ساتویں سالگرہ میں ، محفل اور ہی ہی ہی

محمد بلال اعظم

لائبریرین
محفل فورم میری نظر میں کیا ہے؟
میرے نزدیک یہ محفل اردو میری ذاتی ڈائری کی طرح ہے ۔
وقت گزارنے اور شاعری کی تلاش میں اس در تک پہنچا تھا ۔
اور کچھ عرصہ خاموش قاری کے طور اس محفل اردو پر موجود مواد کی ورق گردانی کرتا رہا ۔
مجھے ایسا لگتا تھا جیسے محفل اردو ہی نہیں باقی دوسرے فورمز پر بھی اراکین لکھتے لکھاتے صرف اپنا وقت پاس کرتے ہیں ۔
لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مجھ پر محفل اردو کہ اصلیت کھلتی چلی گئی ۔
کہ اس محفل کا انعقاد کچھ سرپھرے اردو کے دیوانوں نے وقت ضائع کرنے کے لیئے نہیں کیا ۔
بلکہ یہ دیوانے بلا تعصب رنگ و نسل و جنس و مذہب صرف اردو کو ایسے زندہ رکھنا چاہتے ہیں ۔
کہ آنے والا کل جو کہ بلکہ " کل کیوں " آج کا گزرتا وقت بھی " کمپیوٹر ایج " سے ہی معنون کیا جاتا ہے ،
اس کمپیوٹر ایج میں داخل ہونے والی ہماری نسلیں ہماری زبان اردو سے کماحقہ واقف ہوتے اس سے استفادہ کر سکیں ۔
ان سر پھرے دیوانوں کی سچی نیت اور مخلصی نے نہ صرف اردو زبان کو اس عالمی گاؤں میں گلی گلی پھیلایا بلکہ
اردو پروگرامنگ میں اپنے تجربات سے اک انقلاب لاتے اردو کو انٹر نیٹ پر لکھی جانے والی زبانون میں
اک نمایاں مقام کا حامل ٹھہرایا ۔ اردو محفل پر جو اردو زبان کا ذخیرہ جمع ہو رہا ہے اس کی نسبت سے
یہ محفل اردو بلا شبہ آنے والی نسلوں کے لیئے اردو کی اک زنبیل جیسی ہو گی ۔
مجھے یہ کہتے بالکل بھی کوئی جھجھک نہیں اور نہ ہی مجھے اپنے کہے پر کسی چاپلوسی کے عنوان کا اندیشہ ہے ۔
اور نہ ہی میرے اس کہے سے ان دیوانوں کے ساتھ شامل کسی محترم ہستی کے درجہ کو کم کرنا مقصود ہے کہ
محترم زیک بھائی " اور محترم نبیل بھائی بلا شبہ میری نظر میں کسی " ولی " سے کم نہیں ہیں ۔
یہ دو ہستیاں کسی بھی نمود و نمائیش سے بچتے پس منظر میں رہتے اس محفل اردو میں " روشن شمع علم " کی نگہبانی کرتی ہیں ۔
اس سچے علیم و الخبیر نے ان کی نیت کی مراد کے طور پر انہیں ان جیسے ہی دیوانوں کے ساتھ سے نواز دیا ہے ۔
جو کہ ہر اک اپنی جگہ پر اک گوہر آبدار ہے ۔
محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا اس عظیم ہستی کی اردو زباں سے پیار اور لگاؤ کسی سے مخفی کہاں ۔
اللہ تعالی ان کے لیئے آسانیاں فراہم فرمائے آمین
اس ہستی نے مجھے غیر محسوس طریقے سے اک سیدھی راہ دکھائی۔
کہ چیٹ اور فضول قسم کے بحث و مباحثہ میں الجھتے کی بورڈ پر اندھا دھند انگلیاں چلانا وقت کا زیاں ہے ۔
کچھ ایسا استعمال کیا جائے اپنے کی بورڈ کا کہ اس سے ابھرنے والے حروف ہماری نسلوں کے کسی کام آئیں ۔
اور مجھے ٹائپنگ کرنے کا شوق ہو گیا ۔ اک عرصہ لائیبریری کا متحرک رکن رہا ۔ اور پھر وقت و حالات کا شکار ہوتے
محفل اردو سے اک عرصہ دور رہا ۔ اور جب سے واپسی ہوئی ہے ۔ کوشش کر رہا ہوں کہ اردو زباں کی خدمت کو جاری
رکھتے اس اردو محفل کو حقیقت میں ایسی ذاتی ڈائری کی صورت دے سکوں
کہ آنے والے کل میں جب میری سچی غزل میری بٹیا رانی اس محفل اردو پر آئے تو اسے اس کے بابا جانی کی کہانی
بابا جانی کی زبانی ہی پڑھنے کو مل سکے ۔ سو غرض کا غلام ہوں یہاں میں ۔

