نوری نستعلیق ٹریسنگ!

arifkarim

معطل
جمیل نوری نستعلیق ورژن تین (کرننگ والا) میں موجود ٹائپو اغلاط دور کرنے کیلئے تمام ترسیمہ جات کی انپیج سے از سر نو ٹریسنگ کر وانا ضروری ہے۔ اس حوالے سے پہلے مرحلہ میں 19820 ترسیموں کی ٹریسنگ مکمل کر لی ہے۔ احباب چیک کر کے بتائیں کہ اسکی کوالٹی کیسی لگ رہی ہے؟ اگر قابل قبول ہے تو کام آگے بڑھایا جا سکتا ہے:
b997.gif

متلاشی عبدالمجید شاکرالقادری نعیم سعید ناظم رضا مصباحی عبدالحفیظ سید منظر سید ذیشان ابن سعید نبیل سویدا
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
ٹریسنگ کی کوالٹی کے بارے میں میں کوئی خاص رائے نہیں دے سکتا۔ لیکن املا کی غلطیوں کا گلفس کی ٹریسنگ سے کیا تعلق ہے؟ کیا یہ لک اپ ٹیبلز میں درست نہیں کی جانی چاہییں؟ اور نئے سرے سے ٹریسنگ سے کیا مراد ہے؟ کیا پہلے سے موجود گلفس کو تبدیل کرنا ضروری ہے؟
 
نبیل بھائی، املاء کی غلطیاں دور کرنے کے دو طریقے ہیں:
  1. لک اپ ٹیبل
    اس طریقہ پرکام کیلئے تمام اغلاط کی رپورٹنگ ہونا ضروری ہے۔ ایک رپورٹنگ کا نظام جناب ابن سعید نے تعمیر کیا تھا، لیکن وہ بوجہ کمی وقت تاحال پبلک نہیں کیا جا سکا۔ نیز اس کے لئے بیس ہزار ترسیموں کی بصری چیکنگ بھی ضروری ہے جو کہ چند افراد کا کام نہیں۔ اور اگر یہ ہو بھی جائے تب بھی کہیں نہ کہیں غلطی کا امکان بہرحال موجود ہے۔
  2. انپیج سے ٹریسنگ
    یہ طریقہ زیادہ سہل اور خودکار ہے۔ چونکہ انپیج عرصہ دراز سے اردو پبلشنگ انڈسٹری کا شاہکار ہے، یوں اسمیں ترسیموں کی غلطیاں ہونا ناممکن ہے۔ اسلئے جب ہم سیدھا انپیج سے ترسیمے اخذ کرتے ہیں تو اسمیں غلطی کا امکان بھی صفر ہو جاتا ہے۔ نیز اس کام کیلئے جو ترسیمہ لسٹ ہم استعمال کر رہے ہیں، وہ بھی انپیج کی اپنی ہے یعنی مستند ہے۔ اسلئے اب کی بار اغلاط سے پاک فانٹ انشاءاللہ جنریٹ ہوگا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نئے سرے سے ٹریسنگ کرنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوا ہے کہ وہ ترسیمے مل گئے ہیں جو انپیج میں موجود تھے لیکن فانٹ میں نہیں ہیں۔

کیا نوری نستعلیق پر ہی کام کر رہے ہو؟ تمام گلفس پہلے سے فونٹ فائلوں موجود ہیں تو ٹریسنگ کی کیا ضرورت ہے؟
 
arifkarim

معطل
کیا نوری نستعلیق پر ہی کام کر رہے ہو؟ تمام گلفس پہلے سے فونٹ فائلوں موجود ہیں تو ٹریسنگ کی کیا ضرورت ہے؟
تمام گلفس پہلے سے ہی فانٹ فائلوں میں موجود نہیں ہیں۔ اسی لئے ٹریسنگ کی ضرورت پڑی۔ نیز اس سے املاء کی پڑتال بھی ہو رہی ہے۔
 
