ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

یاز

محفلین
پاکستان کے میچوں کی تو الگ سے لڑی بن ہی جاتی ہے، لیکن باقی میچز اور ٹورنامنٹ کی صورتحال سے بھی باخبر رہنا چاہئے۔

تو اسی سلسلے میں سب سے پہلی خبر یہ ہے کہ آج کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کے 182 رنز کے ٹارگٹ کا ویسٹ انڈیز نے دھڑن تختہ کر دیا ہے۔ کرس گیل نے وہ مار ماری ہے کہ الامان الحفیظ۔
 

یاز

محفلین
کرس گیل نے11 طویل چھکوں کی مدد سے 47 بالز پہ سنچری مکمل کی اور ٹارگٹ پورا ہونے تک ناٹ آؤٹ بھی رہا۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف صرف 18 اوورز میں پورا کر لیا۔

شکر ہے ویسٹ انڈیز ہمارے گروپ میں نہیں ہے۔
 
کرس گیل نے11 طویل چھکوں کی مدد سے 47 بالز پہ سنچری مکمل کی اور ٹارگٹ پورا ہونے تک ناٹ آؤٹ بھی رہا۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف صرف 18 اوورز میں پورا کر لیا۔

شکر ہے ویسٹ انڈیز ہمارے گروپ میں نہیں ہے۔
گیل کی بھی ایک ٹورنامنٹ میں ایک ہی اننگ ہوتی ہے۔ :p
 

arifkarim

معطل
یہ کِٹ دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ آپ عمان کو آسٹریلیا کی کِٹ پہنا کر کھڑا کر دیں، اس سے بھی ہار جائیں گے۔
خیر پاکستانی کھلاڑی چلے کارتوس کی طرح ہیں۔ جب دا لگ جائے تو بڑی سے بڑی ٹیم بھی انکے سامنے ڈھیر ہو جاتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
روز روز معجزے ہونے سے رہے بھائی۔
عام طور پہ تو وہی حال ہوتا ہے جیسے کبھی خطوط کے اخیر میں لکھا کرتے تھے کہ "تھوڑے کھیلے کو زیادہ سمجھیں"۔
۲۰۰ سے زائد رنز بنانا کوئی آسان کام نہیں۔ خاص کر جب بنگلہ دیش سے ایشیا کپ میں پھٹکار بھی پڑی ہو۔ مجھے بس یہ خوف ہے کہ آج کا میچ جیتنے کے بعد کھلاڑی پِھٹ نہ جائیں۔
 
۲۰۰ سے زائد رنز بنانا کوئی آسان کام نہیں۔ خاص کر جب بنگلہ دیش سے ایشیا کپ میں پھٹکار بھی پڑی ہو۔ مجھے بس یہ خوف ہے آج کا میچ جیتنے کے بعد کھلاڑی پِھٹ نہ جائیں۔
جب میچ دیکھ رہی تھی تو پاکستانی بیٹنگ کے دوران ہر بال پر میرا بلڈ پریشر ہائی ہو رہا تھا اللہ یہ گیند اچھے سے نکل جائے :rollingonthefloor:
 
کرس گیل کی آج کی پرفارمنس دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ وہ پی سی ایل میں لاہور قلندر کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اچھا نہ کھیل کر :(
 
Top