میرا نیا مشغلہ

شمشاد

لائبریرین
آجکل میں نے نیا مشغلہ اپنایا ہوا ہے اور وہ یہ کہ اردو محفل کے پرانے پرانے دھاگے ڈھونڈ ڈھونڈ کر پڑھتا ہوں (اور سر دھنتا ہوں)۔

آج مجھے یہ خیال آیا کہ بہت سے ایسے نئے اراکین ہیں جنہوں نے یہ کبھی نہیں پڑھے ہوں گے، تو کیوں نہ ان کی رسائی ان دھاگوں تک آسان کر دوں۔

آپ بھی کوئی پرانا یادگار دھاگہ دیکھیں تو آپ بھی اس کا ربط یہاں فراہم کر دیں۔

تو سب سے پہلے بلال بھائی کا شروع کیا ہوا دھاگہ "اردو محفل (میری نظر میں)" شیئر کر رہا ہوں۔ ہو سکے تو اسکو آگے بھی چلائیں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-محفل-میری-نظر-میں.11805/
 

زبیر مرزا

محفلین
شمشاد بھائی آپ کا یہ Nostalgia تو ہم سے نئے ممبران کی دلچسپی اورمعلومات کا بہترین سامان ہوگا
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی اس محفل کے پرااااااانے رکن ہیں۔ ان کو آپ زیادہ تر موسیقی یا پسندیدہ کلام کے دھاگوں میں ہی پائیں گے۔ موسیقی میں آپ ان کو

دیکھ لو آج جی بھر کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے غم دل کیا کروں ۔۔۔۔۔
ساتھی نہ کوئی منزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قسم کے گانے گنگناتے ہوئے پائیں گے اور شاعری میں (حالانکہ خود بھی شاعر ہیں) "وہ خواب تھا بکھر گیا" وغیرہ قسم کی شاعری پسند کرتے ہوئے پائیں گے۔

اس کے باوجود مزاح میں اپنا الگ مقام رکھتے ہیں جس کا ہر پرانا رکن معترف ہے۔

مزاح کے علاوہ انہوں نے بہت سے سنجیدہ دھاگے بھی شروع کیے تھے جن میں ان کے پسندیدہ موضوع ایک تو سیاست ہے اور دوسرا مذہب۔ ان کے کچھ پرانے دھاگوں کے ربط دیتا ہوں۔ آپ بھی پڑھیے۔

اردو محفل کی چھٹی سالگرہ پر ان کا دھاگہ

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-محفل-کی-چھٹی-سالگرہ.34271/
 

زبیر مرزا

محفلین
شمشاد میری نظرسے ظفری کی کچھہ تحریریں گزریں صاحب ماشاءالله کیااندازتحریرہے
آپ نے آسانی فراہم کردی کہ یہاں رابطے پیش کردیئے شکریہ
الله کریم آپ کے اورظفری کے علم وعمرمیں رحمتیں اوربرکتیں شامل فرمائے
 

مہ جبین

محفلین
شکریہ شمشاد بھائی، میری جیسی نوآموز اور طفل مکتب کو پرانے معلوماتی دھاگوں کا ربط فراہم کرکے بڑا احسان کیا ہے
جزاک اللہ خیراً
 

شمشاد

لائبریرین
محب علوی اردو محفل کی پرانے رکن ہیں، ان کو محفل میں آتے ہوئے 6 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ پہلے بہت فعال رکن تھے، پھر کچھ عرصے کےلیے مصروفیت کی بنا پر ان کی حاضری کم ہو گئی۔ رضوان اور ظفری بھائی کے ساتھ ان کی گاڑھی چھنتی تھی۔ انہی کے شروع کیے ہوئے یاد گار دھاگے

شعر جو ضرب المثل بنے

میری خواہش ہے کہ اس سلسلے کو آگے بڑھنا چاہیے۔
 
Top