پودینے کے حیرت انگیز فائدے

نیلم

محفلین
پودینے کے حیرت انگیز فائدے


پودینے‘ کو عام طور پر گھروں میں چٹنی کے طور پر استعمال کیا جاتاہے لیکن بظاہر عام سی نظر آنے والی اس سبزی کے حیرت انگیز فوائد سامنے آئے ہیں۔


پودینہ کی خوشبو Saliva glands کو متحرک کردیتی ہے جو کھانے کوزودہضم بنانے کے ساتھ ساتھ معدہ کوٹھیک رکھتا ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف متلی اور سر دردکا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ عمل تنفس سے متعلق تمام خرابیوں مثلاً سینے کی جکڑ، حلق، پھیپھڑے کے انفکیشن کو دور کردیتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ پودینہ کا روزانہ استعمال دمے کے مریضوں کے لیے بھی نہایت کار آمد ہے۔

پودینہ کا جوس انسانی جلد کے لیے بہترین cleanser ہے جس سے چہرہ شاداب اور تمام جلدی بیماریاں مثلاً خارش، چہرے کے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔

پودینہ مچھر و دیگر کیڑے مکوڑوں کے کاٹے کا بہترین علاج بھی ہے اس کے ساتھ ساتھ پودینہ منہ میں پیدا ہونے خطرناک بیکٹیریا کا خاتمہ کرکے سانس لینے کے عمل کو خوشگوار بناتا ہے۔
 

