اچھی ہے۔
سمت کے لئے منتظر ہوں۔

آداب اعجاز صاحب۔
اس سے پہلے تین چار اشعار ہی پیش کارسکا ہوں۔۔
کسی میں مطلع نہیں تھا اور کسی میں مقطع۔۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ۔۔۔یوں لکھا۔۔
طالبِ دعا
م۔م۔مغل
 
مغزل

محفلین
بہت خوب جناب بہت خوب م م مغل صاحب بہت ہی اچھی غزل لکھی ہے آپ نے بہت اچھا لگا پڑھ کر

کرتے رہے ہیں یاد ، انہیں بے بسی سے ہم
اشکوں کو زیب و زینتِ مژگاں کئے بغیر

کہنے کو عید میں بھی منالوں مگر مغل
مدت ہوئی ہے رویتِ جاناں کئے بغیر

جناب دل خوش ہو گیا آپ کی غزل پڑھ کر امید ہے آپ کی شاعری اسی طرح ہمیں پڑھنا نصیب ہوتی رہے گی

ضرور خرم شہزاد خرم صاحب۔
غزل کیلئے پسندیدگی کے اظہار پر ممنون و متشکر ہوں۔۔
بہت شکریہ۔
نیاز مند
م۔م۔مغل (کراچی)
 
مغزل

محفلین
بہت خوب غزل ہے - روائت اور جدت کا حسین امتزاج کے حامل ہے یہ غزل - بہت شکریہ - مزید کلام بھی عنائت کیجئے گیا -

بہت شکریہ پیارے صاحب
ہم نے توبس۔۔۔
میر و غالب، ناسخ و آتش، فراق و فیض سے
نسبتِ شعری نبھائی ، شاعری میں کیا کیا

انشا ء اللہ بشرطِ زندگی ضرور میں یہ سعادت حاصک کروں گا۔
م۔م۔مغل
 
جیہ

لائبریرین
یہ اپنے تین میموں والے صاحب اتنے تکلفانہ گفتگو بزبان کی بورڈ کرتے ہیں ، کہ ان کا ایک حلیہ جو میرے ذہن میں بنتا ہے۔ وہ ایسا ہی ہے جیسے فلم امراؤ‌جان ادا میں ٍفاروق شیخ تھے۔ یعنی سر پر دوپلی ٹوپی چست شیروانی اور پاجامہ زیب تن کیے ہوئے، ایک ہاتھ میں گلاب کا پھول اور دوسرا ہاتھ پشت پر رکھے ہوئے قدرے خمیدہ کمر کے ساتھ جیسے ڈالی پھولوں کے بوجھ سے جھکی ہوئی، ایک باغ میں سیر کر رہے ہوں اور اپنی تازہ ترین غزل اپنے ساتھیوں کو واہ واہ سبحان اللہ کے کلمات تحسین کے امید پر سنا رہے ہو :cool:
 
جی جی ۔۔ جیہ صاحبہ ۔۔ اڑا لیجئے ہمارا مذاق۔۔۔
ویسے ایک بات کہوں۔۔ کہ۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ تعارف اور تعریف کے گرداب سے باہر نکل آئوں۔۔ مگر ۔۔ شاید میں کامیاب نہیں ہوپارہا۔۔ نقشہ کچھ غلط نہیں کھینچا آپ نے۔۔ بس ایک کردار۔۔ غائب ہے۔۔اور ہاں یہ میری تازہ ترین غزل نہیں ہے بلکہ گزشتہ سے گزشتہ عیدالفطر کی چاند رات کو بے ساختہ کہہ ڈالی تھی سو اب تک تازہ ہے۔۔تازہ دو شعر ابھی ابھی کہہ دیے ہیں ہم نے وہ بھی پیش کرتا ہوں۔۔آپ ملاحظہ کرلیجئے گا،۔۔۔ متعلقہ لڑی میں۔۔
 
جیہ

لائبریرین
ارے ارے مغل جی۔ ہم آپ کا مذاق نہیں اڑا رہے بلکہ مذاق کر رہے ہیں۔ ان دونوں میں تو فرق آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ آپ اہل زباں ہیں اور میں ایک دیہاتی پشتون ی بیٹی ;)

شمشاد بھائی مغل صاحب کو ناراض نہ کردینا
 
شمشاد

لائبریرین
پشتون دیہاتی ہوں گے، لیکن ان کی بیٹی تو دیہاتن نہیں ہے۔

اور جہاں تک میرا خیال ہے مغل صاحب ناراض کیوں ہونے لگے، شاعر ہیں، افسانہ نگار ہیں اور جہاں تک میں نے ان کے پیغامات دیکھے ہیں، اچھے خاصے بدلہ سنج ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
بالکل شمشاد بھائی، تبھی تو اتنی جسارت کی ۔ وہ تو شکر ہے کہ "تین میموں والے صاحب" کی پھلجھڑی کے طرف ان کا خیال نہ گیا;) اوپس۔ میں نے تو بتادیا۔۔۔۔۔ خیر کوئی بات نہیں میں وہ حربہ استعمال کروں گی ۔

بھٹیارن اور فضلوکی لڑائی ہوگئی ۔ کسی نے شوشہ چھوڑ دیا
"کہیں مائی کی توجہ اینٹ کے طرف نہ ہو جائے؟
بھٹیارن نے سن کر کہا ، " سن لیا اور اینٹ اٹھالی مارنے کے لیے
اس آدمی نے کہا کہٍ فضلو کا خیال بھاگنے کی طرف نہ جائے"
ٍفضلو نے کہا " سن لیا " اور یہ جا وہ جا۔۔۔۔۔ پل میں نظروں سے اوجھل ہوگیا
 
جیہ

لائبریرین
وہ کس فلم کا گانا ہے ۔۔۔؟

سمجھنے والے سمجھ گیے ہیں
نا سمجھے؟ وہ اناڑی ہیں
 
Top