نئے دھاگے کا نیا نام

شمشاد

لائبریرین
کھیل ہی کھیل کے زمرے میں "کون ہے جو محفل میں آیا" کی 100 قسطیں مکمل ہو چکی ہیں۔ کچھ اراکین کی رائے ہے کہ اب اس سلسلے کا نیا نام ہونا چاہیے۔

آپ سب اراکین کی آراء کا انتظار رہے گا کہ نیا نام کیا ہونا چاہیے؟

آپ ایک سے زیادہ نام بھی تجویز کر سکتے ہیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ، اگر آج ہی فیصلہ ہو جائے تو اچھا ہے ۔ اگر ضرورت ہو تو بے شک پولنگ کروا لیں اب تک جتنے عنوانات تجویز کیے جا چکے ہیں سب کے لیے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
شروع میں اس پر یہی بتانا ہوتا تھا کہ میرے بعد کون آئے گا لیکن پھر بدلتے بدلتے یہ کون ہے جو محفل میں آیا میں بدل گیا۔ اس لیے صدیق والی تجاویز پر تو عمل نہیں ہو سکے گا۔
 

عثمان

محفلین
نام تبدیل کرنے کی آخر کیا ضرورت ہے ؟
یہ دھاگہ اردو محفل کی ایک خوبصورت روایت بن چکا ہے۔ اس عنوان کے ساتھ ایک انسیت ہو چکی ہے ، اس میں اردو محفل کی ایک تاریخ پنہاں ہے۔
101 102 103 ۔۔۔۔۔۔۔ اسے ایسا ہی چلتا رہنے دیجیے احباب گرامی۔ :):):)
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
مجروح سلطان پوری کا ایک مصرع ہے
یہ کون آیا روشن ہو گئی محفل کس کے نام سے
یا کسی فلم کے ایک گانے کا بول تھا ۔۔۔
پھر ہوئی دل میں دستک، یہاں کون آیا
ایک شاعر کی نظم کی دو ابتدائی لائنیں بھی عنوان بن سکتی ہیں
یہ کیسی آہٹ ہے، کس نے دی دستک

ایک شاعر تو یوں بھی گویا ہوئے تھے
پھر درِ دل پہ کوئی دینے لگا ہے دستک


ویسے میرے ذاتی خیال میں "دستک" بھی چل سکتا ہے ۔۔۔ لیکن نئے آنے والوں کے لیے سمجھنا آسان نہ ہو گا ۔۔۔۔۔ جو چل رہا ہے وہ بھی چلتا رہے تو کوئی حرج نہیں ۔۔۔
 
Top