مہر گڑھ

ملائکہ

محفلین
محلِ وقوع:
بلوچستان، پاکستان۔
دور یا وقت:
7000 سے 2000 قبل مسیح۔
آباؤاجداد:
نامعلوم، شاید ساوتھ ایشائی۔
زبان:
نامعلوم۔

تعارف:

تقریبا" 7000 قبل مسیح میں، مہر گڑھ کے لوگوں نے دنیا میں سب سے پہلے کاشتکاری کی شروعات کی اور گاؤں بنانے شروع کئے۔ پاکستانی اور فرانسیسی آرکیولوجسٹ نے 1970 کی دہائی میں زیر زمین 7 مختلف تہوں پر ریسرچ کی اور ہر تہہ میں عمارتوں، قبروں اور مختلف باقیات ملیں۔ ہر تہہ میں مختلف ادوار کے مطابق مختلف طرح کی ٹیکنولوجی ملی ہیں جو کہ مٹی کے برتنوں سے شروع ہوکے کانسی کے دور میں، دھات کے اوزاروں پر ختم ہوتی ہے۔

محلِ وقوع:

مہرگڑھ سائٹ، پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کاچی پلین پر واقع ہے۔ دریاء بولان کے ذریعے مہرگڑھ بلوچستان کے مختلف حصوں اور افغانستان سے رابطہ رکھتا تھا۔

مہر گڑھ کی شروعات:

مہرگڑھ کے علاقے میں کچھ کاشکاری لوگوں نے یہاں رہنے اور بسنے کی بنیاد رکھی اور پھر آہستہ آہستہ اس علاقے میں کاشت کاری کا آغاز ہوا۔ 7000 قبل مسیح میں سب سے پہلے اناج اور جو کی کاشت کی گئی۔ کاشت کاری کے فن کو پروان چڑھنے ، گاؤں کو بسانے اور جانوروں کو پالنے کا فن جاننے(جانوروں میں بکری، دنبہ اور مختلف مویشی شامل ہیں) میں تقریبا" 1000 سال کا عرصہ لگا۔

تاریخ:
مہر گڑھ کی تاریخ تقریبا" 5000 سال پر محیط ہے۔ مہرگڑھ کی تاریخ کا پہلا دور 9000 سے 7500 قبل مسیح تک رہا ہے۔ اس دور میں چکنی مٹی سے بنے برتن شامل نہیں ہے۔ جبکہ اس دور میں لکڑی کی چھال سے بنے ہوئی ٹوکریاں استعمال کی تھیں۔ اور ہڈیوں کے ذریعے اوزار بنائے جاتے تھے۔ سیپیاں اور رنگے ہوئے پتھر جولیری کے طور پر استعمال کئے جاتے تھے۔ مہرگڑھ کے لوگوں کی رہائش یا تو پکے اینٹوں کے بنے ہوئے گھروں میں تھی یا پھر ٹینٹوں میں رہتے تھے۔ آرکیولوجسٹ نے کچھ مٹی کی پکی اینٹیں بھی دریافت کی ہیں۔
woven_basket_2002.jpg

کچھ اس طرح کی ٹوکریاں استعمال کی جاتی تھیں۔۔

Mehrgarh-MR3-MAP.jpg


کھدائی کی گئی سائٹ کا نقشہ۔۔۔۔

mehrgarhguimet.gif


مہرگڑھ سائٹ کی تصویر۔۔۔

quellen0214.jpg


پاکستان کے موجودہ نقشے میں مہرگڑھ، موہنجوڈارو اور ہڑپہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

2.jpg


مہرگڑھ کی کھدائی سے مٹی کے بت ملے ہیں۔۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
ٹائم لائن۔۔۔ مہرگڑھ۔۔۔
قبل مسیح:
7000 سے 5500۔۔۔۔ قدیم پتھر کا زمانہ۔۔ پہلا دور۔۔ کھیتوں کی شروعات۔ لکڑی کے چھالوں کی ٹوکری، پتھر اور ہڈی کے اوزار۔۔۔
6000۔۔۔۔۔ مٹی کے پکے برتن اور بت۔۔۔
5500 سے 4800۔۔۔۔۔۔ دوسرا دور۔۔ ترقی کے آثار۔۔۔
4800 سے 3500۔۔۔ مٹی کے برتوں میں پیچیدگی اور مہارت۔۔۔
4000۔۔۔ تانبہ کا پہلی پرتبہ استعمال۔۔۔
2600 سے 2000۔۔۔ 600 سال کے وقت میں مہرگڑھ کے لوگ ہڑپہ اور موہنجوڈارو میں نقل مکانی۔۔

