پاکستان مانیومنٹ، اسلام آباد

فرحت کیانی

لائبریرین
اس سال جولائی میں کچھ مہمانوں کو پاکستان مانیومنٹ کی سیر کے لئے لیکر گئے۔ وقت کم تھا سو بس سرسری سی سیر کروائی۔ یہ مغرب سے کچھ دیر پہلے کی تصویر ہے۔ احاطے میں داخل ہوں تو سامنے سیڑھیاں ہیں جو یادگار کی طرف لیکر جاتی ہیں۔ سیڑھیوں سے اوپر چبوترے پر پاکستان کا پرچم لہراتا ہے اور سیڑھیاں چڑھتے ہوئے دائیں طرف سنگِ بنیاد کی تختی موجود ہے۔ اوپر جاتے ہوئے دائیں اور بائیں طرف دیواروں پر ان لاتعداد مزدوروں کے ہاتھوں کے نشان ہیں جنہوں نے اس یادگار کی تعمیر میں حصہ لیا۔ میں کوشش کرتی ہوں کہ ایک ایک کر کے کچھ تصاویر اپلوڈ کر سکوں کہ وعدہ کر چکی تھی اس لئے یہ کام کرنا ضروری ہے ورنہ یہ کام بھی میرے کئی سالہ منصوبوں میں سے ایک ہوتا۔
2012-07-12%2018.27.58.jpg
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ تصویریں کافی فاصلے سے لی گئی ہیں کیونکہ رش بہت زیادہ تھا اورہمارے لوگ ماشاءاللہ اس قدر مستقل مزاج ہیں کہ ایک جگہ پر جم جائیں تو مجال ہے کہ وہاں سے ہل جائیں اور کسی دوسرے کو جگہ دے دیں۔ اسی لئے بہت سی تصویریں ٹیڑھے زاویے میں دکھائی دیں گی۔
یہ ایک پھول کی صورت ہے جہاں چار بڑی پتیاں چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتی ہیں اور چھوٹی گلگت-بلتستان، آزاد کشمیر اور فاٹا کی نمائندہ ہیں۔ درمیان میں ایک ستارہ ہے جو چاند نما پانی کے ایک حوض میں ہے۔ فضائی جائزے میں یہ چاند ستارہ دکھائی دیتا ہے۔ چاند پر قائدِ اعظم کے فرمودات کندہ ہیں۔ افسوس کہ میں اس کی تصویر نہیں لے سکی۔ وجہ وہی مستقل مزاج بھائی بہنوں کی موجودگی۔


2012-07-12%2018.31.14.jpg
 

فرحت کیانی

لائبریرین
نیچے احاطے میں چار ستون 'قائدِ اعظم کے چار نکات- ایمان، اتحاد، تنظیم اور یقین محکم' کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اینٹوں کی ترتیب ایسی ہے کہ یہ الفاظ لکھے ہوئے نظر آتے ہیں۔
2012-07-12%2018.52.03.jpg
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اب یادگارِ پاکستان عجائب گھر کے اندر کی تصویریں۔ یہ عجائب گھر یادگار کے چبوترے کے سامنے واقع ہے۔ اندر داخل ہوں تو دائیں جانب آڈیو گیلری ہے جہاں قائدِ اعظم کی آواز سمیت مشاہیرِ پاکستان کی آوازوں کے بہت سے یادگار ریکارڈ موجود ہیں۔
تصویریں ٹیڑھی ہیں اور وجہ وہی کہ رش زیادہ ہونے کی وجہ سے آپ کو زیادہ وقت نہیں ملتا کہ تسلی سے تصویر لے سکیں۔

2012-07-12%2019.09.23.jpg
 

فرحت کیانی

لائبریرین
تحریکِ پاکستان گیلری۔ یہاں قائد اور ڈاکٹر اقبال کی تصویروں سے آغاز ہوتا ہے اور پھر قابلِ ذکر کارکنان کے دھاتی مجسمے رکھے گئے ہیں مکمل معلومات کے ساتھ۔
2012-07-12%2019.12.35.jpg
 
Top