میری پسندیدہ شاعری (بلال بھائی کی محبت بھری فرمائش پر )

طاہر رمضان

محفلین
لیجئے بلال بھائی ۔۔


نہ شکایتیں نہ سوال ہے، کوئی آسرا نہ ملال ہے
تیری بے رخی بھی کمال تھی، میرا ضبط بھی کمال ہے ۔۔

بے رُخی پر ایک اور شعر یاد آیا گیا ۔۔

یہ جو اپنی جاں کے حریف ہم تیری بے رخی کا شکار تھے
جو گلہ کریں بھی تو کیا کریں ۔ ۔ ۔ تیرے اپنے رنج ہراز تھے
 

طاہر رمضان

محفلین
رات باقی رہے کہ ڈھل جائے؟
زندگی تُو نہ رُخ بدل جائے

سوچ کی دھوپ میں بدن اُس کا
برف جیسے پگھل پگھل جائے

کس قدر گرم ہے وجود کا لمس؟
برق چُھو لے تو وہ بھی جل جائے

پہلی پہلی محبتوں کا خمار
باتوں باتوں میں رات ڈھل جائے

اب کے دِل میں وہ درد اُترا ہے
غیر ممکن ہے آج کل جائے

زندگی خوش ہے تیرے وعدوں پر
جیسے بچے کا دِل بہل جائے

اِس قدر محوِ رنجِ ہستی ہُوں
موت آئے تو وہ بھی ٹل جائے

ہجر کی رات ڈھل گئی "محسن"
اب تو دل سے کہو سنبھل جائے
 

bilal260

محفلین
واہ جی واہ کیا شاعری ہے بہت بہترین ماشاء اللہ ۔
شاعری سے لگتا ہے آپ غیر شادی شدہ ہے اس لئے ایسی چیزوں میں ڈوب کر شاعری کرتے ہیں ۔اچھی ہے۔
اکثر یہ چیز(شادی یا شادی کے خیالات) دور سے ہی اچھی لگتی ہے۔
کیونکہ جب بعد میں جب اس بندھن میں جب بندہ بند جاتا ہے تو اگر جیون ساتھی اچھا نہ ہو تو زندگی عذاب اور جیون ساتھی Slow poisonہوتا ہے۔
اکثر ایسا نہیں ہوتا(ہو بھی سکتا ہے)۔ویسے ایک بات شیئر کر رہا تھا ۔
اکثر شاعر شادی کے بعد اصل عشق و محبت پر شاعری کرتے ہیں جو کہ اللہ عزوجل ،رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام پر ہوئی ہے۔
ہر کام کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے اور ہر کام وقت پر ہی اچھا لگتا ہے۔
بہت دعائیں ۔
اللہ عزوجل خوش رکھے۔
 

طاہر رمضان

محفلین
واہ جی واہ کیا شاعری ہے بہت بہترین ماشاء اللہ ۔
شاعری سے لگتا ہے آپ غیر شادی شدہ ہے اس لئے ایسی چیزوں میں ڈوب کر شاعری کرتے ہیں ۔اچھی ہے۔
اکثر یہ چیز(شادی یا شادی کے خیالات) دور سے ہی اچھی لگتی ہے۔
کیونکہ جب بعد میں جب اس بندھن میں جب بندہ بند جاتا ہے تو اگر جیون ساتھی اچھا نہ ہو تو زندگی عذاب اور جیون ساتھی Slow poisonہوتا ہے۔
اکثر ایسا نہیں ہوتا(ہو بھی سکتا ہے)۔ویسے ایک بات شیئر کر رہا تھا ۔
اکثر شاعر شادی کے بعد اصل عشق و محبت پر شاعری کرتے ہیں جو کہ اللہ عزوجل ،رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام پر ہوئی ہے۔
ہر کام کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے اور ہر کام وقت پر ہی اچھا لگتا ہے۔
بہت دعائیں ۔
اللہ عزوجل خوش رکھے۔

