تعارف میرزا یوسف ہے غالب، یوسف ثانی مجھے!

یوسف-2

محفلین
میرا قلمی نام یوسف ثانی ہے۔ گذشتہ تین دہائیوں سے لکھنے لکھانے کا شغف ہے۔ ادب و صحافت کا طالب علم ہوں۔ چند کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں۔ ان کتب میں ادبی انشائیوں کا مجموعہ “یوسف کا بکا جانا“ ، میرے انشائیوں پر ادباء کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ “یوسف ثانی کی انشائیہ نگاری“ ، دیہی صحافت (ترجمہ)، قرآن کی موضوعاتی درجہ بندی پر مبنی تالیف “پیغام قرآن“ ، بارہ مجموعہ احادیث کی تلخیص پر مبنی “پیغام حدیث“ شامل ہیں۔

پیغام قرآن اور پیغام حدیث آن لائن ریڈنگ کے لئے ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔ آن لائن اردو فورمز میں گذشتہ 14 برسوں سے وابستہ ہوں۔ تاہم اردو ویب پر ابھی نظر پڑی۔ جس کے اردو رسم الخط پر مبنی دھاگوں نے مجھے اپنی طرف کھینچ لیا۔ کیوں کہ رومن لکھتے لکھتے میں بہت تنگ آچکا ہوں، گو کہ اس میں ماہر بھی ہو چکا ہوں ہا۔ہا۔ہا۔

اس فورم مین لکھتے ہوئے اور دھاگے جمع کراتے ہوئے گو کہ دقت ہو رہی ہے، مگر امید ہے کہ جلد ہی اس پر عبور ھاصل کر لوں گا۔ یہ تھا میرا مختصر تعارف، امید ہے کہ محفل کے ارکان کو پسند آئے گا
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید یوسف ثانی، اگرچہ میں پہلے متعارف ہو گیا تھا، لیکن یہاں اب تعارف کیا گیا ہے تو یہاں خوش آمدید کہہ دوں۔ لیکن بہتر ہو کہ اصل نام بھی بتا دیں۔جب تین دہائیوں سے ادب کی خدمت کر رہے ہیں تو پھر بزرگوں میں ہی شمار ہو گا نا!! بہر حال محفل کے بزرگ ترین رکن کی طرف سے ایک بار پھر خوش آمدید۔
 
بہت بہت شکریہ برادر بزرگ !جی ہاں اپنا بھی یہی حال ہے کہ!
“میں“ نصف صدی کا قصہ “ہوں“ ، دو چار برس کی بات نہیں (حفیظ جالندھری سے معذرت کے ساتھ) ۔۔۔ اور آپ کے لئے تو ماشاء اللہ نصف صدی کا عرصہ بھی قصہ پارینہ بن چکا ہوگا۔
پہلے میں بندہ مومن کی آئی ڈی سے لاگ ان ہوا تھا، پھر سوچا یہ اہل علم و ادب کی محفل ہے تو کیوں نہ اصل شناخت سے ہی حاضری دی جائے

پھر ان شاء اللہ ملتے ہیں مختلف دھاگوں میں، جب اور جہاں موقع ملے کی بنیاد پر
 
شمشاد

لائبریرین
لیجیے یہاں بھی آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اپنے مضامین شریک محفل کریں کہ ہم بھی استفادہ کر سکیں۔
 
یوسف-2

محفلین
لیجیے یہاں بھی آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اپنے مضامین شریک محفل کریں کہ ہم بھی استفادہ حاصل کر سکیں۔

ان شاء اللہ ضرور ۔۔۔ مگر آپ صر ف “استفادہ“ ہی کیجئے گا۔ “استفادہ حاصل“ نہیں کہ اساتذہ کے نزدیک ایسا کہنا غیر فصیح ہے ۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے: “آب زم زم کا پانی“ یا “سنگ مر مر کا پتھر“ ۔۔۔ امید ہے کہ آپ نے اس “تصحیح“ کا برا نہیں مانا ہوگا۔ ہا ہا ہا
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم یوسف ثانی صاحب اور خوش آمدید۔ آپ اگر چاہیں تو آپ کی دوسری آئی ڈی کو موجودہ شناخت میں ضم کیا جا سکتا ہے۔
آپ کے بارے میں جان کر اور آپ کے کام کے بارے میں سن کر نہایت خوشی ہوئی ہے۔ یقینا ہمیں آپ سے سیکھنے کا بہت موقع ملتا رہے گا۔
معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے پاس رومن اردو یا ان پیج فارمیٹ میں کافی مواد موجود ہے۔ اس مواد کو تحریری اردو میں کنورٹ کرنے کے لیے آپ کو فورم پر کافی مفید روابط مل جائیں گے۔ اور امید کرتا ہوں کہ فورم پر موجود دوسرے اہل علم حضرات کو بھی اپنا ہم ذوق پائیں گے۔
 
