ونڈوز 8 میں نستعلیق فونٹ

باسم

محفلین
"Urdu Typesetting" کے نام سے شامل کیا جارہا ہے۔​
یہ نستعلیق فونٹ یہاں بیچا بھی جارہا ہے۔​
اسی طرح یہاں بتا رہے ہیں کہ
سندھی اور پنجابی (پاکستانی) زبانیں بھی شامل کی جارہی ہیں۔

اردو ٹائپ سیٹنگ فونٹ ورڈ پیڈ میں​
4721.nastaliq01.jpg

اردو ٹائپ سیٹنگ فونٹ نوٹ پیڈ میں
3644.nastaliq03.jpg
 
یعنی وہ دن دور نہین جب ہم اردو سائٹوں میں اس توقع پر نستعلیق تھیم لگا سکیں گے کہ بیشتر لوگوں کے پاس کوئی نہ کوئی نستعلیق فونٹ پہلے سے ہی نصب ہوگا۔ :)
 

عثمان

محفلین
مذکورہ بلاگ پر عبدالماجد بھورگری کے لکھے ہوئے وائٹ پیپر کا ربط بھی موجود ہے۔ پڑھنے لائق ہے۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
کیا زبردست خبر سننے کو مل رہی ہے۔
بھرگڑی صاحب، بہت عظیم شخصیت ہیں، انہوں نے تن تنہا سندھی کی بہت خدمت کی ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
اس تحریر کے مطابق سندھی کو ونڈوز 8 میں شامل کیا جائے گا جو اب تک الگ زبان کی حیثیت سے شامل نہیں تھی، یہ عبد الماجد بھرگڑی صاحب کی بہت بڑی کامیابی ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو واقعی بہت اچھی خبر ہے۔ اگرچہ ونڈوز 8 میں یہ قباحت ہوگی کہ اس کے لیے نیا ہارڈویر درکار ہوگااور ان کمپیوٹرز پر لینکس انسٹال کرنا بھی دشوار ہوگا۔
کیا یہ فونٹس اس وقت حاصل کرنا ممکن نہیں ہے؟ اگر کوئی صاحب ونڈوز 8 کا بیٹا یا پری ویو استعمال کر رہے ہوں تو شاید وہ اس میں سے یہ فونٹ نکال کر ونڈوز کے موجودہ ورژنز پر ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔
 

بلال

محفلین
بہت خوب جناب۔ آپ نے بڑی زبردست اور خوشی کی خبر سنائی ہے۔
کاش کوئی مائیکروسافٹ سے رابطہ کرے اور فونیٹک اردو کی بورڈ لے آؤٹ کا بھی کہے۔ ہو سکتا ہے وہ مان ہی جائیں۔۔۔
 

وجی

لائبریرین
کافی اچھی خبر ہے کہ نستعلیق فونٹ پہلے سے موجود ہوگا
لیکن اس فونٹ کی خوبصورتی پر سوال اٹھ سکتا ہے خیر خبر اچھی ہے
اب یہ بھی امید کی جاسکتی ہے مستقبل میں وینڈوز بیسڈ موبائلز میں بھی نستعلیق فونٹ موجود ہوگا یا پھر آسانی سے ڈالا جاسکتے گا
لیکن سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ وینڈوز 8 ابھی صرف پی سی اور ٹیبلیٹز کے لیئے ہوگا
وینڈوز موبائل میں ابھی اپڈیشن نہیں ہوگی ۔
 

mfdarvesh

محفلین
کیابات ہے جناب کی
یہ کہاں سے نکال لیا ہے آپ نے اس کی تو 129ڈالر قیمت لگی ہوئی ہے اور یہ کام بھی کررہا ہے (y)
 

ابوشامل

محفلین
فونٹ تو نکال لیا ہے لیکن مزا نہیں آیا پھر بھی کچھ نہ ہونے سے بہتر ہے۔ لنک یہ رہا۔
نوری نستعلیق کی لت ایسے ہی نہیں چھوٹ جائے گی ;) بہرحال، میرے خیال میں کریکٹر بیسڈ ہونا اور اس سے بھی زیادہ اہم یہ کہ محض 200 کے بی کا فونٹ ہونا اس کے دو مثبت پہلو ہیں یعنی کہ ہم اسے سائٹس میں ایمبیڈ بھی کر سکتے ہیں یعنی جس کے بعد نستعلیق فونٹ نہ بھی ہو وہ بھی سائٹ کو نستعلیق میں دیکھے گا۔ جمیل یا علوی نستعلیق کو ایمبیڈ کرنے کا مطلب تو سمجھتے ہیں نا آپ؟ :)
 

mfdarvesh

محفلین
بہت خوب، یعنی کہ ہم بھی ٹرائی ماریں :)

نوری نستعلیق کی لت ایسے ہی نہیں چھوٹ جائے گی ;) بہرحال، میرے خیال میں کریکٹر بیسڈ ہونا اور اس سے بھی زیادہ اہم یہ کہ محض 200 کے بی کا فونٹ ہونا اس کے دو مثبت پہلو ہیں یعنی کہ ہم اسے سائٹس میں ایمبیڈ بھی کر سکتے ہیں یعنی جس کے بعد نستعلیق فونٹ نہ بھی ہو وہ بھی سائٹ کو نستعلیق میں دیکھے گا۔ جمیل یا علوی نستعلیق کو ایمبیڈ کرنے کا مطلب تو سمجھتے ہیں نا آپ؟ :)
تو اس کو بہتر نہیں کیا جاسکتا، پر سورس تو اس کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت خوب، یعنی کہ ہم بھی ٹرائی ماریں :)


تو اس کو بہتر نہیں کیا جاسکتا، پر سورس تو اس کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو ہے اس کو بہتر نہیں کیا جا سکتا اور جو سائٹ اس کو ایمبیڈ کرے گی شاید اس پر کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کی تہمت بھی لگ جائے۔ ہے نا؟
 
Top