میں آج بھی حسین ہوں - از س ن مخمور

loneliness4ever

محفلین
MaiAajBhiHaseenHon-01_2_zps03d470df.jpg

MaiAajBhiHaseenHon-02_2_zpsbe2f2a3c.jpg
 

loneliness4ever

محفلین
ایک حسین تحریر جناب مخمور صاحب۔ اس کو یونیکوڈ میں لگاتے۔ تصویری دور تو اب قصہ پارینہ ہوا۔


آپکی آمد پر خاکسار ممنون و مسرور ہے
اللہ آباد و کامران رکھے آپکو ... آمین

ارے جناب زخم کھرچ ڈالا آپ نے
جی زخم ... یونی کوڈ کی بات آتے ہی
زخم تازہ ہو گیا
قصہ یوں رہا کہ یہ ہی تحریر ایک فورم
پر یونی کوڈ میں شئیر کی اور کچھ عرصے
بعد ایک اور فورم پر اپنی یہ تحریر میرے
اپنی نام سے محروم نظر آئی تو جناب تحریر
کیسی بھی ہو، تخلیق اڑھی ٹیڑھی ہو مگر
تخلیق کار کے تو دل سے قریب ہوتی ہے
پھر اپنی تحریر اپنے نام سے محروم دیکھ کر
مجھے مت پوچھیں کیسا محسوس ہوا تھا
وہ دن اور آج کا دن زیادہ تر شئیرنگ
تصویری صورت میں کرتا ہوں تاکہ میرا
نام کھرچنے والے کو کچھ تو محنت کرنا پڑے

بس جی دیکھا ہے کیا کیا حضرت انساں کو کرتے ہوئے

شیطان تو ناحق ہی بد نام ِ زمانہ ہے
انسان پریشاں ہے انسان کے کاموں سے

دعاگو
اور دعاکا طالب

س ن مخمور
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپکی آمد پر خاکسار ممنون و مسرور ہے
اللہ آباد و کامران رکھے آپکو ... آمین

ارے جناب زخم کھرچ ڈالا آپ نے
جی زخم ... یونی کوڈ کی بات آتے ہی
زخم تازہ ہو گیا
قصہ یوں رہا کہ یہ ہی تحریر ایک فورم
پر یونی کوڈ میں شئیر کی اور کچھ عرصے
بعد ایک اور فورم پر اپنی یہ تحریر میرے
اپنی نام سے محروم نظر آئی تو جناب تحریر
کیسی بھی ہو، تخلیق اڑھی ٹیڑھی ہو مگر
تخلیق کار کے تو دل سے قریب ہوتی ہے
پھر اپنی تحریر اپنے نام سے محروم دیکھ کر
مجھے مت پوچھیں کیسا محسوس ہوا تھا
وہ دن اور آج کا دن زیادہ تر شئیرنگ
تصویری صورت میں کرتا ہوں تاکہ میرا
نام کھرچنے والے کو کچھ تو محنت کرنا پڑے

بس جی دیکھا ہے کیا کیا حضرت انساں کو کرتے ہوئے

شیطان تو ناحق ہی بد نام ِ زمانہ ہے
انسان پریشاں ہے انسان کے کاموں سے

دعاگو
اور دعاکا طالب

س ن مخمور
آپ وہاں پر یہ دعوا کر سکتے تھے کہ یہ میری تحریر ہے۔ حوالے کے لئے اصل ربط دے دیتے جس میں ظاہر ہے کہ وقت اور تاریخ کا تعین ہوا ہوگا۔
تصویری کام کرنے سے آپ سرقہ جیسی حرکت نہیں روک سکتے۔ بلکہ یونیکوڈ آپ کے لئے زیادہ بہتر ہے کہ تلاش کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ :)
شاد رہیے اور ہمیں یوں ہی اچھی اچھی تحاریر سے نوازتے رہیے۔
 

loneliness4ever

محفلین
آپ وہاں پر یہ دعوا کر سکتے تھے کہ یہ میری تحریر ہے۔ حوالے کے لئے اصل ربط دے دیتے جس میں ظاہر ہے کہ وقت اور تاریخ کا تعین ہوا ہوگا۔
تصویری کام کرنے سے آپ سرقہ جیسی حرکت نہیں روک سکتے۔ بلکہ یونیکوڈ آپ کے لئے زیادہ بہتر ہے کہ تلاش کرنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ :)
شاد رہیے اور ہمیں یوں ہی اچھی اچھی تحاریر سے نوازتے رہیے۔


جی محترم دوست ایسا کرنے کی نوبت نہ آئی میں وہاں رجسٹرڈ ممبر کی حیثیت سے گیا اور اپنی تحریر کے نیچے
بتا دیا کہ یہ میری تحریر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو شئیر کرنے والے نے اسکو میرے نام سے شئیر کر دیا ۔۔۔ یہ اچھی بات ہوئی

شاید میں واضح نہیں کر پایا تھا کہ یہ تحریر نامعلوم کے نام سے شئیر تھی وہاں یعنی میرا حوالہ نہیں تھا تو مجھے
افسوس ہوا اور جب بات کی تو انھوں نے میرا نام تحریرکے ساتھ شامل کر دیا، اللہ کا شکر ثبوت فراہم کرنے کی نوبت ہی نہیں آئی ۔۔۔۔۔۔۔ اس دن سے ڈرنے لگا ۔۔۔۔ تصویریں بنا کر پوسٹ کرنے لگا