وعلیکم السلام نبیل صاحب!
بندہ مومن نامی آئی ڈی بھی اتنی ہی نئی ہے، جتنی کہ یہ والی۔۔۔لہٰذا دونوں کو ضم کرنے کا کوئی خاص فائدہ نہیں۔ میری اصل مشکل یہ ہے کہ میں بہت سے سیکشن میں داخل ہی نہیں ہوسکتا؛ جب تک اچھے خاصے اسکور نہیں بنا لیتا۔۔۔اب اسکور تو اسی وقت بنیں گے جب مجھے کچھ کہنے کا “مو قع“ دیا جائے۔ اسی لئے آپ جیسے منتظمین سے درخواست کی ہے (تجاویز و آراء و شکایت والے سیکشن میں) کہ میرے لئے “بند دروازے“ کھولے جائیں تاکہ میں بھی اپنی پسندیدہ شعبوں میں حصہ لے سکوں
 
نبیل

تکنیکی معاون
برادرم یوسف ثانی، فی الحال تو میں آپ سے صرف تعاون کی درخواست ہی کر سکتا ہوں۔ اب آپ کے پیغامات کی تعداد بھی 100 کے قریب پہنچنے ہی والی ہے۔
 
بھئی واہ یعنی کہ ہم نے ابھی تک آپ کو خوش آمدید بھی نہ کہا اور سمجھتے رہے کہ اس فرض سے سبک دوش ہو چکے ہیں۔ وہ تو بھلا ہو لنچ کے بعد والی اس بوریت کا جس کے چلتے ہم نے آپ کا تعارف دہرانا شروع کر دیا۔ :)

اردو محفل اہل علم احباب سے کبھی خالی نہیں رہی اور الحمد للہ ہمارے لئے سیکھتے رہنے کے وسائل و ذرائع ہمیشہ موجود رہے۔ اب ان میں ایک اور اضافہ ہوا ہے جس سے ہم یقیناً مستفید ہوں گے ان شاء اللہ۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
ان شاء اللہ ضرور ۔۔۔ مگر آپ صر ف “استفادہ“ ہی کیجئے گا۔ “استفادہ حاصل“ نہیں کہ اساتذہ کے نزدیک ایسا کہنا غیر فصیح ہے ۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے کوئی کہے: “آب زم زم کا پانی“ یا “سنگ مر مر کا پتھر“ ۔۔۔ امید ہے کہ آپ نے اس “تصحیح“ کا برا نہیں مانا ہوگا۔ ہا ہا ہا

اللہ تعالٰی آپ کو اس غلطی کی نشاندہی پر بہتر اجر عطا فرمائے۔ میں نے اپنا مراسلہ مدون کر دیا ہے۔

امید ہے آئندہ بھی آپ کا تعاون حاصل رہے گا۔
 
یوسف-2

محفلین
بھئی واہ یعنی کہ ہم نے ابھی تک آپ کو خوش آمدید بھی نہ کہا اور سمجھتے رہے کہ اس فرض سے سبک دوش ہو چکے ہیں۔ وہ تو بھلا ہو لنچ کے بعد والی اس بوریت کا جس کے چلتے ہم نے آپ کا تعارف دہرانا شروع کر دیا۔ :)

اردو محفل اہل علم احباب سے کبھی خالی نہیں رہی اور الحمد للہ ہمارے لئے سیکھتے رہنے کے وسائل و ذرائع ہمیشہ موجود رہے۔ اب ان میں ایک اور اضافہ ہوا ہے جس سے ہم یقیناً مستفید ہوں گے ان شاء اللہ۔ :)

آداب عرض ہے
 
یوسف-2

محفلین
اللہ تعالٰی آپ کو اس غلطی کی نشاندہی پر بہتر اجر عطا فرمائے۔ میں نے اپنا مراسلہ مدون کر دیا ہے۔

امید ہے آئندہ بھی آپ کا تعاون حاصل رہے گا۔

جزاک اللہ ۔۔۔ ہم سب ایک دوسرے سے سیکھتے ہی رہتے ہیں۔ اس قسم کی “ ٹائپنگ کی غلطیاں“ سب سے ہو جاتی ہیں۔ نشاندہی کا مقصد صرف یہ ہوتا ہے کہ دوسرے نو آموز بھی اسے کاپی نہ کرنے لگیں۔ بہت بہت شکریہ
 
شمشاد

لائبریرین
جناب اپنے متعلق کچھ اور بھی بتائیں یا پھر آپ کا باقاعدہ انٹرویو شروع کیا جائے۔
 
Top