وکی لوز ارتھ کونٹیسٹ پاکستان کی 10 بہترین تصاویر

حسیب

محفلین
پچھلے سال بھی وکی پیڈیا کے منسلک وکی میڈیا فاونڈیشن نے وکی لوز مونومینٹس مقابلے کا اہتمام کیا تھا۔ اس طرح اس سال بھی وکی لوز ارتھ کونٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں دنیا بھر 8500 سے زائد لوگوں نے شرکت کی اور ایک لاکھ سے زائد تصاویر بھیجی گئی۔ صرف پاکستان میں سے 1500 سے زائد لوگوں نے 11000 سے زائد تصاویر بھیجی۔ پاکستان تصاویر کی تعداد کے حساب سے چوتھے اور مقابلے کے شرکاء کے حساب سے دوسرے نمبر پہ رہا۔ ذیل میں پاکستان کی 10 بہترین تصاویر دی جا رہی ہیں جو پاکستانی لوگوں کی طرف سے بھیجی گئی۔
556ef19866da7.jpg

وادی ہنزہ ۔ فوٹو غازی غلام رضا
556ef19d28737.jpg

بلتورو گلیشئر بلتستان۔ فوٹو Thsulemani
556ef19d85370.jpg

دودی پستر جھیل۔ فوٹو حمزہ نیازی
556ef19d5b37d.jpg

جبہ زومالو جھیل گلگت۔ فوٹو K. Night. Visitant
556ef19a91b45.jpg

نانگا پربت۔ فوٹو تحسین انور علی
556ef19eda294.jpg

نانگا پربت بیس کیمپ۔ فوٹو محمد اشعر
556ef19bd035c.jpg

لوئر کچھورا جھیل شنگریلا سکردو۔ فوٹو زعیم صدیقی
556ef4808b39a.jpg

وادی شوگراں۔ فوٹو دانیال یعقوب
556ef4817ac19.jpg

راکاپوشی چوٹی۔ فوٹو رضوان کریم
556ef4864b826.jpg

وادی شنتور (وادی نیلم کی ذیلی وادی) آزاد کشمیر۔ فوٹو زاہ​
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ان حسین مناظر کو دیکھ کر اچانک یہ یاد آگیا:
For alt vi har. Og alt vi er

نارویجن افواج کا م وہ موٹو جوان جنت نظیر وادیوں کی حفاظت کیلئے بنایا گیا۔یعنی یہ سرزمین ہی ہمارا سب کچھ ہے۔ اور جس کی وجہ سےہم سب کچھ ہیں۔ پاکستان زندہ باد پائندہ باد!
 

x boy

محفلین
بہت زبردست شراکت،،،
الحمدللہ ،،، پاکستان بھی خوبصورت ہے
جن جگہوں کی تصویریں ہیں وہاں انسانوں کی آبادی کم ہے اس لئے خوبصورتی برقرار ہے یہ میرا گمان ہے

ایک لطیفہ یاد آگیا،،،
ایک بدتمیز شخص نے اپنے گھر کا کچرا آنے جانے والے راستے کے کنارے تنہائی میں پھینک کر چلا گیا
تین چار گھنٹے بعد وہاں سے گزر ہوا تو محلے میں شور تھا یہ کون گدھے کا بچہ یہاں کچرا پھینگ گیا
خاموشی سے وہاں سے نکل گیا اور اپنے دل میں کہا کہ کچرا میں نے پھینکا ہے اور نام گدھے کے بچے
کا آگیا اور خوب قہقہ لگایا۔:):):D:D
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر ایک پیغام میں صرف ایک ہی تصویر ارسال کی جائے تو میرے لیے آسانی ہو جائے۔ بعض دفعہ کچھ تصاویر پر الگ سے تبصرہ کرنا ہوتو کر سکوں۔
 

فاتح

لائبریرین
شاید آپ کو یقین نہیں آیا کہ یہ پاکستان ہی میں ہیں :)
مجھے بالکل یقین تھا کیونکہ میں خود بھی شمالی علاقہ جات جا کر فوٹوگرافی کر چکا ہوں اور اس کے علاوہ پاکستان کی بہت سی تصاویر میرے ڈیسک ٹاپ تھیم میں بھی چل رہی ہوتی ہیں۔ :)
 

حسیب

محفلین
اگر ایک پیغام میں صرف ایک ہی تصویر ارسال کی جائے تو میرے لیے آسانی ہو جائے۔ بعض دفعہ کچھ تصاویر پر الگ سے تبصرہ کرنا ہوتو کر سکوں۔
آئندہ اسی طرح کرنے کی کوشش ہو گی
ویسے اگر ایک تصویر پر تبصرہ کرنا ہو اس تصویر کو سلیکٹ کر کے کیا جا سکتا ہے جس طرح ہم کسی پوسٹ میں تھوڑے سے ٹیکسٹ کو سلیکٹ کر کے کرتے ہیں
 

عثمان

محفلین
خوبصورت تصاویر ہیں۔
لیکن تعجب ہوا کہ تمام تصاویر شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں کی ہیں۔
 
Top