نیرنگ خیال
لائبریرین
صادق آباد جو کہ بہاولپور سے 213 کلومیٹر اور لاہور سے براستہ خانیوال 660 کلومیٹر کی دوری پر واقع پنجاب کا آخری شہر ہے۔ جبکہ اسلام آباد سے اسکا فاصلہ براستہ ملتان روڈ 903 کلومیٹر اور براستہ انڈس ہائی-وے 906 کلومیٹر ہے۔ کراچی میں کبھی گیا نہیں اس لیئے کچھ کہہ نہیں سکتا مگر ہائی-وے کیطرف سے لگے اک تختے کے مطابق کراچی 640 یا 636کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ ایسا ہی لکھا تھا شائد
میرے شہر کی طرح میرے گاؤں کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ پنجاب کا آخری گاؤں ہے۔جو صادق آباد سے 40 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ اور وہاں جانے کے لیئے مرید شاخ سے گزرنا پڑتا ہے۔ جو کہ سندھ کا حصہ ہے۔
تھوڑی سی معلومات اور دیتا چلوں کہ ماچھکہ میں اک طرف تو پنجاب کی زمینیں ہیں جو کہ ششماہی نہری نظام پر ہیں۔ اور دوسری طرف سندھ کے کھیت ہیں۔ جو کہ سالانہ نہری نظام پر ہیں۔ یہاں سے گڈو بیراج تقریباً 38 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ یہ گاؤں دریا سے متصل ہونے کی وجہ سے زرخیر زمینیں رکھتا ہے۔ یہاں کی بڑی فصلوں میں چاول، گندم، کماد اور کپاس ہیں۔ جبکہ آم اور لیموں کے باغات بھی اس خطے میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔
تو اب شروع کرتے ہیں تصاویر کا سلسلہ