الف نظامی
لائبریرین
Jul 17, 2013
تین برس سے کراچی پورٹ ٹرسٹ پر پڑی نندی پور پاور پراجیکٹ کی مشینری کی ترسیل شروع ہو گئی ہے، مشینری پر ڈیمرج اور ٹیکسز کی مد میں ایک ارب روپے واجب الادا تھے جن میں سے 50کروڑ ادا کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد گزشتہ روز مشینری کی پہلی کھیپ پورٹ سے نندی پور روانہ کر دی گئی ہے۔ پراجیکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد محمود نے اس موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی تعمیر 2008 میں شروع ہونا تھی اور اس کی تکمیل کا ٹارگٹ ٹائم 2011 رکھا گیا تھا
پراجیکٹ کے لئے 75ملین ڈالر مالیت مشینری تین برس پہلے درآمد کی گئی تھی لیکن نا معلوم وجوہات کی بنا پر اس مشینری کو پورٹ سے کلیئر نہیں کرایا گیا ، اس عرصے میں پورٹ پر پڑے رہنے کی وجہ سے اس مشینری پر ایک ارب روپے ڈیمرج اور ٹیکسوں کی مد میں واجب الادا ہو گئے جن میں سے 50کروڑ ادا کر کے مشینری کو پورٹ سے کلیئر کرا لیا گیا ہے، 40ہزار ٹن وزنی مشینری کو ٹرالرز کے ذریعے نندی پور پاور پروجیکٹ کی سائٹ پر منتقل کیا جائےگا، اس کے لئے ٹرالرز بک کر لئے گئے ہیں اور توقع ہے دس دن میں پوری مشینری نندی پور منتقل کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتنا عرصہ پڑا رہنے کی وجہ سے مشینری زنگ آلود ہو چکی ہے۔ اسکو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے مرمت کی جائےگی جس پر 50ملین ڈالر لاگت آنے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پاور پراجیکٹ کے لئے مزید کچھ مشینری چین اور جرمنی سے آنا باقی ہے، انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کو مکمل کرنے کا نیا ٹارگٹ ٹائم ڈیڑھ سال مقرر کیا گیا ہے۔ 425میگا واٹ کا نندی پور پاور پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد ملک میں بجلی کی کل کمی کا 10فی صد فراہم کرے گا، اس طرح اس پراجیکٹ کی تکمیل سے ملک میں بجلی کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی -
13 فروری 2014
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی سے نومبر میں نندی پور کی پہلی ٹربائن کے افتتاح کا معاہدہ ہوا تھا لیکن پہت پر امید ہیں کہ نندی پور پراجیکٹ سے مئی تک 100 میگا واٹ بجلی کی پہلی ٹربائن کا افتتاح کردیا جائے گا، وزیراعظم نواز شریف نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن کا افتتاح کریں گے اور پھر ہر 2 ماہ بعد ایک ٹربائن کا افتتاح ہو گا جس سے آئندہ 4 سے 6 ماہ میں پراجیکٹ سے 500 میگا واٹ بجلی حاصل کی جا ئے گی۔
13 اپريل 2014
نندی پور پاورپراجیکٹ پرچین کے تعاون سے دن رات کام جاری ہے اور مئی سے بجلی کی مرحلہ وار پیداوار کا آغاز کردے گا۔