نئے ان پیج سے ہی لانا چاہیے۔۔۔۔۔ موجودہ جمیل کی اشکال میں گرافکلی کمزوری بھی نظر آرہی ہے۔۔۔۔ نوڈز زیادہ ہیں۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
میں نے رزلٹ چیک کیا، اگر انپیج کے ڈیفالٹ رزلٹ سے بہتر نہیں ہے تو برا بھی نہیں ہے، برابر ہے۔

نئے ان پیج سے ہی لانا چاہیے۔۔۔۔۔ موجودہ جمیل کی اشکال میں گرافلکی کمزوری بھی نظر آرہی ہے۔۔۔۔ نوڈز زیادہ ہیں۔۔۔۔

اس میں تو کوالٹی متاثر ہے.... ان پیج سے موازنہ کرکے دیکھنا پڑے گا....

ذیل سے اس کا پی ڈی ایف اور کورل ڈرا فائل ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ اوپر والا نمونہ اصل جبکہ نیچے والا اسکی ٹریسنگ ہے۔ دونوں نمونوں کے نوڈز یکساں ہیں:
c000000.gif

http://arifkarim.no/Public/Comparison.pdf
http://arifkarim.no/Public/Comparison.cdr
 
مدیر کی آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
جمیل نوری نستعلیق ورژن تین (کرننگ والا) میں موجود ٹائپو اغلاط دور کرنے کیلئے تمام ترسیمہ جات کی انپیج سے از سر نو ٹریسنگ کر وانا ضروری ہے۔ اس حوالے سے پہلے مرحلہ میں 19820 ترسیموں کی ٹریسنگ مکمل کر لی ہے۔ احباب چیک کر کے بتائیں کہ اسکی کوالٹی کیسی لگ رہی ہے؟ اگر قابل قبول ہے تو کام آگے بڑھایا جا سکتا ہے:
b997.gif

متلاشی عبدالمجید شاکرالقادری نعیم سعید ناظم رضا مصباحی عبدالحفیظ سید منظر سید ذیشان ابن سعید نبیل سویدا
عارف مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آیا کہ آخر گلف کو ٹریس کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟؟؟؟ کیا فونٹ کرئیٹر میں فونٹ کے گلفس ویکٹر یعنی آؤٹ لائن شیپ میں نہیں ہیں ؟؟؟؟؟؟
رہی بات ٹریسنگ رزلٹ کی تو انیس بیس کا فرق ہے ۔۔۔ کام چل جائے گا۔۔۔۔ مگر میں ابھی تک اس کی ضرورت سمجھنے سے قاصر ہوں ۔۔۔ ویسے اگر ان گلفس کو سٹریم لائن کر لیا جائے تو کیسا ہے ؟؟؟ آپ کس ٹول سے ٹریس کیے ہوئے گلفس ؟؟؟؟؟؟
 
کیا آپ نے انپیج کی ٹی ٹی ایف فائلیں نہیں دیکھیں؟ ان میں سے کتنے ترسیموں کی کشتیاں اور نکتے الگ الگ ہیں؟ انکو کیسے بغیر اغلاط کے حاصل کریں؟
 
ہممم ہاں دیکھی ہوئی ہیں ۔۔۔ کافی فائلز میں صرف خالی نقاط دیے ہوئے ہیں اور کشتیاں الگ ہیں ۔۔۔ تو آپ کو سید منظر صاحب سے نے کس فارمیٹ میں ترسیموں کی لسٹ بھیجی ہے ؟؟؟؟
جمیل کے ترسیمے پہلے بھی ان پیج کے نوری سے ہی لیے گئے ہیں نا ؟؟؟؟ تو کیا ان پیج نوری نستعلیق کی ساری فائلز باری باری فونٹ کرئیٹر میں اوپن کر کے ان میں سے سارے ترسیمے کاپی نہیں کیے جا سکتے ایک الگ فائل میں ترتیب وار ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
عام ترسیمہ لسٹ ہے۔

یہ باری باری کرنے والا کام تو ہم نے 2008 میں بھی کیا تھا اور وہیں سے ترسیموں کی غلطیوں کا آغاز ہوا تھا۔
 
Top