نہ کر !

(بسم اللہ الرحمٰن الرحیم)
ہم نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے متعلق تو سنا تھا لیکن آج مورخہ 20/05/2015 ایک عجیب و غریب واقعہ سننے میں آیا ۔ دو بھائی ، حکیم ابو عبداللہ غلام نبی خادم صاحب اور سردار نیامت اللہ صاحب لاہور سے موٹر سائیکل پر چک نمبر ۱۷ آ رہے تھے کہ راستے میں رائیونڈ کے قریب ایک گاؤں بھچوکی میں ایک دوست کے ہاں ملاقات کی غرض سے رکے ۔ بائیک کھڑی کرتے وقت انہوں نے محسوس کیا کہ موٹر سائیکل کا چین ڈھیلا ہے یا اتر چکا ہے ۔ چین کور کی وجہ سے انہوں نے تو صحیح کرنے کی کوشش نہیں کی البتہ انہوں نے اپنے دوست کے لڑکے سے کہا اسے ٹھیک کروا لاؤ ۔ تھوڑی دیر بعد لڑکا واپس آیا اور کہا : ’’ بائیک میں چین نہیں ہے ‘‘ ۔ حکیم صاحب نے حیرانگی سے پوچھا : ’’ نہیں ہے تو پھر کدھر ہے ، ہم لاہور سے آ رہے ہیں چین کے بغیر آ گئے ؟ اور موٹر سائیکل کا چین کور بھی ٹھیک ہے ‘‘ ۔ کہا : ’’ مجھے کیا پتا ! ‘‘ کہا : ’’ پھر کسے پتا ہے ؟ ‘‘ کہا : ’’ پتا نہیں ! ‘‘
آج کل ایسے ایسے لوگ ملتے ہیں جن سے ہاتھ ملا کر دیکھنا ضروری ہو گیا ہے کہ : ’’ انگلیاں بھی موجود ہیں یا نہیں ! ‘‘ میں ایسے لوگوں کے متعلق اللہ پاک کے قرآن کی وہ آیت ہی کافی سمجھتا ہوں جس میں الرحمن فرماتے ہیں کہ : ’’ وہ اللہ تعالیٰ کو اور ایمان والوں کو دھوکا دیتے ہیں ، لیکن دراصل وہ خود اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں ، مگر سمجھتے نہیں ‘‘ ، ( البقرۃ : ۹ ) ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم! جناب یہ آپ کا تعارف ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

خیر خوش آمدید۔ اب اپنا تعارف بھی کروادیں۔
اور ہاں شروع میں بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی درست کردیں۔
والسلام
 

bilal260

محفلین
خوش آمدید مگر آپ کی موٹر سائیکل کا چین پھر کدھر گیا۔ہاں ایک بندہ تو پس منظر میں ہے جس کانام نہیں لیا گیا شاید @عبداللہ امانت محمدی ان صا حب نے صفائی سے چین نکال دیا ہو گا۔:p:LOL::ROFLMAO::newbie:
یہ آپ کا عجیب و غریب تعارف ہے۔ پس منظر سے نکل کر سامنے آئے۔آپ ہی بتائے کہ آپ کو ن ہے اور موٹر سائیکل کا چین کدھر ہے۔:newbie:
:mogambo::mogambo::mogambo:
 
Top