میری ڈائری کا ایک ورق 18 ستمبر 2014

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

جب سے گھر سے 104 کلومیٹر دور پوسٹنگ ہوئی ہے روز کی روٹین کافی بدل گئی ہے ۔ بہت سے منصوبے زہن میں تھے جن پر عمل کرنا کافی دن سے ملتوی ہورہا ہے۔ لیکن اب انشآاللہ ہفتہ وار کی بنیاد پر ان پر عمل کی کوشش کروں گا۔

-ایک تو بابا ویلنٹائن کی اگلی قسط جو کافی عرصے سے ملتوی ہورہی ہے اور اسکی ایک وجہ یہ ہے کہ چونکہ بنیادی طور ہر ایک مزاحیہ کہانی ہے اور مزاحیہ کہانی لکھنے کے لئے اپنا موڈ کم از کم مزاحیہ نہیں تو فریش ہونا ضروری ہے جس کی کافی کمی رہی ہے اب انشآاللہ کوشش کروں گا کہ کچھ اس سلسلے میں کر لیا جائے۔

- ایک اور بہت دلچسپ کام وقت کا فزکس کے مطابق پیچھے جانا اور پھر خدا کا وجود اسی بات سے مکان و زمان سے پاک ثابت ہونا ہے۔

- اندھیرے میں دیکھنے والا کیمرہ اور عینک بنانے کا طریقہ۔ یہ بھی بہت دلچسپ پراجیکٹ ہے۔

اسلام آباد میں لگے ہوئے طویل تماشے نے دل اور زہن بہت خراب کر دئے ہیں اسی لئے اب زیادہ دل نہیں کرتا سیاست پر بات کرنے کو مجھے توقع نہیں تھی اب ملک میں سیاست کا معیار اتنا گر جائے۔ دعا ہے کہ رب کریم ہمارے ملک کو ان تکلیفوں سے نجات عطا فرمائے۔ آمین۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
ماشاء اللہ! زبردست عزائم ہیں لئیق بھائی! اللہ تعالیٰ استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔ (آمین)

آج الحمد للہ سب سے پہلے آیا ہوں آپ کے یہاں۔:)
 
آمین! دل و جان سے دعا ہے آپ کے لیے ۔ پوسٹنگ تو واقعی کافی دور ہوگئی ہے آپ کی۔ روزانہ آتے جاتے ہیں گاڑی میں یا رہائش بھی ملی ہے؟
جی روزانہ آتا جاتا ہوں :)۔ مگر کمپنی نے بس کا بندوبست کیا ہے تقریباً سوا گھنٹے میں پہنچا دیتی ہے :)
 

ساقی۔

محفلین
اندھیرے میں دیکھنے والی عینک اور تاریکی میں دیکھنے والا کیمرہ جلد سے جلد بنا کر روانہ کریں ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اچھا! تو یہ بات ہے۔

کوئی بات نہیں، جو بھی وقت بچے اُس میں سے سیاست کا حصہ فی الحال حذف کردیں۔ پروجیکٹس کے لئے کافی رہے گا۔ :)

اللہ آپ کو آپ کے عزائم میں کامیاب کرے اور آپ کے وقت کو آپ کے اور متعلقین کے لئے فائدے مند بنائے۔
 
اچھا! تو یہ بات ہے۔

کوئی بات نہیں، جو بھی وقت بچے اُس میں سے سیاست کا حصہ فی الحال حذف کردیں۔ پروجیکٹس کے لئے کافی رہے گا۔ :)

اللہ آپ کو آپ کے عزائم میں کامیاب کرے اور آپ کے وقت کو آپ کے اور متعلقین کے لئے فائدے مند بنائے۔
جی بالکل- اب سیاست پر بات کرنے کو زیادہ دل نہیں کرتا بلکہ میں نے تو خبریں سننا بھی بہت کم کردی ہیں۔
 
اندھیرے میں دیکھنے والی عینک اور تاریکی میں دیکھنے والا کیمرہ جلد سے جلد بنا کر روانہ کریں ۔
یہ دونوں چیزیں (اندھیرے میں دیکھنے والی عینک اور تاریکی میں دیکھنے والا کیمرہ ) لیکر جولیا کے ساتھ کسی مشن پر جانے کا منصوبہ ہے کیا ;)
:D:LOL::ROFLMAO:
 
Top