ندیم حفی سے ہندی رسم الخط سیکھیں-

ندیم حفی

محفلین
محفل میں موجود بہت سے احباب کے شوق کا پتا چلا کہ وہ ہندی رسم الخط سیکھنا چاہ رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں میری کوشش حسبِ ذیل ہو گی ۔ یہاں میں نہایت آسان طریقے سے ہندی رسم الخط کے اسباق درج کرتا چلا جا ؤں گا اور کوشش ہو گی کی مشق کے لیے بھی مواد فراہم کر دیا جائے۔

مزید رہنمائی کے لیے ظاہر ہے براہِ راست پیغام بھی بھیجا جا سکتا ہے۔
 
ندیم حفی

محفلین
سبق نمبر -۱

سب سے پہلے تو سیکھنے والوں کے لیے ایک خوشخبری ہے اور وہ یہ کہ ہندی رسم الخط میں ہر آواز کے لیے ایک حرف ہے اور اس طرح ہم یہ جان سکتے ہیں کہ اردو میں تو ایک ہی طرح لکھے ہوئے لفظ کو مختلف آوازوں سے پڑھا جا سکتا ہے مثلاً گھر کو ghar اور ghir دونوں طریقوں سے پڑھا جا سکتا ہے لیکن ہندی رسم الخط میں ایک لفظ ایک ہی طریقے سے پڑھا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ ہندی رسم الخط انگریزی کی طرح بائیں سے دائیں پڑھا اور لکھا جائے گا۔

آغاز کرتے ہیں ۔

آج کے حروف
क ک स س نम नم

یہ حروف ملا کر آپ الفاظ بھی بنا سکتے ہیں مثلاً

न سن sun اور म نم Wet یا من Heart

(مزید آئندہ)
 
ندیم حفی

محفلین
ہندی میں صرف (آجکل ) گ ہی بولا اور لکھا جاتا ہے ۔ویسے بھی میں نے آپ کو بتایا کہ میں ہندی کا استاد تو نہیں اور نہ کو ئی میرا استاد ہے ورنہ شاید زیادہ بہتر مدد کر سکتا۔میں نے بھی انٹرنیٹ ہی کی مختلف سائٹس سے کچھ عرصہ قبل ہندی لکھنا پڑھنا سیکھا۔ امید ہے مل کر ہم مزید اپنے علم کو بانٹیں اور نکھاریں گے۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ غ اور گ میں کیا فرق ہے ہندی میں
ہندی میں غ کی آواز نہیں ہے، لیکن اردو کو ہندی میں لکھتے وقت ’گا‘ پر ایک نقطہ یا بندی لگا دی جاتی ہے۔ درست تلفظ والے اسے غ پڑھ سکتے ہیں۔ اسی طرح ف، خ، ز آواز چاہے کسی شکل میں ہو یعنی ز، ذ، ض، ظ، کے لئے بھی یہی طریقہ اپنایا جاتا ہے۔
غ

ز

ف

خ
 
سر بہت شکریہ

میں آفیشلی آپ کو یہاں پر آنے والے اسباق کے لیے سر پرستِ اعلٰی کے طور پر خدمات دینے کے دعوت دیتا ہوں۔ امید ہے ہم سب آپ کی سر پرستی میں بہت کچھ سیکھیں گے۔

ایک مرتبہ پھر بہت بہت شکریہ
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہندی میں غ کی آواز نہیں ہے، لیکن اردو کو ہندی میں لکھتے وقت ’گا‘ پر ایک نقطہ یا بندی لگا دی جاتی ہے۔ درست تلفظ والے اسے غ پڑھ سکتے ہیں۔ اسی طرح ف، خ، ز آواز چاہے کسی شکل میں ہو یعنی ز، ذ، ض، ظ، کے لئے بھی یہی طریقہ اپنایا جاتا ہے۔
غ

ز

ف

خ

الف عین صاحب ۔۔کیا آخری حرف ۔۔ ख़ ۔۔ واقعی ۔خ ۔کی آواز دیتا ہے؟ میرا خیال تھا کہ غ کی طرح خ کا بھی متبادل ہندی میں کچھ نہیں اور یہ حرف در اصل ۔کھ۔ کی آواز سے زیادہ مشابہ ہے۔جیسے کہ خون کو بعض لوگوں کا کھون پڑھنا۔۔۔ آپ کی وضاحت ہو تو کچھ لطف آءے ۔
 
جی ہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!! یہ اصول و ضوابط بدیشی آوازوں کے لیے ہیں ۔ سب درست لکھے ہیں ۔
جو کھون کو بولنے کا مسئلہ ہے اس طرح ہندوستان اور پاکستان میں بہت سارے الفاظ غلط ادا کیے جاتے ہیں ۔
جیسے پَھل کو بھارت میں فَل
اور پاکستان میں
لکھ دی لعنت کو
لخ دی لعنت
وغیرہ مثالیں ہیں
 
زین

لائبریرین
میرا نام اس طرح لکھا جائیگا؟؟
ज़ीन
ہندی کی بورڈ اور گوگل ٹرانسیلٹر کی مدد سے کوشش کی ہے
 
الف عین

لائبریرین
हिम्मत अली ख़ां/ ख़ॉं
ایسی بات نہیں ہے کہ ز،خ، غ، ف کی آوازیں کوئی نکال ہی نہ سکے۔ بہت سے ہندی داں بھی درست تلفظ کر لیتے ہیں۔ جو نہیں کر سکتے، وہ ج، کھ، گ، پھ بولتے بھی ہیں، اور لکھنے میں بھی ان کو کچھ فرق محسوس نہیں ہوتا۔ لیکن درست اردو جاننے والے ہمیشہ اس نقطے کا خیال رکھتے ہیں۔
 
اب ہمت علی کے بعد لفظ خاں یا خان हिम्मत अली ख़ां/ ख़ॉं
اعجاز صاحب اس فرق کی بھی وضاحت فرما دیں۔ کیونکہ ख़ां/ ख़ॉं دونوں در اصل خاں لفظ ہیں،
اور یہ ख़ा یہ لفظ خانَ بن جائے گا
 
हिम्मत अली ख़ां/ ख़ॉं
ایسی بات نہیں ہے کہ ز،خ، غ، ف کی آوازیں کوئی نکال ہی نہ سکے۔ بہت سے ہندی داں بھی درست تلفظ کر لیتے ہیں۔ جو نہیں کر سکتے، وہ ج، کھ، گ، پھ بولتے بھی ہیں، اور لکھنے میں بھی ان کو کچھ فرق محسوس نہیں ہوتا۔ لیکن درست اردو جاننے والے ہمیشہ اس نقطے کا خیال رکھتے ہیں۔

سر میں ان شاء اللہ ایک دھاگہ شروع کرتا ہوں۔ ہندی سکھانا میرے بس کا کام ہے ۔ وہ ایک جامع مواد ہو گا۔ جو فاصلے کم کرے گا۔ صدیوں کے بعد یہ کام صدیوں تک کام آئے گا۔ انشا ء اللہ
 
Top