مبارکباد ویر میرا گھوڑی چڑھیا

مقدس

لائبریرین
السلام علیکم

کیسے ہیں سب؟ اچھے ہی ہوں گے۔۔

سب سوچ رہیں ہوں گے کہ یہ آج پھر کہاں سے ٹپک پڑی۔۔ آج میرے آنے کی وجہ بہت خاص الخاص ہے۔۔۔ ہمارے ایک بھیا ہوتے ہیں۔۔ دیکھنے میں حد سے زیادہ معصوم اور بیچارے سے لگتے ہیں :rollingonthefloor: لیکن حقیقت اس سے بالکل اپوزٹ ہے۔۔۔ یہ میرے تین عدد میسنے بھائیوں میں سے ایک ہیں :rollingonthefloor: دوسرے دونوں خود ہی سمجھ جائیں کہ وہ کون ہیں :rollingonthefloor:

اوہو بات کیا کرنی تھی اور کر کیا رہی ہوں۔۔۔ تو میں یہ کہہ رہی تھی کہ ہمارے ایک بھیا ہیں جو شادی کے نام سے دور بھاگتے تھے۔۔۔ خیر کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے سامنے دور بھاگنے کا ڈرامہ کرتے تھے :rollingonthefloor: ان سے جب بھی شادی کا بولا۔۔ تو جواب آیا کیوں آپ کو میری آزادی بری لگتی ہے کیا؟

لیکن کچھ دن پہلے بھیا نے بتایا کہ آخرکار میری ساری دعائیں رنگ لائی ہیں اور بھیا کی آزادی ختم ہونے والی ہے۔
اور وہ ہمارے لیے ایک عدد پیاری سی بھابھی لانے والے ہیں۔۔

جی جی ہمارے پیارے محمداحمد بھیا دولہا بننے جا رہے ہیں یعنی کہ کل 9 اپریل کو ان کے سر پر سہرا سجنے والا ہے اور شرمانے کے لیے ایک عدد گلابی رومال بھی پاس ہو گا :rollingonthefloor:

محمداحمد بھیا آپ کو بہت ساری مبارک باد اور آپ کے مستقبل کے لیے ڈھیروں ڈھیروں دعائیں۔۔ ہمیشہ ہمیشہ بھابھی کے سنگ خوش خوش رہیں۔۔ آمین ثم آمین
 
ارےےےےےےےےےے!
ہم وقت ماپتے رہ گئے اور آپ نے لڑی بنا بھی ڈالی۔ خیر!
محمداحمد بھائی کو ڈھیروں مبارک باد۔ بہت سی دعائیں ان کے اور بھابی کے لیے۔ اللہ دونوں کے لیے یہ رشتہ مبارک کرے۔ ہمیشہ ایک دوسرے کی آنکھوں کی ٹھنڈک بن کر جئیں۔ ایک دوسرے سے اپنے پاسورڈ شیئر کریں۔ ننھے منوں کی تعداد میں کچھ مناسب اضافہ کریں اور پھر انھیں بڑا کر کے اچھا مسلمان اور محفلین بنائیں۔ نیز دیگر تمام دعائیں جو ابھی یاد نہیں مگر ہم بوقتِ ضرورت دل میں اور دل سے دیتے رہیں گے۔ آمین۔ ثم آمین!
 

لاریب مرزا

محفلین
وعلیکم السلام!!
ارے واہ!! یہ تو بہت خوشی کی خبر سنائی آپ نے۔ احمد بھائی کو شادی خانہ آبادی کی بہت بہت مبارکباد۔ :) :)
 

جاسمن

لائبریرین
بہت بہت بہت مبارک ہو۔بے حد خوشی کی خبر۔
وہ سب دعائیں میری طرف سے بھی جو محفلین دے رہے ہیں خاص طور پر جو راحیل نے دیں۔اللہ قبول فرمائے۔آمین!
اللہ احمد بھائی اور بھابھی کو اک دوجے کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔بہت خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔دونوں گھرانوں کو بھی بہت خوشیاں دے۔کشائش عطا فرمائے۔اور وہ سب کچھ جو مجھے یاد نہیں لیکن اللہ پیارا جانتاہے کہ انہیں کس کس چیز کی ضرورت ہوگی۔۔۔وہ سب عنایت فرمائیں۔
آمین!ثم آمین!
بھئی کوئی لڈو پیڑے بانٹو۔۔۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
محمداحمد بھیا تو آج بہت مصروف ہوں گے ۔ سو ان کی غائبانہ "خیر خواہی" :) اور اپنی نیک تمناؤں کے لیے انتہائی مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے اور ایسی خوش آئند اطلاع بہم پہنچانے کے لیے ہمشیرہ عزیزہ مقدس کا بھی بہت شکریہ اور برادر عزیز اور نوشہ میاں اور متعلقین کو بہت مبارکباد اور خانم و نوشہ کے لیے خلوص دعائیں ۔۔۔
اس سمائیلی اور کؤوٹ کا ہر گز کوئی بے محل مطلب اخذ نہ کی جرأت نہ کرنے والے کے لیے وارننگ۔
 
آپ غالباً کنوارے ہونے کے باعث اس دعا میں پنہاں خلوص کی مقدار کا اندازہ نہیں کر سکتے۔ بہرحال، بکرے کی والدہ کا خیر منانا چونکہ بالاجماع ممنوع ہے اس لیے امید ہے کہ جلد ناقدری سے باز آئیں گے۔ ان شاء اللہ!
 
ارے واہ. نیوز آف دا ڈے.
اللہ تعالیٰ محمد احمد بھائی کی نئی زندگی کو محبتوں اور خوشیوں سے بھر دے. آمین.
اور شادی کے بعد بھی محفل ہر آتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین
 

زیک

مسافر
آپ غالباً کنوارے ہونے کے باعث اس دعا میں پنہاں خلوص کی مقدار کا اندازہ نہیں کر سکتے۔ بہرحال، بکرے کی والدہ کا خیر منانا چونکہ بالاجماع ممنوع ہے اس لیے امید ہے کہ جلد ناقدری سے باز آئیں گے۔ ان شاء اللہ!
سعود کو کنوارہ بنا دیا؟؟
 
Top