نئے محفلین اور اُردو محفل

جاسمن

لائبریرین
نئے اور کبھی کبھی تھوڑے پُرانے محفلین کو بھی محفل میں اپنی پوسٹوں کے سلسلے میں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔خصوصاََ وھ لوگ جو کمپیوٹر کا استعمال اتنا نہیں جانتے۔ ایک بار محمد احمد بھائی نے بھی کہا تھا کہ اکثر پیش آنے والی مشکلات کے حل ایک دھاگہ میں اکٹھے کر دیے جائیں۔ اور ابن سعید بھائی نے اُن پہ ہی یہ ذمہ داری عائد کی تھی۔(جتنا مجھے یااد ہے)
ازراہِ کرم اس پہ جلد عمل کرنے کی کوشش کی جائے۔ ضروری نہیں کہ محمد احمد بھائی ہی کی یہ ذمہ داری ہے۔ کوئی بھی یہ کام کر سکتا ہے۔تاکہ آئندہ کسی نئے اور پُرانے محفلین کو جب بھی مشکل پیش آئے ،اُسی دھاگہ کو کھولا اور حل دیکھ لیا۔
 
جاسمن

لائبریرین
یه کتنا بڑا مسلۂ هے که جب بهی کوئی محفلین ایسی کسی مشکل میں هو، نئے سرے سے سوال کرتا هے. جبکہ پچهلے کتنے هی دھاگے ان سوالوں اور دیگر محفلین کے جوابات پر مشتمل موجود هوتے هیں. اور یه بهی هے که کئی محفلین شرمندگی محسوس کرتے هیں پوچهتے هوئے یا بار بار پوچھتے هوئے. خود مجهے ابهی چند دن پہلے تصاویر پوسٹ کرنے کا طریقه معلوم کرنے کے لیئے اس زمرے کے پچهلے کتنے هی دھاگے دیکهنے پڑے، تب جا کر پتہ چلا.
 
محمداحمد

لائبریرین
اچھی بات ہے جاسمن صاحبہ!

پچھلی بار بھی یہ بات ہوئی تھی۔ میرا تو خیال یہ ہے کہ "بارہا پوچھے گئے سوالات" FAQs کی ایک لڑی بنا لی جائے اور اس کا ربط نئے آنے والے احباب کو مہیا کر دیا جائے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اب اس پوسٹ کو بامقصد بناتے ہوئے ہم تمام دوست، ایسے سوال یہاں جمع کر لیتے ہیں جو بار بار پوچھے جاتے ہیں۔

اگر اُن کے جواب بھی کہیں موجود ہیں تو سوال کے ساتھ ساتھ اُس کا لنک بھی دیتے جائیے۔
 
ایک سوال اکثر نئے احباب پوچھتے ہیں کہ ٹیگ کرنے کا کیا طریقہ ہے۔
اور اس کا جواب ہے کہ @ کے فوراً بعد بغیر سپیس دئیے جسے ٹیگ کرنا مطلوب ہو اس کا یوزر نیم لکھ دیا جائے۔
 
arifkarim

معطل
عارف کریم بھائی! ماشاءالله آپ کمپیوٹر میں بهت ماہر هیں. اور مددگار طبیعت بهی رکهتے هیں. یه بیڑا آپ هی کیوں نہیں اٹها لیتے؟
سوچ رہا ہوں اگر یہ بیڑا ضرورت سے زیادہ بھاری ہو گیا تو کہیں غلطی سے غرق ہی نہ ہو جائے :)

بسم اللہ کیجئے حضور
جی بہتر۔

ہمیں آپ سے پورا اتفاق ہے بس احتیاطا" بیڑہ کی انشورنس کروا لیں :)
ارے جناب آپ تو بیڑا اٹھانے سے قبل ہی اسے غرق کرنے کے در پہ ہیں :)
 
آوازِ دوست

محفلین
اگر بیڑا بھاری ہونے کی وجہ سے غرق ہوتو اُس میں اُٹھانے والے کی غلطی سے زیادہ اُس کی سہل پسندی کا دخل ہوتا ہے جناب ابھی سے گھبرا گئے!
 
arifkarim

معطل
انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے وقت اردو محفل کے ایڈیٹر میں پہلا لفظ لکھنے کے بعد اگر وقفہ یعنی اسپیس دی جائے تو کرسر جام ہوجا تا ہے اور آگے بڑھنا بند کردیتا ہے۔ اس کا حل میں نے یہ "دریافت" کیا ہے کہ پہلا لفظ لکھنے کے بعد اسپیس دینے سے پہلے ایک یا دو دفعہ بیک اسپیس دیا جائے اور آخری حروف کو دوبارہ ٹائپ کیا جائے تو پھر کرسر جام نہیں ہوتا ۔ اس لئے لکھ دیا ہے کہ شاید کسی اور محفلین کے کام آجائے۔ :arrogant::arrogant::arrogant::grin:
 
ہمارا کرسر تو ایسے جام نہیں ہوتا (n)
 
ہادیہ

محفلین
اسلام و علیکم! مجھے اس فورم کی بالکل سمجھ نہیں آرہی اس سلسلے میں میری مدد کریں۔شکریہ
اور دستخط میں کسی امیج کو کیسے لگاتے ہیں اس کا بھی بتادیں۔تاکہ سب کا شکریہ بھی ادا کیا جاسکے
:notworthy::notworthy::chill::notworthy:
 
جاسمن

لائبریرین
کیا یه بیڑه میرے جیسے کمپوٹر کے جاهل کو اٹھانا پڑے گا:D؟ شرمندگی هوتی هے جب نئے آنے والے "گواچی گاں" کی طرح ادھر ادھر پهرتے خود کو کسی سمندر میں محسوس کر کے خود هی تیرنا سیکهتے هیں.‎:)‎مزاق ایک طرف....کتنے هی دهاگوں میں بے مقصد گفتگو تو هوتی رهتی هے....لیکن یه با مقصد کام نہیں هو پا رہا...
 
محمداحمد

لائبریرین
اسلام و علیکم! مجھے اس فورم کی بالکل سمجھ نہیں آرہی اس سلسلے میں میری مدد کریں۔شکریہ
اور دستخط میں کسی امیج کو کیسے لگاتے ہیں اس کا بھی بتادیں۔تاکہ سب کا شکریہ بھی ادا کیا جاسکے
:notworthy::notworthy::chill::notworthy:

دستخط میں تصویر لگانے کی اجازت باوجوہ نہیں ہے۔ آپ اپنے دستخط عبارت کی شکل میں لکھ سکتی ہیں۔
 
Top