انٹرویو چائے محب علوی کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
توجناب حاضرہوں گرماگرم چائے کپ ، سوالات اوراپنے نئے مہمان محب علوی کے ساتھہ
:coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup:
1
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ اور اسٹار؟
آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
3
آپ کا کلوز فرینڈ کون ہے؟
4
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
5
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
6
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
7
آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
8
کون سا تہوار پسند ہے؟
9
کون سا شاعر پسندہے ؟
10
مصنف کون سا پسندہے ؟
11
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
12
پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
13
فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
14
پھول کون سا پسندہے ؟
15
رنگ کون سا پسندہے ؟
16
آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
17
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
18
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
19
اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
20
اپنا کوئ فیورٹ سونگ ( یوٹیوب لنک) شئیر کریں
9giy35.gif
کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
(1) اگرآپ لڑکی ہوتے تو کس سے شادی کرناپسند کرتے؟​
(1) شیخ رشید (2) عمران خان (3) باراک اوباما​
2​
اگرآپ کا نام کا اعلان امریکہ نئے صدارتی اُمیدوار کے طورپرہوجائے تو ؟​
3​
اگرکوئی آپ کوغلطی سے عمران خان سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟​
4​
اگر آپ سے ملنے اچانک بل گیٹس آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟​
5​
ایک سیاسی بیان دیں فردوس عاشق اعوان کے انداز میں​
 
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ اور اسٹار؟
28 اپریل اور ثور

آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
ماسٹر ان کمپیوٹر سائنس ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس ( اب یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب )

آپ کا کلوز فرینڈ کون ہے؟
فیصل اقبال
فاتح پچھلے سال سے

کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
والدین کے لیے

آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
کمپیوٹر ، ٹیبلٹ پر انٹر نیٹ کے استعمال کے ساتھ یا کتابیں ، میگزین ، ڈائجسٹ یا آرٹیکل پڑھ کر ۔ فلمیں دیکھ کر بھی یا گانے سن کر ۔

آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
انواع اقسام کی تجارت
وقت اور حالات کی اجازت پر مزید رسمی تعلیم؎

آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
جب کوئی بغیر دلیل کے بحث کرے یا گفتگو کے بہانے تقریر شروع کر دے۔

کون سا تہوار پسند ہے؟
عیدین

کون سا شاعر پسندہے ؟
غالب اور فراز

10
مصنف کون سا پسندہے ؟
عبداللہ حسین اداس نسلوں کی وجہ سے
اس کے علاوہ اور بھی بہت سے مصنفین ہیں۔

11
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
عشق کا عین
پیار کا پہلا شہر
ایمان ، امید اور محبت

12
پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
کرکٹ
Pac Man
Prince of Persia


13
فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
نصیر الدین شاہ
دلیپ کمار
سنجے دت
منوج باجپائی

وحیدہ رحمان
مادھوری ڈکشٹ
تبو

14
پھول کون سا پسندہے ؟
گلاب


15
رنگ کون سا پسندہے ؟
بلیک اینڈ وائٹ اور زندگی میں بھی یہی رویہ

16
آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
اردو میں مدر انڈیا ، کھلونا ، گوپی ، شول
انگریزی میں
BraveHeart
Ben Hur
Message in a Bottle
Avatar
Matrix first part

17
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
آفس یا کسی تقریب میں جاتے ہوئے ویل ڈریس
ویسے لاپرواہ

18
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
ایک نہیں ہے ویسے بڑی خواہشوں میں سے ایک یہ ہے کہ میں اردو کے حوالے سے کوئی ادارہ قائم کر سکوں جو علم کی ترویج و ترغیب میں کم وسائل والے طبقہ کے لیے مددگار و معاون ثابت ہو۔
اس کے علاوہ اوپر بھی بیان کیا ہے کہ تجارتی کامیابی حاصل کرنا شدید خواہش ہے کیونکہ اس سے بہت سے اور خواہشیں پوری ہو سکتی ہیں۔


19
اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
دو تین قسم کے بزنس فورا شروع کر دوں گا۔

20
اپنا کوئ فیورٹ سونگ ( یوٹیوب لنک) شئیر کریں
اے مصور مرے محبوب کی تصویر بنا

 
بہت اچھے جوابات۔
اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر۔ اللہ عزوجل آپ کو بہت آسانیاں عطا فرماے آمین۔

