متلاشی
محفلین
کل ہم ایک فورم ’’ ہماری اردو‘‘ پر تشریف لے گئے وہاں پر ہم سے ایک سوالنامہ حل کروایا گیا جس کا جواب ہم نے اپنے انداز میں کچھ یوں دیا ۔۔۔
سوالنامہ بمع جواب پیشِ خدمت ہے۔۔۔
ہماری اردو میں خوش آمدید ۔
ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔
پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان
کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے
1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
ہماری اردو کے تمام صارفین کو تہِ دل سے ،السلام علیکم !
جی جناب ہم آپ کی خدمتِ عالیہ بصد عقیدت واحترام اپنی ناقص عقل اور اپنی کند ذہنی و کج فہمی کے لئے پہلے معافی کے خواستگار ہیں۔۔۔! امید ہے آپ سب وسیع القلبی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری اس گستاخی کو معاف فرمائیںگے۔۔۔!
تو لیجئے جناب یہاںسے پرچہ کا اصل متن شروع ہوتا ہے۔۔
سب سے پہلے میںاپنی
شخصیت کا مختصر تعارف کروا دوں۔۔۔
کچھ نہیں ہے پہچان مری اس کے سوا
مکتبِ عشق سے نسبت ہے فقط مجھ کو
’’محمد ذیشان نصر‘‘
سو ہم اس سوالنامہ کو ایک نئے انداز سے آپ کے سامنے حل کرتے ہیں۔
شعر
آج روایت آپ کی ہم زندہ ہی کیے دیتے ہیں
برسوں پرانی ریت کو ہم انداز نیا دیتے ہیں
’’محمد ذیشان نصر‘‘
1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
شعر
ہے محمد ذیشان نصر نام مرا
میرے والد نے رکھا تھا نام مرا
’’محمد ذیشان نصر‘‘
2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
شعر
ذیشان ہی کہتے ہیںسبھی مجھ کو گھر والے
نہیں کوئی لقب میرا بس نام ہی کافی ہے
’’محمد ذیشان نصر‘‘
3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
شعر
گر چہ دیکھ چکا ہوںاکیس بہاریںمیں
اندر کا موسم تو ابھی تک ہے خزاںپھر بھی
’’محمد ذیشان نصر‘‘
4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
شعر
سرگودھا ہے مرا شہر تو پاکستان ہے ملک مرا
رہتا ہوںمگر ہر وقت خیالوںکی حسیںدنیا میں
’’محمد ذیشان نصر‘‘
5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
شعر
کچھ نہیںہے تعلیم مری تم کو بتاؤںکیا
کی تھی پاس گریجوئشن سہ سال قبل
اے سی ایم اے کرنے کی تگ دو میں ہوںمصروف
اب اس کے سوا اور نہیںکوئی کام مجھے
’’محمد ذیشان نصر‘‘
شعر ’’جواب علم حاصل کرنا کیوںضروری ہے ‘‘
حق و باطل میں تمییز سکھاتا ہے یہ علم
انسان کو اصلی انسان بناتا ہے یہ علم
پستی سے بلندی کی طرف ہی تو لاتا ہے یہ علم
بھٹکے ہوئے راہی کو راہ سجھاتا ہے یہ علم
’’محمد ذیشان نصر‘‘
6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
شعر
شعرو ادب سے ہے شغف مجھ کو بہت ہی
تخلیقی ہے ذہن مرا کہتے ہیںسبھی
’’محمد ذیشان نصر‘‘
7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
شعر
علم کا طالب ہوں، نہیںکچھ اس کے سوا پیشہ میرا
اور بس اک یہی پیشہ ہی میری پہچاں کو بہت ہے
’’محمد ذیشان نصر‘‘
شعر
کاروبارِمحبت سے گریز کروں میںکیوںکر
یہ دل ہے کہ نادان سمجھتا ہی نہیں کچھ بھی
’’محمد ذیشان نصر‘‘
8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
شعر
کیا ہیںمیرے مستقبل کے عزائم میں بتاؤںکیا
میرے مشاغل ہی میرے عزائم کا پتہ دیتے ہیں
’’محمد ذیشان نصر‘‘
9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
شعر
اس فورم سے تعارف کا سبب کون بنا مت پوچھ!
نہیں اپنی خبر بھی مجھے ، کسی غیر کا تم کو بتاؤں کیا؟
’’محمد ذیشان نصر‘‘
سو یہاںپر یہ پرچہ اختتام پذیر ہوا اب رزلٹ کا شدت سے انتظار ہے ۔۔۔!