وکاوکی اردو سپورٹ کے ساتھ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

وکی سوفٹویر جیسے کہ میڈیا وکی یا وکا وکی مشترکہ ٹیم ورک کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔ ان سوفٹویر کا استعمال ان scenarios میں بہتر ثابت ہوتا ہے جہاں کئی لوگ مشترکہ کاوش کے انداز میں مواد کی تدوین اور ترمیم میں حصہ لے رہے ہوں۔ اردو لائبریری پراجیکٹ اس کی ایک مثال ہے۔

اس پوسٹ کے ساتھ میں وکیپیڈیا سوفٹویر وکا وکی کا ورژن 1.1.6.2 اردو سپورٹ بمعہ ویب پیڈ انٹگریشن کے پیش کر رہا ہوں۔ وکا وکی اگرچہ میڈیا وکی جتنا پاور فل نہیں ہے لیکن یہ نسبتاً لائٹ ویٹ ہے اور سرعت کے ساتھ صفحات جنریٹ کرتا ہے۔ وکا وکی php 4.x پر چلتا ہے جبکہ میڈیا وکی php 5.x سے کم پر نہیں چلتا۔ زیادہ تر ویب ہوسٹس پر php 4.x ہی مہیا کی جاتی ہے جس کی وجہ سے وہاں میڈیا وکی انسٹال کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس بنا پر بھی وکا وکی کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔

وکا وکی کا اردو پیکج تیار کرنے کے دوران مجھے اس کے کوڈ میں utf-8 ڈیٹاہینڈلنگ کے سلسلے میں کچھ تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں۔ اس پیکج کو صحیح طور پر رن کرنےکے لیے کم از کم php 4.3+ اور MySQL 4.1+ کی ضرورت ہے۔

مجھ سے جہاں تک ہو سکا ہے، وکا وکی کے ٹیکسٹس کا اردو ترجمہ فراہم کیا ہے۔ وکا وکی ابھی تک لوکلائزیشن کے اعتبار سے آئیڈیل نہیں ہے اور بے تحاشہ انگریزی ٹیکسٹ اس کے کوڈ میں مکس ہوئے ہوئے ہیں۔ ذیل میں میں اردو وکا وکی کی انسٹالیشن کی کچھ تفصیل بھی فراہم کر رہا ہوں۔

وکاوکی انسٹال کرنے سے قبل اس کے لیے ایک ڈیٹابیس بنانا ضروری ہے۔ ڈیٹابیس بناتے ہوئے اس کی کولیشن utf8_unicode_ci رکھیں۔

ڈیٹابیس بنانے کے بعد وکاوکی کی فائلیں اپنے لوکل یا ریموٹ ہوسٹ پر کاپی کریں۔ اگر آپ اردو ویب سرور پر اردو وکا وکی انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو diskw->www میں wikka نام کا فولڈر بنا کر اس میں اردو وکا وکی کی فائلیں کاپی کر دیں۔

فائلیں کاپی کرنے کے بعد اپنے ویب براؤزر کے ذریعے اردو وکاوکی کے یوآرایل پر جائیں جہاں آپ نے اسے کاپی کیا ہے۔ یہاں وکاوکی کی انسٹالیشن کا صفحہ نمودار ہو جائے گا۔ سب سے پہلے اس میں ڈیٹابیس سے متعلقہ انفامیشن مہیا کریں:

3_pic1_16.jpg


اس کے بعد اس میں نئی وکی سائٹ کا نام شامل کریں:

3_pic2_10.jpg


اس کے بعد ایڈمن اکاؤنٹ کی تفصیل فراہم کریں:


3_pic3_7.jpg


صفحے کے آخر میں mod_rewrite کے استعمال کے بارے میں دریافت کیا جائے گا۔ اسے انیبل کرنے سے وکی کے یوآرایل کی ساخت بہتر ہو جاتی ہے۔اگر آپ اسے استعمال نہ کرنا چاہیں تو اسے چھوڑ سکتے ہیں۔

3_pic4_5.jpg



اگر سب کچھ ٹھیک چل رہا ہو تو اگلے صفحے پر انسٹالیشن مکمل ہونے کا پیغام نظر آئے گا:

3_pic5_4.jpg


یہاں سے آپ اپنی نئی وکی سائٹ کے صفحہ اول پر آ جائیں گے۔

3_pic6_3.jpg


اوپر لاگ ان/یوزر سیٹنگز کے ربط پر جا کر آپ لاگ ان ہو سکتے ہیں۔

3_pic7_3.jpg


اس کے بعد آپ کسی بھی صفحے پر ڈبل کلک کرکے اسے ایڈٹ کر سکتے ہیں۔


3_pic8_3.jpg


میں امید کرتا ہوں کہ آپ دوست وکا وکی سوفٹویر کو اردو سپورٹ کے ساتھ مفید پائیں گے۔ میں اس سلسلے میں آپ کی آراء کا منتظر رہوں گا۔

اردو وکا وکی ڈاؤنلوڈ کریں

والسلام‌
 
Top