ھماری طرف سے چھوٹا سا تحفہ قبول فرمائیں۔
cartier-rotonde-perpetual-calendar-pink-gold-watch-780195.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
ایک مراسلے میں سوال
دوسرے مراسلے میں جواب
تیسرے مراسلے میں تحفہ

اور جن کے انٹرویو 30، 30 صفحوں سے آگے بڑھ گئے، ان کے لیے کیا ؟
 

زبیر مرزا

محفلین
ایک مراسلے میں سوال
دوسرے مراسلے میں جواب
تیسرے مراسلے میں تحفہ
اور جن کے انٹرویو 30، 30 صفحوں سے آگے بڑھ گئے، ان کے لیے کیا ؟

شمشاد بات یہ ہے کہ محب نے ابھی کڑک چائے راؤنڈ کے جوابات نہیں دئیے لہذا مزید سوالات اور تبصرے میں نے نہیں کیے
آپ بھی سوالات کرلیجئے گا کڑک چائے راؤنڈ کے بعد- :coffeecup:
 
شمشاد، چند سوالات ابھی رہتے ہیں اور میں نے بھی زحال مرزا سے یہی کہا ہے کہ انٹر ویو کا ایک ہی سیشن نہ ہو بلکہ تقریبا ایک ہفتہ چلے گا۔

آپ بھی دوبارہ سوال کر لیں ؟
 
(1) اگرآپ لڑکی ہوتے تو کس سے شادی کرناپسند کرتے؟
(1) شیخ رشید (2) عمران خان (3) باراک اوباما
غالب امکان ہے کہ والدین کے طے کردہ شخص سے شادی کر لیتی ورنہ شیخ رشید اور باراک اوباما سے شادی کا تو سن کر کچھ کھا کر مر جاتی۔ ;)
اگرآپ کا نام کا اعلان امریکہ نئے صدارتی اُمیدوار کے طورپرہوجائے تو ؟
تو میں دستبردار ہو جاؤں گا کیونکہ صدارتی امیدواروں کا جو حال میں نے ہوتے دیکھا ہے اس کے بعد عبرت پکڑ لی ہے۔​
اگرکوئی آپ کوغلطی سے عمران خان سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟
جان خدا کی ووٹ عمران کا

ساتھ میں فٹ نوٹ : جس طرح دیکھے بغیر آٹو گراف مانگا ہے ویسے خدارا ووٹ مت دیجیے گا۔

اگر آپ سے ملنے اچانک بل گیٹس آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟
بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے
ایک سیاسی بیان دیں فردوس عاشق اعوان کے انداز میں
میرے کولوں تو کوئی کسن تے نئیں کھانا
 

زبیر مرزا

محفلین
مزیدار اور حیران کُن بات یہ ہے کہ شہزاد اور محب کے کچھ جوابات دیکھ کر یوں لگا کہ سوال کے ساتھ میں نے جواب تو نہیں لکھ دیا
میں نے جانا گویا یہ بھی میرے دل میں تھا
کی کیفیت سے دوچار ہونا پڑا :)
 

زبیر مرزا

محفلین
(1) اگرآپ لڑکی ہوتے تو کس سے شادی کرناپسند کرتے؟
(1) شیخ رشید (2) عمران خان (3) باراک اوباما
غالب امکان ہے کہ والدین کے طے کردہ شخص سے شادی کر لیتی ورنہ شیخ رشید اور باراک اوباما سے شادی کا تو سن کچھ کھا کر مر جاتی۔ ;)
یوں کہیں عمران خان سے عقعد منظورہے :blushing: گھمائیں نہ بات کو
 
مزیدار اور حیران کُن بات یہ ہے کہ شہزاد اور محب کے کچھ جوابات دیکھ کر یوں لگا کہ سوال کے ساتھ میں نے جواب تو نہیں لکھ دیا
میں نے جانا گویا یہ بھی میرے دل میں تھا
کی کیفیت سے دوچار ہونا پڑا :)

یہ مصرعہ میرے ذہن میں بھی اکثر آتا رہتا ہے۔


اب اور سوالات بھی کر لینا تاکہ شمشاد کا گلہ بھی دور ہو جائے۔

اس روایت کو پھر اگلی چائے محفل پر بھی لاگو کیا جا سکے۔
 
Top