پاکستان بمقابلہ انڈیا! اذلان شاہ کپ

السلام علیکم روایتی حریف اس وقت اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں مدمقابل ہیں- پہلے کوارٹر کا کھیل جاری اور میچ 1-1 سے برابر
ہالا پاکستان
 
اگر کوئی اور میچ دیکھ رہا تو اسکور سے آگاہ کرکے شکریہ کا موقع عنایت کریں- ادھر واپڈا کے تعاون سے میچ دیکھنا ممکن نہیں رہا-
 
یہ پہلے تو ہاف ہوا کرتے تھے۔ اب ہافوں کے ہاف کب سے ہونے لگ گئے؟
یاز بھائی ہاکی میں کافی جدت آگئی ہے- اب 15 منٹ کے چار کوارٹر ہوتے ہیں یوں 70 منٹ کا میچ 60 منٹ کا رہ گیا-
پینلٹی اسٹروک وغیرہ کا طریق بھی تبدیل ہو گیا ہے-
 

یاز

محفلین
یاز بھائی ہاکی میں کافی جدت آگئی ہے- اب 15 منٹ کے چار کوارٹر ہوتے ہیں یوں 70 منٹ کا میچ 60 منٹ کا رہ گیا-
پینلٹی اسٹروک وغیرہ کا طریق بھی تبدیل ہو گیا ہے-

اسی رفتار سے چلے تو ایک دن 4 منٹ کے پندرہ کوارٹر بھی ہونا شروع ہو جائیں گے۔
 
ہاف وقت تک انڈیا کی 2-1 سے برتری برقرار-اگرچہ انڈیا نے آخری 5 منٹ دس کھلاڑیوں کیساتھ کھیے لیکن گرین شرٹ فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی-
 
اگر یہ میچ جوہر بارو شہر میں ہوتا تو ضرور دیکھنے جاتا، اس سے پہلے kuantan شہر میں جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان انڈیا کا فائنل دیکھا تھا ، انڈین ٹیم کا ٹیلنٹ دیکھ کر نہیں لگتا تھا کہ یہ جونئیر ٹیم ہے ، ہمارے ہاکی کے کھیل کو بھی مسیحا کی ضرورت ہے
 
Top