اعلان پائتھون [بنیاد سے] – مرکزی صفحہ

محمداحمد

لائبریرین
پائتھون[بنیاد سے]
پائتھون کورس برائے محفلین


مری انتہائے نگارش یہی ہے
ترے نام سے ابتدا کر رہا ہوں

خوش آمدید:

کورس میں شامل ہونے والے تمام احبا ب کو خوش آمدید۔ اُمید ہےہماری اور آپ کی کاوشیں ہم سب کے لئے سود مند ثابت ہوں گی۔

کچھ کورس کے بارے میں:

پائتھون [بنیاد سے] ایک ایسا ابتدائی درجے کا پروگرامنگ کورس ہے جسے ایسے لوگوں کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جو پروگرامنگ کے میدان میں بالکل نووارد ہیں۔ آپ اسے پروگرامنگ کی دنیا میں پہلے قدم سے بھی تعبیر کر سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس کے لئے پروگرامنگ کا سابقہ تجربہ درکار نہیں ہے البتہ کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق بنیادی آگاہی ضروری ہے ۔آپ چونکہ اردو محفل پر موجود ہیں سو ہم فرض کر لیتے ہیں کہ آپ انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کے عمومی استعمال سے واقف ہیں ۔اس کورس کے لئے فی الحال اتنا بھی کافی ہے۔

دورانیہ:

کورس کا دورانیہ آٹھ سے دس ہفتے پر محیط ہوگا اور اس میں پائتھون کے بنیادی موضوعات زیرِ بحث آئیں گے۔

طریقہ کار:

اس کورس کا طریقہ کار کچھ یوں ہوگا کہ ہر ہفتے کچھ اسباق اور اُن پر مشقیں فراہم کی جائیں گی۔ جنہیں اسی ہفتے میں پڑھ کر مشقیں حل کرنا ہوں گی ہر ہفتے کی مشقیں اسی ہفتے کے آخر تک جمع کرانی ہوں گی۔ ہر دوسرے ہفتے ایک اسائنمنٹ دیا جائے گا۔ اسائنمنٹ سے متعلق ہدایات اسائنمنٹ کے ساتھ ہی فراہم کر دی جائیں گی۔ کورس آغاز کی باقاعدہ تاریخ 23 دسمبر 2012 ہے۔

گذارشات برائے شرکاء کورس:

1۔ پائتھون [بنیاد سے] سے کورس میں آپ کی شرکت ہمارے لئے باعثِ تقویت ہے۔
2۔ دورانِ کورس محفل میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیے تاکہ آپ تمام سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے سکیں۔
3۔ ہلکا پھلکا ہنسی مذاق گفتگو کی چاشنی ہے اور اس سے ماحول بیزار کن اور گھمبیر ہونے سے بچ جاتا ہے۔ تاہم راہِ اعتدال سے انحراف خرابی کا باعث ہو سکتا ہے۔
4۔ کورس کے دوران کسی بھی مرحلے پر کوئی بات آپ کو سمجھ نہیں آئے تو سوال کیجے کہ جستجو علم کے حصول کی پہلی سیڑھی ہے۔ اسی طرح کوئی تجویز دینا چاہیں تو وہ بھی ضرور دیجے۔
5۔ اگر آپ کو موضوعات انتہائی آسان لگیں تو دوسرے دوستوں کے لئے معاون بنیے اور اگر موضوعات آپ کو مشکل لگیں تو دیگر دوست جو پہلے سے اس سلسلے میں سرگرم ہیں آپ کی مدد کے لئے موجود ہیں۔
6۔ موضوعات کو سمجھ کر ان کی مشق کرنا نہ بھولیں کہ مشق سے مشکل اور طویل موضوعات بھی با آسانی سمجھ آ جاتے ہیں۔
7۔ یہ تمام گذارشات دوستانہ ہیں اور اگر آپ چاہیں تو ان میں سے ایک بھی نہ مانیں۔

ضروری ہدایت:

اس دھاگے کو سبسکرائب کروا لیجے، یعنی اس دھاگے کی نگرانی شروع کر دیجے کہ تمام تر اعلانات اسی دھاگے میں پوسٹ کیے جائیں گے۔ اس طرح آپ کسی بھی قسم کی سرگرمی سے بروقت آگاہ ہو سکیں گے۔

*******
 
السلام علیکم
مین پاہتھون کورس بنیاد سے کرنا چاہتی ہوں.لیکن یہاں جو بھی کورس ہین وہ ۲۰۱۲ مین کروایے گے ہین یا شروع ہوے ہین.اس لیے مجھے کچھ سمجھ نہین آ رہی.پلیز مہربانی کر کے مدد کر دے.
 
السلام علیکم
مین پاہتھون کورس بنیاد سے کرنا چاہتی ہوں.لیکن یہاں جو بھی کورس ہین وہ ۲۰۱۲ مین کروایے گے ہین یا شروع ہوے ہین.اس لیے مجھے کچھ سمجھ نہین آ رہی.پلیز مہربانی کر کے مدد کر دے.

یہ کورس ۲۰۱۲ میں ضرور کروایا گیا تھا مگر اسے کسی بھی سال میں کیا جا سکتا ہے اور اگر ایک سے زیادہ لوگ کرنا چاہیں تو اس سال دوبارہ بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔
 
السلام علیکم
مین پاہتھون کورس بنیاد سے کرنا چاہتی ہوں.لیکن یہاں جو بھی کورس ہین وہ ۲۰۱۲ مین کروایے گے ہین یا شروع ہوے ہین.اس لیے مجھے کچھ سمجھ نہین آ رہی.پلیز مہربانی کر کے مدد کر دے.

عید کے بعد انشاللہ شروع کرتے ہیں ، امید ہے کچھ اور احباب بھی تب تک شامل ہو جائیں گے۔
 
Top