نیلم

محفلین
مٹر
اس کے استعمال سے جلد کی خارش‘ پھوڑے‘ پھنسی اور خون کی خرابی دور ہوجاتی ہے۔ کیونکہ اس کا استعمال خون کو صاف کرتا ہے اس لیے چہرہ اور جسم کی رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ جسم میں قوت اور حرارت پیدا کرتا ہے‘مٹر کسی بھی طریقہ سے پکا کر کھایا جائے جسم کو غذائیت بہم پہنچاتا ہے
مٹر کو عربی میں کرسنہ‘ انگریزی میں فیلڈ پیز کہتے ہیں یہ ایک عام اور ہر جگہ میسر ہونے والی سبزی ہے۔ گوناگوں صفات کی حامل ہے اس میں غذائی اجزا کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کو امیر اور غریب‘ بڑے اور چھوٹے‘ ادنیٰ و اعلیٰ‘ سیٹھ اور مزدور سبھی لوگ بڑے شوق سے مختلف طریقوں سے پکاتے اور کھاتے ہیں۔ زمانہ قبل ازتاریخ سے اس کی ترکاری کو پکا کر کھانے کا رواج ہے اور قدیم لوگ اسے مختلف طریقوں سے کھاتے تھے۔ اس کی پھلیاں ہوتی ہیں جن میں سے چنے کے برابر گول سبز دانے نکلتے ہیں۔ یہی دانے پکا کر سالن کے طور پر بھون کر بھی کھائے جاتے ہیں۔ اس کو چاولوں میں ڈال کر مٹر پلاو بھی پکایا جاتا ہے جو کہ غذائیت کے لحاظ سے کسی طرح کم نہیں۔ مٹر گوشت آلو مٹر‘ مٹر قیمہ اور دیگر قسم کے مختلف سالن پکا کر کام و دہن کی تواضع کی جاتی ہے۔
مٹر طبی لحاظ سے دوسرے درجے میں گرم اور خشک ہوتے ہیں جدید تحقیقات کے مطابق اس میں پروٹین 23 فیصد‘ کاربوہائیڈریٹس 50 فیصد‘ وٹامن بی بھی کافی مقدار میں ہوتی ہے۔ لیکن اس میں سلفر یعنی گندھک اور فاسفورس دیگر اجزا کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔
مٹر کسی بھی طریقہ سے پکا کر کھایا جائے جسم کو غذائیت بہم پہنچاتا ہے۔ سرد مزاج والے اشخاص کے پٹھوں اور اعصاب کو طاقت دیتا ہے۔ بدن کو فربہ کرتا ہے۔ خون کی کمی کو دور کرکے چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ پیٹ میںنفخ یا اپھارہ پیدا کرتا ہے۔ انتڑیوں میں ریاح کی پیدائش کو بڑھاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جن کا معدہ کمزور ہو ان کیلئے اس کا استعمال مناسب نہیں چونکہ اس کے استعمال سے معدے میں نفخ اور انتڑیوں میں ریاح یاسوری زیادہ پیدا ہوتی ہے۔ اس لیے ایسے افراد جن کا معدہ کمزور ہویا تبخیر معدہ کی شکایت ہو انہیں اس کے کثرت استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔ البتہ اگر پکاتے وقت ادرک شامل کرلیا جائے تو اس کی اصلاح ہوسکتی ہے۔
چونکہ مٹر میں سلفر یعنی گندھک بھی قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے اس لیے اس کے استعمال سے جلد کی خارش‘ پھوڑے‘ پھنسی اور خون کی خرابی دور ہوجاتی ہے۔ کیونکہ اس کا استعمال خون کو صاف کرتا ہے اس لیے چہرہ اور جسم کی رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ جسم میں قوت اور حرارت پیدا کرتا ہے اگر اس کے ساتھ پکاتے وقت ٹماٹر بھی شامل کیے جائیں تو جہاں اس کے ذائقہ میں زیادہ لذت پیدا ہوگی وہاں اس کی غذائیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ چونکہ اس کے دانے نفخ اور اپھارہ کا باعث ہوتے ہیں لہٰذا اگر اس کا شوربہ یا سوپ کیا جائے تو نہ صرف یہ کہ اس طرح نفخ اور اپھارہ کا موجب نہیں ہوگا بلکہ جلد ہضم ہونے والا اور جسم کو پوری غذائیت مہیا کرنے کا موجب ہوگا۔ البتہ قیمہ مٹر اور آلو مٹر پکا کر کھانے کے شوقین اشخاص اس سے آگاہ رہیں کہ شوربے کی نسبت قیمہ مٹر‘ آلو مٹر نسبتاً ثقیل اور دیر ہضم ہونے والی غذا ہے۔
مٹر چونکہ ورم کو تحلیل کرتا ہے اس لیے اس کے لیپ سے ورم زخم اور سوجن دور ہوجاتی ہے۔ بچے کو دودھ پلانے کے دوران جن ماوں بہنوں کو چھاتی یا پستان پر ورم یا سوجن کی شکایت ہوجائے تو دانہ مٹر باریک رگڑ کر روزانہ لیپ کرنے سے دو تین روز کے اندر چھاتی یعنی پستان کا ورم اور سوجن تحلیل ہوکر مکمل آرام آجاتا ہے اور بڑی بڑی قیمتی ادویات سے یہ علاج کہیں سستا اور مفید اور بے ضرر ہے۔
قیروطی آروکرسنہ طب اسلامی کا ایک مشہور مرکب ہے جس کے استعمال سے درپہلو اور پسلی کا درد یا نمونیہ کا درد دور ہوجاتا ہے اور زمانہ قدیم سے اطباءاپنے مریضوں کو استعمال کراتے ہیں اور اس کے لیپ سے فوراً سکون اور آرام محسوس ہوتا ہے۔
جن کے اجزاءیہ ہیں۔ آرو کرسنہ (مٹروں کا آٹا) آرو‘ میتھی‘ کلونجی‘ ملٹھی‘ عقر قرحا ہر ایک چھ چھ ماشہ‘ موم اور روغن سوسن بقدر ضرورت تمام کو باریک پیس کر اور روغن سوسن میں موم کو پگھلا کر حل کریں اور باقی دوائیںملا کر سنبھال لیں اور بوقت ضرورت ورم اور سوجن کی جگہ پر لگائیں اور اوپر سے سینک کریں
 

نیلم

محفلین
گاجر کے جوس کے فوائد

گاجر کے جوس میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن اے پایا جاتا ہے، جو کہ آنکھوں، جگر ، جلد ، ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہت ہی ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی، بی ، ای ،‌ڈی ، پروٹینز، پوٹاشیم، کیلشیم ، آئرن، کاپر اور بہت سے دوسرے ضروری اجزاء پائے جاتے ہیں جن میں ہر ایک کے اپنے اپنے فوائد ہیں۔
گاجر کا جوس بناتے وقت اگر اس میں تھوڑا سا چقندر اور سیب شامل کر لیا جائے تو اسکے فوائد مزید بڑھ جاتے ہیں۔ جن میں سے چند ایک درج ذیل ہیں:

