پھرتے ہیں اب دردبدر

ظفری

لائبریرین
جیسا کہ احباب کو معلوم ہے کہ بندہ آج کل اپنی جاب کی نوعیت کی وجہ سے مسلسل سفر میں ہے ۔ اس ضمن میں کچھ دوستوں نے مشورہ دیا کہ آپ اتنی گرد اڑاتے ہیں تو اپنی آوارہ گردی کی کچھ تصاویر بھی شئیر کریں ۔ سو سوچا کہ اب جب تک مابدولت سفر میں ہیں ۔ اپنی سفر کی سفری کہانی یہاں محفل پر پیش کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے ۔ اس ضمن میں کچھ تصاویر حاضر ہیں ۔ پھر ان شاءاللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔


لجیئے ہم اپنے آفس سے روانہ ہوئے ۔
لیک فارسیٹ ۔ کیلی فورنیا


Picture306.jpg


یہ ہم سِن سٹی آگئے ۔ لاس ویگس ۔ نویڈا
کیسنو جانے سے ہم اجتناب کرتے ہیں ۔ اس لیئے باہر ہی سے روشنیاں دیکھ لیں اور آگے چل پڑے ۔
 

ظفری

لائبریرین
یہ یوٹا شروع ہوگیا ۔ ریگستان اور سرخ پہاڑوں سے گذرتے ہوئے ہمیں اپنی پہلی منزل کلاراڈو جانا ہے ۔




اونچے نیچے راستے اور منزل تیری دور ۔۔۔۔۔۔

 

طالوت

محفلین
اچھی تصاویر ہیں ۔ موجودہ امریکہ دیکھنے کو ملے گا ۔ کیا ہی بہتر ہو اگر اس میں عوام کو بھی شامل کرتے چلیں ۔
وسلام
 

ظفری

لائبریرین
مسلسل یوٹا میں سفر ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔ سنگلاخ پہاڑوں میں بنے ہوئے راستوں میں گذرکر اور سرخ اور لاکھوں سالوں سے پانی اور ہواؤں سے متاثر چٹانوں کو بہت قریب سے دیکھ کر حیرت ہوئی کہ پانی اور ہوا بھی کیا چیز ہے ۔ غضب میں آئے تو نرمی اور لطافت کو بھلا کر پتھروں کے بھی حلیئے بدل دیتی ہے ۔





[/CENTER]
 

ظفری

لائبریرین
اچھی تصاویر ہیں ۔ موجودہ امریکہ دیکھنے کو ملے گا ۔ کیا ہی بہتر ہو اگر اس میں عوام کو بھی شامل کرتے چلیں ۔
وسلام
انشاءاللہ ضرور عوام کو بھی شامل کریں گے ۔ مگر جو عوام ہمارے کیمرے نے محفوظ کی ہے ۔ اس کی تاب کی محتمل محفل کی پالیسی نہیں ہوسکتی ۔ :cool:
 

ظفری

لائبریرین
یہ ہم کلاراڈو میں داخل ہوگئے ۔ امریکہ کے دوسرے بڑے ریت کے ذخائر کے سامنے کھڑے ہیں ۔ جو کہ گرینڈ جنکشن میں واقع ہے ۔


بلآخر سنگلاخ پہاڑوں کا سلسلہ ختم ہوا ۔ اب دریا کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ڈینور کے طرف بڑھ رہے ہیں ۔



 

فرخ منظور

لائبریرین
انشاءاللہ ضرور عوام کو بھی شامل کریں گے ۔ مگر جو عوام ہمارے کیمرے نے محفوظ کی ہے ۔ اس کی تاب کی محتمل محفل کی پالیسی نہیں ہوسکتی ۔ :cool:

کہا تم نے کہ کیوں ہو غیر کے ملنے میں رسوائی
بجا کہتے ہو، سچ کہتے ہو، پھر کہیو کہ ہاں کیوں ہو
:)
 

ظفری

لائبریرین
یہ جگہ دیکھ کر سوچا ہے کہ ریٹائیرمنٹ کے دن یہاں گذاریں جائیں ۔ یہاں کا گالف کورس بہت پسند آیا ۔ ( کلاراڈو اسپرنگ، کلاراڈو )


آکاش اور زمین کا ایک دلفریب ملاپ ۔۔۔۔ یہ منظر میں بہت دیر تک بڑی محویت سے دیکھتا رہا ۔

 

ظفری

لائبریرین
قدیم امریکنز کے نزدیک اس پانی کے چشمے میں بہت تاثیر ہے ۔ ( کیونکہ اس میں بہت سے منرلز شامل ہیں ۔ میں نے پانی پیا تو بہت نمکین تھا )


اس چشمے پر ایک قدیم امریکن باشندے کا مجسمہ نصب ہے ۔ جس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ چشمہ اس کی دریافت ہے ۔


 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوبصورت، بہت عمدہ

چلیں اسی بہانے آپ محفل میں واپس تو آئے۔

(محفل کی پالیسی سے ٹکرانے والی تصاویر ذ پ میں بھیج دیں)
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوبصورت، بہت عمدہ

چلیں اسی بہانے آپ محفل میں واپس تو آئے۔

(محفل کی پالیسی سے ٹکرانے والی تصاویر ذ پ میں بھیج دیں)
پسندیدگی کے لیئے شکریہ شمشاد بھائی ۔۔۔۔۔ ویسے یہ آپ نے نیچے چھوٹا چھوٹا کیا لکھا ہے ۔۔۔۔ :cool:
 
Top