موجودہ دور:
1974 سے 1986۔۔۔۔ فرانسیسی اور پاکستانی آرکیولوجسٹ نے مہرگڑھ کی کھدائی کی۔۔۔
1996۔۔۔ دوبارہ دونوں نے کھدائی شروع کی۔۔



ریفرنس:

Barbara A. West, “Encyclopedia of the peoples of Asian and Oceania”,(2009: Facts on file, Inc: USA), p-519
 

ملائکہ

محفلین
بھتیجی بہت اچھا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

بہت معلوماتی دھاگہ ہے یہ۔
تھیک یو چچا جی اکثر لوگوں نے اس کا نام کبھی نہیں سنا ہوگا اس لئے اسکے بارے میں لکھا کہ یہ ہمارے پاکستان میں ہے اور ہم لوگوں کو اس بارے میں زیادہ معلومات ہی نہیں ہیں۔۔۔۔
 

باباجی

محفلین
زبردست کام کر رہی ہو آپ
مجھے واقعی نہیں پتا تھا
بہت شکریہ شیئرنگ کا
تاریخ ہمارا اثاثہ ہے
 

ملائکہ

محفلین
زبردست کام کر رہی ہو آپ
مجھے واقعی نہیں پتا تھا
بہت شکریہ شیئرنگ کا
تاریخ ہمارا اثاثہ ہے
تھیک یو۔۔۔ سچ بولوں تو پہلے مجھے بھی نہیں پتہ تھا وہ تو میری ٹیچیر نے بتایا تھا جب ہم انڈس ویلی کے بارے میں پڑھ رہے تھے۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
کیا بات ہے! معلومات میں بہت اضافہ ہوا ۔۔۔ کریڈٹ تو ملائکہ کو جائے گا بھئی!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تھینکس ملائکہ، میرا دل چاہ رہا ہے یہاں جا کے دیکھنے کو۔
انسان نے کیسے کیسے محنت کی ہوئی ہے ۔ یہاں کتنی رونق ہوا کرتی ہو گی جب یہ جگہ آباد ہو گی!
 

ملائکہ

محفلین
تھینکس ملائکہ، میرا دل چاہ رہا ہے یہاں جا کے دیکھنے کو۔
انسان نے کیسے کیسے محنت کی ہوئی ہے ۔ یہاں کتنی رونق ہوا کرتی ہو گی جب یہ جگہ آباد ہو گی!
ہوتی تو ہوگی۔۔۔ شاید میں اپنے فائنل ائیر میں ایسی ہی کسی جگہ جاؤں اگر زندگی رہی تو۔۔۔۔۔
 

ملائکہ

محفلین
اور میرا نام؟

ویسے بہت عمدہ شئیرنگ ہے۔ جزاک اللہ۔ ایسے ہی زبردست پوسٹس کرتی رہیئے :)
آپکو پہلے والی پوسٹ میں ٹیگ کیا تھا۔۔ کیا نوٹیفیکیشن نہیں ملی؟ میں نے تو اس میں کافی لوگوں کو ٹیگ کیا تھا:(

ویسے تھینک یو۔۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپکو پہلے والی پوسٹ میں ٹیگ کیا تھا۔۔ کیا نوٹیفیکیشن نہیں ملی؟ میں نے تو اس میں کافی لوگوں کو ٹیگ کیا تھا:(

ویسے تھینک یو۔۔۔ ۔۔۔
جی نوٹیفیکشن ملا تھا۔ ویسے ہی تنگ کر رہا تھا آپ کو۔ اب جلدی سے بتائیے کہ اگلی پوسٹ کب اور کس موضوع پر کر رہی ہیں؟
 

ملائکہ

محفلین
جی نوٹیفیکشن ملا تھا۔ ویسے ہی تنگ کر رہا تھا آپ کو۔ اب جلدی سے بتائیے کہ اگلی پوسٹ کب اور کس موضوع پر کر رہی ہیں؟
اہوووووووووو میں اتنی جلدی بےوقوف کیوں بن جاتی ہوں ایک دفعہ میرے کلاس فیلو نے بھی مجھے ایسے ہی ایک بات پر بےوقوف بنایا تھا نیکسٹ ٹائم آئی ول بی ویری کئرفل:p

اور جو اگلی پوسٹ کی بات ہے تو ،یہ تو ،یہ بات ہوگئی کہ سمندر میں سے اپنی پسند کا قطرہ نکال لو:rolleyes::LOL:
 

طالوت

محفلین
بہت اچھا سلسلہ ہے ، سب سے پہلے کاشت کاری اور باقاعدہ آباد ہونے والی قوم کا شاید کچھ اور نام اور مقام میں نے سن رکھا ہے۔ تفصیل ملی تو پیش کروں گا۔
 
Top