1۔ جسم میں اگر کینسر ہو جائے تو اس جوس کا استعمال کینسر سے متاثرہ خلیوں کی پرورش کو روکتا ہے۔ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کینسر کے مریض اگر اس جوس کو مسلسل استعمال کریں تو یہ بیماری مکمل طور پر ختم بھی ہو سکتی ہے۔

2۔ جگر ، گردوں اور لبلبہ کی حفاظت کرتا ہے اور السر کی بیماری میں بھی بہت مفید ہے۔

3۔ پھیپھڑوں کو قوت بخشتا ہے اور بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
4۔ قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔

5۔ آنکھوں اور بینائی کے لیے تو بہت ہی مفید ہے۔ یہ آنکھوں کو روشنی اور قوت بخشتا ہے اور بینائی تیز کرتا ہے۔

6۔ پٹھوں کے کھچاؤ کو دور کرتا ہے۔

7۔ قبض نہیں ہونے دیتا۔

8۔ بدہضمی کی وجہ سے سینے میں پیدا ہونے والی جلن کو دور کرتا ہے۔

9۔ جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ جلد کی رنگت کو نکھارتا ہے۔

10۔ جگر کی صفائی میں بہت ہی اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسم سے فضول Fats کو نکلنے میں مدد دیتا ہے۔

11۔ گاجر کے جوس کو " کرشماتی مشروب " کہا جاتا ہے جو بچوں اور بڑوں کے لیئے یکساں مفید ہے ۔

12۔ دوران اسہال گاجر کا جوس پانی اور نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے ۔

13۔ پیٹ کے کیڑوں کے لیئے بھی گاجر کا جوس بےحد مفید ہے ۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
ایک بعد ایک
سارا فورم صحت مند ہوجائیگا
شکریہ
اس کے ساتھ آپ فورم والوں کو بتادیں کہ تیل کا زیادہ استعمال مضرصحت ہوتا ہے
یعنی کھانے اشیاء کی تیل بھون بھون کرکھانا صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔
 

نیلم

محفلین
ایک بعد ایک
سارا فورم صحت مند ہوجائیگا
شکریہ
اس کے ساتھ آپ فورم والوں کو بتادیں کہ تیل کا زیادہ استعمال مضرصحت ہوتا ہے
یعنی اچھی بھلی کھانے اشیاء بھون بھون کرکھانا صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔
بہت شکریہ...جی بلکل نہ صرف فورم بلکہ صحت مند عوام اورخوشحال پاکستان..
آپ کا پیغام پنہچ گیا محفلین تک..
 

عثمان

محفلین
پودینے کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ یہ ہے کہ اس سے آپ کی حیرت میں حیران کن حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے پودینے کی بجائے محض اس کے فائدے پڑھیے۔(y)
 

یوسف-2

محفلین
پودینہ بیچنے والے سبزی فروش کو۔ ان فوائد کو پڑھنے کے بعد محفلین خواتین و حضرات سبزی خریدتے وقت پودینہ خریدنا تو نہیں بھولیں گے نا
 

نیلم

محفلین
پودینے کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ یہ ہے کہ اس سے آپ کی حیرت میں حیران کن حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے پودینے کی بجائے محض اس کے فائدے پڑھیے۔(y)
یہ سچ میں بتارہےہیں یامذاق میں؟ویسے حیران ہونےسے کیا فائدہ حاصل ہوتاہے..پودینےسے تو بہت فائدےحاصل ہوتے ہیں.
 

محمداحمد

لائبریرین
یعنی آج کل حکمت کی پریکٹس ہو رہی ہے۔

یہ پریکٹس یعنی مشق ایویں ای ہو رہی ہے یا اس میں بھی کوئی 'حکمت' ہے؟؟؟ :D
 
Top