زیشان حیدر
فونٹ پر آپ کی محنت قابل قدر ہے لیکن آپ شاید علوی یا جمیل نستعلیق کے لیگیچرز کے وسط میں موجود لائن کو پکڑ کر کام کر رہے ہیں۔ جس سے اس فونٹ کے لیگیچرز میں خواہ مخواہ کے خم پیدا ہو رہے ہیں۔ جیسے محفل کا ل اُوپر سے ٹیڑھا ہے ۔ ایک لیگیچر کو محفوظ کرتے وقت اگر آپ تھوڑا سی تدوین مزید کر لیں تو بہتر ہو گا۔ اور لیگیچر کے سرے بھی گول ہوجائے تو کیا ہی بات ہے!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صابر بھائی! آپ نے اردو کے ‘‘الف’’ اور پنسل کے ‘‘لام’’ کے خم کی طرف توجہ دلائی ہے کہ مذکورہ خم تحریر کی خوب صورتی کو بگاڑ رہا ہے اور اگر یہ خم ختم ہوجائے تو تحریر میں مزید نکھار پیدا ہوجائے۔
اس سلسلہ میں عرض ہے کہ ہم پنسل فونٹ نستعلیق خط کو ہی بنیاد بناکر تشکیل دے رہے ہیں جس میں یہ خم بہت اہمیت رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں کام شروع کرنے سے پہلے ہم نے کاتبوں کی تحاریر کا بھی بغور مطالعہ کیا اور یہ خط بنانے سے پہلے کئی کاتبین سے پنسل سے تحریر لکھوائی، (انہوں نے پنسل سے بھی تحریر لکھتے ہوئے ہراس جگہ جہاں خم آنا چاہیے تھا، خم دیا) احقر خود بھی کتابت کے اسراز ورموز سے تھوڑی بہت واقفیت رکھتا ہے اور اس سلسلہ میں کئی ماہر اساتذہ کی خدمت میں زانوئے تلمذ تہہ کیے ہیں اور ان سے کافی اصلاح بھی لی ہے۔ تیسرے یہ کہ پنسل فونٹ بنانے سے پہلے ہم نے محترم جناب شاکر القادری صاحب سے بھی پنسل فونٹ بنانے میں درپیش مشکلات اور کئی اشکالات کا تذکرہ کیا تھا اور دیگر اُمور کے ساتھ ساتھ اس خم پر بھی کافی گفتگو ہوئی تھی، ان کا بھی یہی فرمانا تھا کہ خم برقرار رہنا چاہیے۔ جہاں تک الف اور لام کے خم کا نظروں کو اچھا نہ لگنے کا سوال ہے تو اس کی دو تین وجوہات ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ یہاں صرف دو الفاظ پیش کیے گئے ہیں جن میں خم بہت واضح طور پر محسوس ہورہا ہے، جب اس فونٹ میں پورا پیرا گراف دیکھیں گے تب یہ محسوس نہیں ہوگا۔ دوسرے یہ کہ یہ الفاظ محفل کے اراکین کے ملاحظہ کی خاطر بہت بڑے کرکے دکھائے گئے ہیں جبکہ پنسل یا نقطہ دار فونٹ ایک خاص پوائنٹ تک ہی بڑے لکھے جاتے ہیں جہاں وہ ضرورت سے زیادہ بڑے ہوئے، وہیں اس کی خوب صورتی مرجاتی ہے۔ جب یہ فونٹ مکمل شکل میں فراہم کیا جائے گا اور اس فونٹ میں پورے پورے جملے اور پیرا گراف لکھے جائیں گے اور اس کا سائز بھی ایک خاص حد تک بڑا ہوگا (مثلاً 18 سے 20 پوائنٹ تک) تب یہ خم چھپ جائے گا بلکہ یہ تحریر میں مزید خوب صورتی کا سبب بنے گا۔ جہاں تک سروں کے گول ہونے کی بات ہے، وہ انشاء اللہ ضرور گول ہوں گے۔ بس تھوڑا سا انتظار فرمائیں، انشاء اللہ جلد ہی یہ فونٹ آپ کے ہاتھوں سوری کمپیوٹر میں ہوگا۔
آپ تمام احباب سے درخواست ہے کہ ہمارے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ رب العزت ہمیں اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہمت عطا فرمائیں اور اس کام میں درپیش مشکلات کو اپنے فضل وکرم سے دور فرمائیں۔ آمین