میری نظر میں محفل فورم کو کیسا ہونا چاہیے؟
میرے ذاتی خیال میں محفل اردو کی فضاء کسی بھی تعصب سے پاک اور صرف علمی و تحقیقی مباحث سے بھرپور ہے ۔
منتظمین کرام بہت بہترین اور باخوبی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ اور یہ حقیقت تو کسی سے بھی مخفی نہیں ہے کہ
انسان کی تحریر لاکھ چاہ کر بھی ذاتی وابستگیوں سے چھٹکارہ نہیں پا سکتی ۔ اور کہیں نہ کہیں ابھر ہی آتی ہے ۔
اک بات جو مجھے شدید طور پر محسوس ہوتی ہے وہ یہ کہ
نئے موضوعات چاہے وہ کارآمد ہوں یا بے کار ۔ ان پر بہت مخصوس چند اراکین اور منتظمین کے علاوہ
کسی دوسرے رکن یا منتظم کی جانب سے کوئی ایسا تبصرہ نہیں آتا جس سے صاحب موضوع کی حوصلہ افزائی ہو ۔
یہ بالکل ممکن ہے کہ اک رکن نے جو موضوع شروع کیا ہو وہ بےکار یا کسی صورت کسی انتشار کا سبب بننے کے قابل ہو ۔
اگر منتظمین اور سنجیدہ اراکین چاہیں تو اس موضوع کو غیر محسوس ظریقے سے ایسی راہ پر لایا جانا عین ممکن ہوتا ہے ۔ جو
راہ علم کی راہ کہلاتی ہے ۔ اور اختلاف رائے بنا تفریق شدید و ضعیف علم کو سامنے لانے کا سبب ہے اور اس سے مفر ممکن نہیں ۔
اگر منتظمین اور محفل اردو سے پیار کرنے والے ذرا سی وسعت قلبی سے کام لیں تو اس محفل اردو پر ان کی تحریر ان کے حق میں
صدقہ جاریہ ثابت ہو ۔

میں محفل فورم کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟
مزدور ہوں مزدوری کر کے جب تھک جاؤں تو دل بہلانے کو اردو محفل کھول لیتا ہوں ۔
اردو ٹائپنگ اور چوری کی تصویروں کو کاٹ پیٹ سرورق بنانا ۔ یہ دو کام مجھے جتنے بھی آتے ہیں ۔
وہ خود کو اردو محفل کا رضاکار جانتے کیئے جاتا ہوں ۔
میں تو اردو محفل کے لیئے کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں لیکن یہ اردو محفل میرے لیئے بہت کچھ کر رہی ہے ۔
اللہ تعالی سدا سجائے رکھے اس محفل اردو کو آمین


بہت خوب جناب!
بہت اچھا لگا آپ کے خیالات پڑھ کے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اپنے اور اردو محفل کے متعلق اب اپنے منہ سے کیا کہوں، "دشمنوں" کی زبان سے ایک جملہ لکھ دیتا ہوں

"تم اور تمھاری اردو محفل، میری تو زندگی عذاب بن گئی"

فرمودہٴ زوجہٴ محترمہٴ ایں خاکسار :)
 

فہیم

لائبریرین
ہمارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہواتھا فہیم بھائی۔
جب مقدس محفل میں نئی نئی آئی تھیں تب ان کے نام سے تعارفی دھاگہ بھی کھلا تھا جس پر میں نے عرصے بعد کوئی جواب (کمینٹ) کیا تھا ۔ اور کچھ سوال بھی کیے تھے۔
لیکن ہمارے ساتھ معاملہ کچھ زیادہ ہی الگ ہوچلا تھا :)
 
سب سے پہلے تو مقدس بٹیا کا بہت شکریہ کہ انھوں نے اس قدر خوبصورت لڑی کا اجراء کیا اور ہم سے رہا نہ گیا۔ ہمارے تاثرات مندرجہ ذیل ہیں۔

مجھ کو اتنی محبت نہ دو دوستو!

