انٹرویو چائے شمشاد بھائی کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم​
حاضرہوں گرماگرم چائے کپ ، سوالات اوراپنے نئے مہمان شمشاد کے ساتھہ​
:coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup:
1​
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ اور اسٹار؟​
آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟​
3​
آپ کا کلوز فرینڈ کون ہے؟​
4​
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟​
5​
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟​
6​
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟​
7​
آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟​
8​
کون سا تہوار پسند ہے؟​
9​
کون سا شاعر پسندہے ؟​
10​
مصنف کون سا پسندہے ؟​
11​
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے​
12​
پسندیدہ گیم کون سا ہے؟​
13​
فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟​
14​
پھول کون سا پسندہے ؟​
15​
رنگ کون سا پسندہے ؟​
16​
آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟​
17​
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟​
18​
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟​
19​
اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟​
20​
اپنا کوئ فیورٹ سونگ ( یوٹیوب لنک) شئیر کریں​
9giy35.gif


کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ


(1) اگرآپ لڑکی ہوتے تو کس سے شادی کرناپسند کرتے؟​
2​
اگرآپ کا نام کا اعلان امریکہ کے نئے صد ر کے طورپرہوجائے تو ؟​
3​
اگرکوئی آپ کوغلطی سے مولانا فضل الرحمن سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟​
4​
اگر آپ سے ملنے اچانک ابن سعید آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟​
5​
اگر آپ کو چائے میں چینی کی بجائے نمک ملاکر سونے کے کب میں چائے پیش کی جائے تو​
کیا کریں گے؟​
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم​
حاضرہوں گرماگرم چائے کپ ، سوالات اوراپنے نئے مہمان شمشاد کے ساتھہ​

و علیکم السلام

مرزا صاحب ایسا حملہ اچانک تھوڑا ہی کرتے ہیں۔ پہلے الٹی میٹم دیتے ہیں، پھر جواب کا انتظار کرتے ہیں، پھر سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہیں۔
 
چاچو جوابات دیں پلیز پلیز پلیززززززززززززززززز زززززززززززززززززز زززززززززززززززززز زززززززززززززززززز زززززززززززززززززز ززززززززززززززززززززز ززززززززززززززززززززز ززززززززززززززززززززززز۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔:party:
 

شمشاد

لائبریرین
جزاک اللہ

فی الحال تو بندہ جا رہا ہے بستر پر کہ ابھی نیند پوری کرنے کو دو گھنٹے ہیں۔
پھر ملتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کیڈیٹ آف برتھ اور اسٹار؟​
۲۳ اپریل اور یہ برج وغیرہ پر میں یقین ہی نہیں رکھتا۔
آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟​
ابھی تعلیم کے ابتدائی مراحل سے گزر رہا تھا کہ سر پر مختلف ذمہ داریوں کا بوجھ پڑ گیا جن کو نبھانے کے لیے تعلم کو خیرآباد کہنا پڑا۔ بس واجبی سی تعلیم ہے کہ نام پتہ لکھ لیتا ہوں۔
آپ کا کلوز فرینڈ کون ہے؟​
فرینڈ تو بہت سے ہیں لیکن وہ کیا ہے کہ "دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا"
پنڈی میں ہے میرا ایک لنگوٹیا یار
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟​
اپنی والدہ کے لیے
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟​
صبح سے شام تک دفتر کی نوکری اور شام سے صبح تک خاتون اول کی نوکری کر کے وقت گزارتا ہوں۔
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟​
مستقبل میں پاکستان جا کر اپنا کام شروع کرنے کا ارادہ ہے لیکن پاکستان میں حالات ہر دم بگڑتے ہی رہتے ہیں، اس لیے مستقبل قریب میں ایسا کوئی ارادہ نہیں۔
 

