السلام علیکم
آپ بھائیوں کی خواہش پر اردو بلکہ ملٹی لینگویج ٹائپنگ ٹیوٹر تیاری کے آخری مراحل میں ہے پروگرام تو تھا کہ عید سے پہلے پہلے مکمل کر لوں لیکن رمضان بڑا مصروف گزرا اسلیے زیادہ وقت نہیں نکال پایا اور اب عید کی چھٹیوں کی وجہ سے شہر سے باہر جارہا ہوں 5،7 دن کے لیئے اور وہاں نیٹ کی سہولت معلوم نہیں ملے گی یا نہیں ویسے لیپ ٹاپ تو ہوگا اسلئے سوچا اب تک جو کچھ تیار کرچکا ہوں وہ آپ ساتھیوں سے شیئر کرتا جاؤں ۔ تاکہ آپ ساتھی چیک بھی کر لیں اور نئی اور اچھی اچھی تجاویز بھی مل جائیں تاکہ فائنل ورژن میں زیادہ بہتری لائی جاسکے ۔
سب سے پہلے تو انٹرفیس کو نظر انداز کر دیں اسے انشاءاللہ اچھا کروں گا ابھی بس ٹیسٹنگ پرپز کیلئے اسے ہی استمال کر رہا تھا بعد میں گرافکس کی مدد سے اسے خوبصورت لک دے دوں گا انشاءاللہ۔
سیمپل کیلئے میں نے دو کی بورڈ ڈیفائن کیے ہیں اردو اور انگلش۔ آپ ایکس ایم ایل کی فائل کے ذریعے کسی بھی لینگویج پشتو ہندی یا کسی بھی دوسری لینگویج کو ایڈ کر سکتے ہیں۔
اب تک جو کچھ حاصل کر سکا ہوں۔
کی ہائی لائٹ نہ صرف ٹیکسٹ میں بلکہ کی بورڈ کے ذریعے بھی لیکن اردو لیگیچر کا ایک کریکٹر ہائی لائٹ نہیں ہوتا اس لیے پورا لفظ ہائی لائیٹ کر رہا ہوں اور سنگل کریکٹر کو الگ الگ دیکھا رہا ہوں۔لیکن انگلش کیلئے سنگل کریکٹر ہی ہائی لائیٹ ہو رہا ہے ۔اس آپشن کو بھی آپ ایکس ایم ایل میں سیٹ کر سکتے ہیں۔
ا سکے علاوہ ٹوٹل کریکٹر ،کتنے ٹائپ ہو چکے ہیں اور ایرر بھی کاؤنٹ ہو رہے ہیں۔ٹائمر بعد میں ڈال دوں گا
لفٹ سائڈ پر کی بورڈ سیلکٹ کیے جاسکتے ہیں۔
ایکس ایم ایل میں نیا کی بورڈ ایڈ کرنے کے بعد اسی کے نام کا فولڈرLesson کے فولڈر میں بنانا ہے اور اس میں Lesson1.txt کی فائل میں جو بھی آپ ٹیکسٹ ڈالیں گے وہ پروگرام بائی ڈیفالٹ ریڈ کر لے گا۔اور وہ آپ ٹائپ بھی کر سکتے ہیں۔
ابھی صرف ایک ہی سبق ریڈ کر رہا ہے باقی انشاءاللہ بعد میں ڈالیں گے ۔
لنک
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakTT.zip