۲۳/دسمبر ۲۰۱۰ ء وہ خوبصورت دن تھا جب ہم نے اردو محفل پر اپنا کاؤنٹ بنایا اور محفل پر اپنی نگارشات کو شیئر کرنا شروع کیا۔ اس دن سے پہلے ہماری سب سے بڑی قدر دان ردی کی ٹوکری ہوا کرتی تھی، ہمیں کوئی جانتا تک نہ تھا ۔ گو ہم نے کچھ لکھا بھی تھا لیکن ہمارے خیال میں وہ بھی نہ ہونے کے برابر تھا۔ کل جب فیس بک پر بلال اعظم نے پوچھا کہ ’’کیا یہ وہی خلیل ہیں محفل والے‘‘ تو یقین جانیے دل بے اختیار چاہا کہ اردو محفل کو چوم لیں۔​
ہم جو گمنام تھے، اردو محفل نے ہمیں ایک پہچان دیدی۔​
ہم جو بے نام تھے ، اردو محفل نے ہمیں ایک نام دے دیا۔​
ہم جو گوشہء عزلت میں تھے، اردو محفل نے ہمیں ’’ محفل والے خلیل بھائی‘‘ جیسا خوبصورت نام دیا۔​
ہم جنھیں ۲۲/دسمبر ۲۰۱۰ ء تک معدودے چند افراد نے پڑھنے کی زحمت کی تھی، اردو محفل نے ہمیں ڈھائی ہزار پسند کے دستخط اور قریب قریب اتنے ہی خوبصورت تبصرے دیے۔​
( دل تو چاہتا ہے کہ ان تما م اڑھائی ہزار محفلین کے نام لکھ دیں اور شکریہ ادا کریں جنھوں نے ہماری تخلیقات پر پسند کا بٹن دبایا اور ان اڑھائی ہزار محفلین کے لیے سپاس گزار ہوں جنھوں نے ہماری نگارشاتِ قلم پر قلم اٹھانے کی پیاری سی حرکت کی)۔​
اردو محفل نے نہ صرف ہمیں پہچان دی بلکہ​
ہمیں پیارے پیارے قارئین دیئے​
ہمیں پیارے پیارے سامعین دئیے​
ہمیں لکھنے کے مواقع دئیے​
ہمیں لکھنے کے لیے تحریک دی​
ہماری نظمیں اور غزلیں جنکی ( ریکارڈڈ یا محفوظ) تعداد دو ہندسوں تک نہیں پہنچ پائی تھی، ہمیں دسیوں نظموں اور دسیوں غزلوں کاایک دیوان دیا۔​
ہمارے نثر پارے جن کی تعداد بھی دو ہندسوں تک نہیں پہنچ پائی تھی، ہمیں ’’ اردو کی برقی کتابیں‘‘ پر چار کتابوں کا لیکھکھ بنایا​
ہمیں ساری دنیا سے چن کر بہترین استاد دیئے​
ہمیں ایسے استاد دیئے جنھوں نے ہماری سنگین اور فاش غلطیوں کو بھی ایسے پیارے انداز میں تصحیح کی کہ ہم عش عش کر اٹھے​
ایسے نوآموز شعراء دیئے جنھوں نے ہماری بھونڈی صلاح کو بھی ا یسے خندہ پیشانی کے ساتھ شرفِ قبولیت بخشا کہ ہم عش عش کر اٹھے​
ہمیں اردو کی بہترین شاعری پڑھنے کے مواقع دئیے​
ہمیں اردو کا بہترین ادب پڑھنے کے مواقع دیئے​
اور سب سے بڑھ کر، ہمیں بہترین دوست دیئے​
بہترین بہنیں اور بہترین بھائی دیئے​
اردو محفل آپ کا شکریہ​
محفلین آپ کا شکریہ​
بقول ساحر لدھیانوی
میں پل دو پل کا شاعر ہوں
پل دو پل مری کہانی ہے
پل دو پل میری ہستی ہے
پل دو پل مری جوانی ہے
مجھ سے پہلے کتنے شاعر
آئے اور آ کر چلے گئے
کچھ آہیں بھر کر لوٹ گئے
کچھ نغمے گا کر چلے گئے
وہ بھی اک پل کا قصہ تھے
میں بھی اک پل کا قصہ ہوں
کل تم سے جدا ہو جاؤں گا
گو آج تمہارا حصہ ہوں
کل اور آئیں گے نغموں کی
کھلتی کلیاں چننے والے
مجھ سے بہتر کہنے والے
تم سے بہتر سننے والے
کل کو ئی مجھ کو یاد کرے
کیوں کوئی مجھ کو یاد کرے
مصروف زمانہ میرے لئے
کیوں وقت اپنا برباد کرے
 

