نستعلیق حرف شناس (OCR) ڈیسک ٹاپ ورژن ریلیز کر دیا گیا

محمد سعد

محفلین
کوئی آٹھ دس ہزار بھی قیمت لگائی گئی ہوتی تو یقیناً خرید کر انہیں سپورٹ کرتا لیکن پندرہ ہزار اپنی پہنچ سے کافی دور ہے فی الحال۔ :unsure:
 
کوئی آٹھ دس ہزار بھی قیمت لگائی گئی ہوتی تو یقیناً خرید کر انہیں سپورٹ کرتا لیکن پندرہ ہزار اپنی پہنچ سے کافی دور ہے فی الحال۔ :unsure:
مجھ سے اگر کوئی دوست مشورہ مانگے کہ یار کوئی آٹھ دس ہزار کا اچھا سا موبائل بتاؤ، تو اس کو کھینچ تان کر بیس ہزار والا موبائل دلواتا ہوں. :p
 
فاتح

لائبریرین
ڈیمو کا کچھ اچھا تجربہ نہیں رہا۔
مجھے بھی یہی لگ رہا تھا کہ کوئی بہت اچھا نتیجہ نہیں ہو گا اور یہ جاننے کے لیے ان کے ڈیمو میں نستعلیق میں لکھے ٹیکسٹ کی ایک تصویر بنا کر اپلوڈ کی تو جواب آیا کہ پی این جی نہیں چلے گی، صرف جے پی جی اپلوڈ کی جائے۔ جے پی جی میں بناکر اپلوڈ کیا تو جواب آیا کہ ڈی پی آئی 300 نہیں ہے، اب ڈی پی آئی 300 کر کے اپلوڈ کریں۔ بس یہیں چار حرف بھیجے اور چھوڑ دیا۔
آپ اپنا تجربہ (ٹیکسٹ کی تصویر اور حاصل شدہ ٹیکسٹ) اگر شیئر کر دیں تو موازنہ کر کے جاننے میں آسانی ہو جائے گی۔
کیونکہ اگر نتائج واقعی اچھے ہوں تو جتنا مواد تصویری شکل میں ہے اسے یونیکوڈ میں تبدیل کرنے کے لیے 15 ہزار بہت بڑی رقم نہیں لیکن اگر نتیجہ ہی اطمینان بخش نہیں تو 15 سو روپے بھی زیادہ ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
عارف صاحب تو جانے کب نتائج سے آگاہ کریں۔۔۔ ہم نے خود ہی تجربہ کر لیا۔۔۔ اور نتائج حاضر ہیں۔
پہلا ٹیسٹ:
مائکرو سافٹ ورڈ میں جمیل نوری نستعلیق میں ٹیکسٹ لکھ کے اس کی پی ڈی ایف بنائی اور اس پی ڈی ایف کو فوٹو شاپ میں 300 پکسل پر انچ پر امپورٹ کروایا اور اس سے تصویر بنا کر ڈیمو میں اپلوڈ کی۔ اس کا نتیجہ بہت اچھا رہا۔ او سی آر نے تقریباً تمام الفاظ کو درست پہچان کر تحریری متن دے دیا۔

دوسرا ٹیسٹ:
آرکائیو ڈاٹ آرگ سے فرہنگ آصفیہ کا ایک صفحہ ڈاؤن لوڈ کر کے ڈیمو پر اپلوڈ کیا لیکن اس پر بھی 300 ڈی پی آئی نہ ہونے کا مسئلہ آ گیا۔ ا سکے بعد اس تصویر کی فوٹو شاپ میں ریزولیوشن 300 پکسل پر انچ کی اور دوبارہ اپلوڈ کی تو اس پورے صفحے کا متن او سی آر نے صرف یہ دیا:
کوڈ:
۞‌بہ
۞۞۞۞۞‌سے ۞ 9۞‌ھ و مل
یعنی نتیجہ صفر

میری رائے میں اردو او سی آر کا سب سے بہتر استعمال تو یہی ہو سکتا ہے کہ سکین شدہ کتابوں کا متن حاصل کیا جا سکے جو کہ فی الحال اس او سی آر کے ذریعے نا ممکن ہے۔ اگر یہ استعمال ممکن ہو تو میں 15 ہزار میں یہ او سی آر خریدنے کو تیار ہوں۔
لیکن یہ او سی آر صرف ایسی تصاویر سے ٹیکسٹ نکال سکتا ہے جو پہلے کمپیوٹر پر جمیل نوری نستعلیق یا کسی دوسرے نستعلیق فونٹ میں ٹائپ کر کے محفوظ کی گئی ہوں اور پھر انہیں تصویری شکل دے دی گئی ہو۔ اور یہ کام ایسا نہیں کہ اس کے لیے 15 ہزار روپے خرچ کر کے یہ سافٹ ویئر خریدا جائے۔
ہاں، اس سافٹ ویئر کو ایک اچھے اردو او سی آر کی جانب ایک پیش رفت کے طور پر ضرور لیا جانا چاہیے۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
کوئی آٹھ دس ہزار بھی قیمت لگائی گئی ہوتی تو یقیناً خرید کر انہیں سپورٹ کرتا لیکن پندرہ ہزار اپنی پہنچ سے کافی دور ہے فی الحال۔ :unsure:
صرف سپورٹ کرنے کے لیے پندرہ پندرہ ہزار روپے انہیں دینا میرے خیال میں تو درست نہیں خصوصاً جب کہ یہ پراجیکٹ پہلے ہی حکومت سے 2 کروڑ 91 لاکھ 40 ہزار روپے کی "سپورٹ" لے کر کیا گیا ہے۔ :)
 
محمد سعد

محفلین
صرف سپورٹ کرنے کے لیے پندرہ پندرہ ہزار روپے انہیں دینا میرے خیال میں تو درست نہیں خصوصاً جب کہ یہ پراجیکٹ پہلے ہی حکومت سے 2 کروڑ 91 لاکھ 40 ہزار روپے کی "سپورٹ" لے کر کیا گیا ہے۔ :)
او شابا!
میں سوچ رہا تھا کہ نجی ادارہ ہے تو اپنے طور پر اخراجات اٹھا رہا ہو گا۔
اگر اتنی رقم بھی لی گئی ہے اور اتنا وقت بھی لگایا گیا ہے تو پھر تو نتیجہ دونوں کے لحاظ سے انتہائی کم ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
او شابا!
میں سوچ رہا تھا کہ نجی ادارہ ہے تو اپنے طور پر اخراجات اٹھا رہا ہو گا۔
اگر اتنی رقم بھی لی گئی ہے اور اتنا وقت بھی لگایا گیا ہے تو پھر تو نتیجہ دونوں کے لحاظ سے انتہائی کم ہے۔
صرف یہی ایک پراجیکٹ نہیں جس کے لیے تقریباً 3 کروڑ روپے لیے ہیں بلکہ یہ ادارہ مستقل بنیادوں پر ICTRDF سے کروڑوں روپے کے فنڈز لے کر ایسے ہی پراجیکٹس کرتا ہے۔
اور میں آپ کی اس بات سے 100 فیصد متفق ہوں کہ
اگر اتنی رقم بھی لی گئی ہے اور اتنا وقت بھی لگایا گیا ہے تو پھر تو نتیجہ دونوں کے لحاظ سے انتہائی کم ہے۔
جب کہ اس پراجیکٹ کے لیے فنڈز لینے کے لیے اس کا آؤٹ کم یہ بتایا گیا ہو کہ
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
Top