آپ تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے میرے یہاں آنے پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا، خرم صاحب شکریہ، تعبیر جی زیادہ خوش نہ ہوں آم کھٹے بھی ہوتے ہیں، ہاہاہاہاہاہ، الف عین صاحب، میں نے بی اے اور ڈی ایچ ایم ایس، کیا ہے اور ایل ایل بی کر رہا ہوں، ایم اے اردو کے لیئے بھی سوچ رہا ہوں، مشاغل میں صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھنا رننگ اور ایکسرسائز کرنا نہانا دھونا بعد فراغت ناشتہ آفس اور واپس رات کو کھانا کھانا چہل قدمی کرنا نیٹ پر آنا اردوفورمز وزٹ کرنا اور میل چیک کتنا اب اردو ویب بھی سو جانا اور دوسرے دن پھر وہی دوڑ دھوپ شروع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاب کے بارے میں نہ پوچھیں تو بہتر ہے بس دال روٹی چل رہی ہے،،، مگر ایک بیماری بھی لگی ہوئی ہے جو کہ پیچھا نہیں چھوڑتی وہ ہے شاعری ہزار ہا بار جان چھڑوانے کی کوشش کی مگر کبھی یہ نہیں چھوڑتی اور کبھی خرم جی نہیں چھڑوانے دیتے۔ لکھنے کا بہت شوق ہے مگر وقت ہیکہ ملتا ہی نہیں۔ بہرحال کوشش کرتا رہتا ہوں۔ امید ہیکہ اس پر علم اور اخلاق سائیٹ پر آکر میں نے بڑی جنگ فتح کی ہے اور اس فتح کے لیئے اب پھر خرم کا ایک اور بھاری سا شکریہ، امید ہے کہ یہاں استادوں کے علم سے میرے قلیل علم میں اضافہ ہو گا اور یہ قطرہ دریا بن جائے گا۔
آج کے لیئے اتنا ہی کافی ملتے ایک وقفے کے بعد۔۔۔۔ خدا حافظ۔