خواجہ طلحہ

محفلین
اپنے اور اردو محفل کے متعلق اب اپنے منہ سے کیا کہوں، "دشمنوں" کی زبان سے ایک جملہ لکھ دیتا ہوں

"تم اور تمھاری اردو محفل، میری تو زندگی عذاب بن گئی"

فرمودہٴ زوجہٴ محترمہٴ ایں خاکسار :)
"دشمنوں":eek: اب خیر نہیں آپ کی۔:laughing:
 
مقدس ، میں شروع سے تمہاری اردو کا بڑا مداح ہوں۔ تمہاری اردو میں "اردو" ڈھونڈنے کا دلچسپ مشغلہ ایک عرصہ تک جاری رہا مگر پھر تم نے اس تفریح سے محروم کر دیا۔

جتنے ڈرامے اور فلمیں دیکھی تھی جن میں انگریزوں کے دور کی کوئی میم انگریزی زدہ اردو بولا کرتی تھی وہ تمہاری محفل کے شروع کے دنوں کی اردو پڑھ کر تازہ ہو جاتی تھیں۔:)
 

مقدس

لائبریرین
مقدس کے شروع کے مراسلوں میں تو "ہی ہی ہی" بہت زیادہ تھا۔ پھر انگریزی کے الفاظ کی بھر مار ، پھر کہیں جا کر اردو کا لفظ۔:p
بعض دفعہ تو پورے مراسلے میں اک "ہی ہی ہی" ہی اردو میں ہوتا تھا۔ ہی ہی ہی :p

میرے شروع کے مراسلے ؟ ہمم ، میرا خیال ہے کہ میں تو جوڈو کراٹے ہی کرتا تھا۔ :thinking:
اور مجھے یاد ہے کہ آپ نے ایک بار مجھ سے پوچھا بھی تھا اس بارے میں۔۔ ہی ہی ہی
اب کہاں بولتی ہوں انگریزی۔۔ دیکھیں ذرا
 

مقدس

لائبریرین
واقعی مقدس تم ایک مثال ہو نوجوان نسل کے لیے۔ ہمارے بچے اپنے وطن میں رہ کر اردو سے دور ہیں اور تم ولایت میں رہ کر بھی اردو پر بہت اچھی طرح قادر ہو، نہ صرف یہ، بلکہ تم نے اردو کی بہت خوب خدمت بھی کی ہے۔ اللہ تمہیں سلامت رکھے اور تمہیں دنیا کے لیے نافع بنائے۔

تھینک یو سو مچ امین بھیا۔۔ آپ مجھے ایسے ہی دعاؤں میں یاد رکھا کریں :)
 
اپنے اور اردو محفل کے متعلق اب اپنے منہ سے کیا کہوں، "دشمنوں" کی زبان سے ایک جملہ لکھ دیتا ہوں

"تم اور تمھاری اردو محفل، میری تو زندگی عذاب بن گئی"

فرمودہٴ زوجہٴ محترمہٴ ایں خاکسار :)

آخری جملہ وارث سراسر اضافی ہے :) ۔
 
Top