انٹرویو چائے شہزاد وحید کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
تقریب کچھہ توبہرملاقات چاہیے کہ دوستوں کہ خیالات جاننے کے لیے دلچسپ
سوالات چائے کی میزپرہوں تو لُطف دوبالا ہوجاتا ہے ۔ توجناب آغاز کرتے ہیں مہکتے اورگرماگرم چائے کپ جیسے سلسلے کا اپنے پہلے مہمان شہزاد وحید کے ساتھہ
1
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ اور اسٹار؟
2
آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
3
آپ کا کلوز فرینڈ کون ہے؟
4
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
5
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
6
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
7
آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
8
کون سا تہوار پسند ہے؟
9
کون سا شاعر پسندہے ؟
10
مصنف کون سا پسندہے ؟
11
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
12
پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
13
فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
14
پھول کون سا پسندہے ؟
15
رنگ کون سا پسندہے ؟
16
آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
17
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
18
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
19
اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
20
اپنا کوئ فیورٹ سونگ ( یوٹیوب لنک) شئیر کریں
9giy35.gif
کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
اگرآپ لڑکی ہوتے تو کس سے شادی کرناپسند کرتے؟​
(1) زرداری (2) عمران خان (3) باراک اوباما​
2​
اگرآپ کو کسی فلم کے ری میک میں ہیروکارول آفرہو توکون سی فلم کرناپسندکریں گے؟​
3​
اگرکوئی آپ کوغلطی سے شیخ رشید سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟​
4​
اگرشمشاد آپ سے ملنے اچانک آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟​
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ایسی بات نہیں مقدس نے انکو بھگا دیا تھا یہ کہہ کر کہ آج ہماری سہیلیاں آ رہیں ہیں بھائی آپ رات کا کھانا باہر کھائیں :laugh:
 

شہزاد وحید

محفلین
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ اور اسٹار؟
مذکر ہونے کا فائدہ :D بنا کسی حیل و حجت کے اپنی تاریخ پیدائش بتانے کی ہمت موجود ہے :)۔ میری تاریخ پیدائش 18 ستمبر 1988 ہے۔ اِس حساب سے اسٹار Virgo بنتا ہے جبکہ کاغذات میں 25 ستمبر درج ہے تو اُس حساب سے اسٹار Libra بنتا ہے۔ :cool:

آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
میری آخری کوالی فکیشن "ایم کام" ہے۔ جس کا مطلب ماسٹر آف کامرس ہے۔ اس ڈگری کو میں نے پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کیا ہے۔ چونکہ پنجاب یونیورسٹی برٹش نے بنائی تھی اسی لئے یہ اب تک "ایم کام" کرواتی ہے جبکہ دیگر یونیورسٹیز زیادہ تر "ایم بی اے" کرواتی ہیں۔

آپ کا کلوز فرینڈ کون ہے؟
فرینڈز تو ڈھیر سارے ہیں لیکن کلوز فرینڈز کم تھے، تھے اس لیئے کہ اب ساتھ نہیں ہیں :) ۔ فکر معاش کسی کو دبئی لے گئی، کسی کو سعودیہ، کسی کو بحرین، کسی کو انگلستان۔ تو اب تک کسی سے ویسی یاری نہیں پڑ سکی جیسی ان سے تھی۔

کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
وہ میں خود ہوں۔ :)

آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
سب سے بہترین آپشن دوستوں کے ساتھ آوارہ گردی کا ہے۔ دوسرا آپشن موویز اینڈ سیریز دیکھنے کا ہے۔ تیسرا کتب و رسائل پڑھنے کا ہے۔ اور اگر یہ تینوں ہی مہیا نہ ہوں تو تخیل لڑانا بھی ایک مزیدار آپشن ہے، یعنی کسی خود ساختہ سکرپٹ میں خود کوکسی اہم کردار میں فِٹ کر کے سکرپٹ کو من چاہا اختتام دینا :cool:۔ مثال کے طور پر ابھی کچھ دن پہلے میں نے بطور ایک طاقت ور وطن پرست تنظیم کے سربراہ، ملک پاکستان سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کر دیا تھا۔ :whistle::ROFLMAO::angel::battingeyelashes:

آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
بہت سے ہیں۔ ان میں کچھ ممکن ہیں کچھ مشکل ہیں، کچھ ناممکن ہیں۔ مثال کے طور پر جاب سے جان چھڑا کر بزنس کرنا (آئیڈیاز ہیں ذہن میں)، اتنے پیسے اکٹھے کر پانا کہ دنیا کے بہترین مقامات کی بار بار سیر کی جا سکے (سیر و سیاحت کا مجھے بے حد شوق ہے)۔

آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
کسی بھی بات پر ہو سکتا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ میرے دوست اور فیملی والے کہتے ہیں کہ اِس کی سمجھ نہیں آتی کہ یہ کِس مزاج کا بندہ ہے۔ سخت مزاج، نرم مزاج، شرارتی مزاج، شوخ مزاج ان سب کا مکسچر سمجھ لیں۔

کون سا تہوار پسند ہے؟
کوئی سا بھی جس پر دوست مِل بیٹھیں۔

کون سا شاعر پسندہے ؟
شاعری سے مجھے کچھ خاص لگاؤ نہیں ہے۔ میں نے خصوصی طور پر نہ کبھی سنی نہ کبھی پڑھی۔ لیکن جب بھی اچھے اشعار سننے کو ملیں تو بہت پسند آتے ہیں۔ ایک شاعر کا نام لیا جائے تو میں علامہ اقبال کا نام لوں گا اس لیئے نہیں کہ مجھے آتا ہی صرف ان کا نام ہے :) بلکہ اس لیے کہ علامہ اقبال کی شاعری سے میں واقعی بہت متاثر ہوں۔ دوسرے الفاظ میں یہ کہا سکے ہے کہ مجھے دکھڑوں والی، غمگین یا عشقیہ شاعری نہیں پسند بلکہ خوشی والی، تعمیری اور جوشیلی شاعری پسند ہے۔

مصنف کون سا پسندہے ؟
نہیں کوئی ایک نہیں ہے بلکہ بہت سے ہیں، میں ویسا کچھ فین یا پنکھا قسم کا بندہ نہیں ہوں جو کسی ایک شخص کے دیوانے مستانے اور پروانے ہوتے ہیں۔ مستنصر حسین تارڑ، ممتاز مفتی، نسیم حجازی، اشفاق احمد، نذیر احمد، قراۃ عین حیدر جسے بڑے نام بھی ہیں اور اے حمید، شمیم نوید، ایم اے راحت، مقبول جہانگیر، اثر نعمانی، طارق اسمائیل ساغر، احمد یار خان جیسے نسبتاً چھوٹے نام بھی ہیں۔ :)

کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
بلکل ہیں ایسی کتب لیکن اثر مستقل نہیں رہا اور مجھے نام بھی یاد نہیں اب تو۔ :)

پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
حقیقی گیمز میں ریسلنگ اور باڈی بلڈنگ۔ اور کمپیوٹر گیمز تو میں نہیں کھیلتا ہی نہیں۔ کبھی بچپن میں کھیلتا تھا، اور اُن گیمز کو میں نے کہیں نہ کہیں سے اکٹھا کر کے ایک سی ڈی میں رائیٹ کر رکھا ہے کہ چلو یادیں ہی سہی۔

فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
ادکاروں میں Huge Jackman اور Brad Pitt اور Ryan Gosling اور Tom Hanks اور Christian Bale اور رنبیر کپور۔ جبکہ اداکاراؤں میں Rachel McAdams اور Angelina Jolie اور Kate Winslet

پھول کون سا پسندہے ؟
کِھلا ہوا۔

رنگ کون سا پسندہے ؟
ڈارک ایند شوخ کلرز۔

آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
یہاں بھی کوئی ایک نہیں بہت سی ہیں۔ The Notebook, The Prestige, Saving Private Ryan, Titanic, Swades, Andaz Apna Apna۔ اور بھی ہیں۔

آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
گھر میں تو بہت ہی لاپرواہ یعنی گرمیوں میں گھر پر میں ایک بنیان اور ٹراؤزر میں ہی پایا جاتا ہوں۔ لیکن آؤٹ ڈور میں آئی ایم فُلی ویل ڈریسڈ۔

آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
فکر معاش سے آزاد ہو کر دنیا گھومنا، آوارہ گردی کرنا۔ :)

اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
وہی۔ دنیا گھوموں گا اور کیا۔ :)

اپنا کوئ فیورٹ سونگ ( یوٹیوب لنک) شئیر کریں
اوہ اوہ نہیں وہ میں یہاں شئیر نہیں کر سکتا۔ :) انگریزی گانا جات ہیں وہ :D

9giy35.gif
کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
اگرآپ لڑکی ہوتے تو کس سے شادی کرناپسند کرتے؟​
(1) زرداری (2) عمران خان (3) باراک اوباما​
ہاہاہا۔ میں لڑکی ہوتا تو کافی مشہور لڑکی ہوتا۔ لوگ میری طرف اشارہ کر کے کہتے کہ اس سے بچ کے رہنا پھر کون شادی کرتا مجھ سے۔ ہاہاہاہاہا مذاق کر رہا ہوں۔​
اگرآپ کو کسی فلم کے ری میک میں ہیروکارول آفرہو توکون سی فلم کرناپسندکریں گے؟​
وہی وہی جو اوپر بتائی ہیں۔​
اگرکوئی آپ کوغلطی سے شیخ رشید سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟​
میں لکھوں گا کہ آآآآآآآآآآ اےےےےےےےےےے دیکھے جی کہ آآآآآآآآآآآآآ​
اگرشمشاد آپ سے ملنے اچانک آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟​
کچھ نہیں۔ کیوں کہ مجھے پتہ ہی نہیں ہو گا کہ یہ شمشاد ہیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
تاریخ پیدائش میں ایک ہفتے کا فرق ڈال کر دونوں ستاروں کا مزہ لے رہے ہیں۔
-----------------------------------------------------------------------------------
اب زحال مرزا صاحب آئیں اور گفتگو کو آگے بڑھائیں۔
 

زبیر مرزا

محفلین
بہت شکریہ شہزاد دلچسپ جوابات کے لیے- آپ کی خوش مزاج ، سادہ اور پُرخلوص شخصیت کا مکمل اظہار
اس انٹرویو میں ہوا اور آپ کے بارے میں جاننے کا موقع ملا- یہ کہنا پڑے گا کہ
1- شہزاد ایک بیبا بچہ ہے-
2- بناوٹی اور مصنوعی باتیں نہیں کرتا
3- پوزیٹیو انرجی اور مثبت سوچ رکھتا ہے
4- مہذب اور خوش اخلاٖق ہے
5- اور کیوں نہ ہو آخر میرا دوست جو ہے :biggrin:
 

زبیر مرزا

محفلین
شمشاد میں نے جو پوچھنا تھا وہ پوچھہ لیا اگر آپ مزید چائے پی لانا چاہیں( سوالات) شہزاد کو تو ہم بھی جوائن کرلیں گے با الفاظ دیگر
جمعہ جنج نال :p
 
بہت شکریہ شہزاد دلچسپ جوابات کے لیے- آپ کی خوش مزاج ، سادہ اور پُرخلوص شخصیت کا مکمل اظہار
اس انٹرویو میں ہوا اور آپ کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ بہت خوشی ہوئی۔۔ اللہ عزوجل آپ کو بہت آسانیاں عطا فرماے۔ آمین
 

زین

لائبریرین
ایک سوال میں بھی داغ دیتا ہوں:)
سیر و تفریح کے لئے پاکستان میں آپ کو کون سے مقامات پسند ہیں اور بیرون ملک کونسے ؟
 
Top