بس یہاں اصلاح سخن میں یونی کوڈ میں شئیر کر رہا ہوں تاکہ احباب اور اساتذہ کو میری غلطیوں کی نشاندہی
کرنے میں آسانی ہو ۔۔۔۔۔ مگر احباب کی رائے اہم ہے کوشش کروں گا آئندہ عمل کر سکوں
 

loneliness4ever

محفلین
اک خوبصورت تحریر
یونیکوڈ میں تاثر مزید گہرا ہوجاتا ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

السلام علیکم

جہاں تک یاداشت ساتھ دے رہی ہے آپ کی دعائوں سے تو غریب اس ملاقات سے پہلے ہی مالا مال ہے
اور آپ کی شفقت اور محبت کا مقروض بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں آپ کو دیکھا تھا تو خوشی ہوئی تھی
اور اب اپنی اس محفل میں آپ کو دیکھا تو سچ کہوں سیر خون بڑھ گیا

اللہ آباد و بے مثال رکھے آپ کو ۔۔۔۔ آمین

محفل میں آنے، لکھے کو پسند کرنے اور خاکسار کی ہمت بندھانے پر یہ فقیر مسرور و ممنون ہے
دعا ہے خلوص کا یہ سلسلہ قائم رہے ۔۔۔۔۔۔۔ آمین
 

loneliness4ever

محفلین
محترم استاد الف عین صاحب

خاکسار نے اسکی یونیکوڈ تلاش کر ہی لی
حاضر ہے خدمت میں

میں آج بھی حسین ہوں
از س ن مخمور

میں نے بہت عرصہ سے اپنا چہرہ ہی نہیں دیکھا تھا آج جو آئینے کے روبرو کھڑا ہوا تو احساس ہوا وقت کتنا بدل گیا ہے، کل جہاں تازگی تھی آج وہاں افکار کی حدت سے نقشہ پگھل سا گیا ہے۔ میں پل بھر کو بجھ ہی گیا اور دل بھر آیا، آنکھوں کی نمی نے ماضی کے دریچے کھول دیے اس کا حسن آنکھ میں اتر گیا۔ ململ سی گھٹا جیسی زلفیں، منفرد ادا، دلفریب سراپا ، اک زمانہ تھا اس پر فدا، اس کی ایک دید ، ایک نظر کے لیے گھنٹوں انتظار ہوتا تھا۔ کیا زمانہ تھا، بس جستجو تھی ہر دل کی وہ، میں بھی اس کا طا لب تھا اور اپنے احباب میں کافی نمایاں تھا، مگر طلب ، تمنا اور کسک بن گئ ۔ اس سے الفت کا اظہار کیا اور ذات تماشہ بن گئ۔ اس یاد نے دل کو اور رنجیدہ کردیا ۔ میں نے پھر اپنا عکس آئینے میں دیکھا اور اس کو سوچنے لگا۔ وہ بے حد حسین تھی اور شاید خطرناک حد تک۔ دل بہت مشکل سے قابو ہوتا تھا اس کے روبرو، خیال ہمیشہ ہی بہک جاتا تھا۔ من اس کے لبوں کی نرمی کے لیے تڑپ اٹھتا تھا ۔ مگر وہ ہمیشہ ہی صاف بچ جاتی تھی۔ یقینا وہ بھی یہ سب جانتی تھی ، نگاہوں کے سوال پہچانتی تھی۔ مگر وہ ان باتوں پر خوف ذدہ ہونے کے بجا ئے محظوظ ہوتی تھی ۔ آہستہ آہستہ حسین ہونے کا احساس اس کے اندر اتنا بڑ گیا کہ اس نے ہم واجبی صورت والوں کی محفل میں آنا ہی چھوڑ دیا۔ میں ماضی کے اوراق شاید اور پڑھتا کہ مجھے برسوں بعد اس سے ہوئی کل کی ملاقات یاد آگئی۔ کل ہی تو ملی ہے بینک میں بل جمع کرانے آئی تھی ۔ کتنی نازک تھی وہ، کل اس کا سراپا کتنا اجنبی سا لگا تھا ، شباب ڈھل سا گیا تھا، آخر عمر کی بھی بات ہوتی ہے مگر جانے کیوں مجھے اس کی آنکھوں میں جہاں بھر کی ویرانی اور تنہائی نظر آئی تھی۔ یوں لگا کہ وہ اپنے حسن کے سحرمیں آپ اتنا محو ہو گئی ہو گی کہ اپنی ہی ذات میں تنہا رہ گئی ہو گی ۔ یقینا وہ اپنے ہی حسن کے سمندر میں ڈوب کر مر چکی تھی ۔ مجھے کل دیکھی اس کی آنکھیں بھرپور انداز سے یاد آگیں اور میں پھر آئینے میں اپنی آنکھیں دیکھنے لگا ۔ مجھے اپنی آنکھوں میں جا نے کتنی ہی محفلیں نظر آنے لگیں، کتنے ہی نام زبان پر آ گئے۔ حدت سے پگھلے چہرے پر آج بھی کتنی ہی محبتوں کے سائے نظر آ گئے ۔
میں مسکرانے لگا، رب کا شکر ادا کرنے لگا۔ دل و ذہن میں یہ خیال امر ہو گیا کہ میں کل بھی حسین تھا اور میں آج بھی حسین ہوں ۔
 
Top