یوسف-2

محفلین
چند سوالات میری طرف سے بھی اور وہ بھی بلا اجازت :D
1۔ پاکستان کے موجودہ سیاسی رہنماؤں میں سے کسے ووٹ دینا پسند کریں گے۔ ( کسی ایک نامور رہنما کو ووٹ دینا لازمی ہے :D )
2۔ اگر پاکستان کے موجودہ حالات میں پاکستان واپس آکر کوئی کاروبار کرنا پڑے تو کون سا کاروبار کرنا چاہیں گے؟
3۔ دوسری شادی اپنی پسند سے کرنا پسند کریں گے یا بھابی کی پسند سے :biggrin:
4۔ پاکستان کا کون سا شہر اتنا پسند ہے کہ ساری زندگی وہیں گزارنا پسند کریں گے؟ (اگر پاکستان میں رہنا پرا تو)
5۔ اگر یہ آپشن ملے کہ ۔۔۔ لوٹ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو ع توکیا بیچلر لائف ود آؤٹ وائف کو ویلکم کرنا پسند کریں گے؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
چند سوالات میری طرف سے بھی اور وہ بھی بلا اجازت :D
اجازت لینے کی ضرورت بھی نہیں

1۔ پاکستان کے موجودہ سیاسی رہنماؤں میں سے کسے ووٹ دینا پسند کریں گے۔ ( کسی ایک نامور رہنما کو ووٹ دینا لازمی ہے :D )
اپنی طرف سےپوری کوشش ہو گی کسی ایسے سیاسی رہنما کو ووٹ دیا جائے جو صحیح معنوں میں اسلام کی پیروی کرتا ہو۔

2۔ اگر پاکستان کے موجودہ حالات میں پاکستان واپس آکر کوئی کاروبار کرنا پڑے تو کون سا کاروبار کرنا چاہیں گے؟
یوسف بھائی بڑے پیمانے پر تو کاروبار کرنے کا ارادہ نہیں۔
ایک اوسط درجے کے کاروبار کا ذہن میں سوچا ہوا ہے جس پر تقریباً 10 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ہو گی۔ اور وہ ہے اسکول کالج میں جو کاپیاں استعمال ہوتی ہیں، وہ بنوانا اور مارکیٹ میں فراہم کرنا۔

3۔ دوسری شادی اپنی پسند سے کرنا پسند کریں گے یا بھابی کی پسند سے :biggrin:
دوسری شادی کے لیے چند شرائط ہوتی ہیں، جو میں سمجھتا ہوں کہ پوری نہیں کر سکتا۔

4۔ پاکستان کا کون سا شہر اتنا پسند ہے کہ ساری زندگی وہیں گزارنا پسند کریں گے؟ (اگر پاکستان میں رہنا پرا تو)
لاہور۔ زندہ دلوں کا شہر ہے۔ گو کہ لاہور کے زندہ دل مجھے کما کر تو نہیں دیں، پھر بھی میرے زیادہ عزیز و اقارب وہیں رہتے ہیں۔ ہر دکھ سُکھ میں ایکدم سے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
مزید یہ کہ میرا گاؤں وہاں سے زیادہ قریب ہے اور میں گاؤں کی زندگی کو بہت پسند کرتا ہوں۔

5۔ اگر یہ آپشن ملے کہ ۔۔۔ لوٹ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو ع توکیا بیچلر لائف ود آؤٹ وائف کو ویلکم کرنا پسند کریں گے؟؟؟[/quote]
بیچلر لائف کا اپنا مزہ ہے اور موجودہ زندگی کا اپنا مزہ ہے۔
بیچلر لائف سے بہت لطف اندوز ہوا ہوں وہ کہتے ہیں ناں کہ رج کے، تو رج کے لطف اندوز ہوا ہوں۔ اب موجودہ زندگی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
پیچھے کی طرف لوٹنا ہی ٹھہرا تو بچپن سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں
اب تو اک بھی آنسو رسوا کر جاتا ہے
بچپن میں جی بھر کے رو تو لیتے تھے
 
Top