جی جناب آپ کی اوبزرویشن اچھی ہے کہ میں غیر شادی شدہ ہوں ;) ۔۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری شاعری کی پسند سے لوگ اس بات کو جان لیں گے۔۔ :LOL:

لیکن میں بتاتا چلوں کے میں شاعر نہیں ہوں اس لیے شادی کے بعد میں شاعری کا کوئی پروگرام نہیں ہے ۔۔ بشرطیکہ کہ کوئی شاعرہ نہ مل جائے ۔۔ :highfive:
 

طاہر رمضان

محفلین
ایک رومانوی سا شعر ۔۔ (غالباً پرانی اردو کا ہے )

تجھ لب کی صِفَت لعلِ بدخشاں سوں کہوں گا
جادو ہے تری نین، غزالاں سوں کہوں گا
 

bilal260

محفلین
شادی کے بعد شاعری نہیں اور ہی بہت( سیاپے) مسائل بڑھ جاتے ہیں نئے نئے رشتہ داریاں اور بہت سے رشتہ داروں کے گھر بیگم کے ساتھ جانا ۔
سب کو عزت دینا۔اور بالخصوص گھر والوں والدین کی مان کر چلنا۔
 

bilal260

محفلین
بڑا تجربہ ہے بلال بھای
جی ہاں بہت ہی زبردست تجربہ ہے۔
(سرگوشی)
(مجھے حیرانگی کم اور خوشی زیادہ ہوئی آج جب آپ نے میری ایک پوسٹ پر ناپسندیدہ کا کارٹون دیا یعنی ریٹنگ دی ۔اس خوشی سے میں آج پاگل ہوں اور آج آپ کی اکثر پوسٹ پرسٹار یعنی زبردست کی ریٹنگ دے رہا ہوں۔اللہ عزوجل آپ کو خوش رکھے جو آپ نے مجھے پاگلوں کی طرح خوش رہنے کا طریقہ سیکھا دیا۔میری اس بات پر برا نہ منانا۔شکریہ)۔
 

bilal260

محفلین
چھوڑے جناب ایسی باتوں میں کیا رکھا ہے ۔اگر کوئی پوسٹ نا پسند تھی تو ناپسند ہی صحیح محترم ایسی باتوں میں کیا رکھا ہے۔
میں تو تقریبا ہر پوسٹ کو پسند یا متفق کی ریٹنگ دینے کی کوشش کرتا ہون بلکہ زبردست کی ریٹنگ دیتے ہوئے بھی میں نہیں تھکتا ۔
بس جو اسلامی نقطہ نظر سے غلط ہو اس پر ناپسندیدہ کی ریٹنگ ضرور دیتا ہوں آخر ایمان کا معاملہ جو ٹھہرا۔
اگر کسی کو لوگ پوسٹ میں کچھ بول دے تو میں اس بندے کو پرائیویٹ میسج کر کے حوصلہ افزائی کرنے کی بھی کوشش کرتا ہوں۔
خوش رہے ہماری طرف سے۔
 

bilal260

محفلین
غلطی سے نا ہو گی ہو پلیز بتایں نا کون سی پوسٹ تھی
مجھے چائے پسند ہے زیادہ میٹھی اگر کوئی شوگر کا مریض اس پر ناپسندیدہ کی ریٹنگ دے دے تو ناراض نہیں ہونا چاہئے۔(معزرت یہ مثال تھی)۔
مجھے اس وقت بہت خوشی ہوتی ہے۔جب مجھے کبھی ٹھوکر لگے یا کوئی تکلیف دے یا مجھے برابھلا کہے۔کیونکہ یہ تو کم ہے میں اس سے بھی برا ہوں (صرف اللہ عزوجل جانتا ہے)۔
اس لئے شکر ادا کرتا ہوں اور کلمہ طیبہ پڑھتا ہوں۔
اس وقت صرف اور صرف مجھے محفلین کی دعائوں کی ضرورت ہے۔
آپ میرے دستخط پڑھ لیں۔شکریہ۔محبت دینے کا۔
 
Top