انٹرویو چائے محسن وقارعلی کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
ائےالسلام علیکم
اسپیشل کشمیری چائے اورنئے مہمان کے ساتھ حاضر ہوں - اس مہمان نے زبردست کی ریٹنگ
سے محفل میں انت مچا رکھا ہے آپ کے دھاگے یا مراسلے پرزبدست ریٹنگ کا اطلاع نامہ
پہنچے تو جان لیں کہ محسن صاحب اس دھاگے کو دیکھ چکے ہیں

1352433125_454021444_2-Special-Kashmiri-Sabz-Chai-KHADIM-ALI-ROAD-Sialkot-Tel0336-633-7979-Sialkot_zpse2a22646.jpg

:coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup:
1- آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
2- آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
3- آپ اپنے راز کس کو بتاتے ہیں؟
4- کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
5- آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
6- آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
7- آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
8- کون سا تہوار پسند ہے؟
9- کون سا شاعر پسندہے ؟
10- مصنف کون سا پسندہے ؟
11- کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
12- پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
13- فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
14- پھول کون سا پسندہے ؟
15- رنگ کون سا پسندہے ؟
16- آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
17- آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
18- آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
19- اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
20- اپنا کوئ فیورٹ شعر یا اقتباس شئیر کریں؟
9giy35.gif

کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
1- اگرآپ کو اختیار ہوتا تو کسے نگراں وزیراعظم بناتے؟
(1) باباجی (2) حسیب نذیر گِل (3) عاطف بٹ
2- آپ کو اگرکسی فلم میں سُپرہیرو کا رول آفر ہو تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا ؟
3- اگرکوئی آپ کوغلطی سے رحمن ملک سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے(انکاراورتردیدکی گنجائش نہیں)؟
4- کون سی چیز ہے جس کے بناء آپ ایک ماہ با آسانی گزارسکتے ہیں؟
(1) گوشت کھائے بناء (2) موبائل فون استعمال کیے بناء (3) انٹرنیٹ کے بناء
5-آپ کو ایک دن کے لیے کسی محفلین کی زندگی گذارنے کا موقع ملے تو
کسے منتخب کریں گے اور کیوں ؟
 
:coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup:
1- آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
آٹھ اگست 1986۔شناختی کارڈ پر 9 اگست درج ہے۔اسٹار "اسد" یعنی کہ "لیو"

2- آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟

پرائیویٹ ایف اے

3- آپ اپنے راز کس کو بتاتے ہیں؟

گھر والوں کو

4- کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟

ہستیاں۔ماں اور بھائی

5- آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟

شاید یہاں "فارغ وقت" مراد ہے۔انٹرنیٹ سرفنگ،کتابیں پڑھنا،کرکٹ کی ہسٹری کھنگالنا

6- آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟

کل کس نے دیکھا:rolleyes:

7- آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟

مزاج کے خلاف ہونے والی بات پر۔اپنے اردگرد ہونے والے مظالم دیکھ کر

8- کون سا تہوار پسند ہے؟

بچپن میں عید۔اب کوئی نہیں

9- کون سا شاعر پسندہے ؟

میں اتنا "سخن ور" کہاں کہ شاعروں کو پسند کر سکوں(شاعرات کی بات البتہ الگ ہے):p:p

10- مصنف کون سا پسندہے ؟

شفیق الرحمن،محی الدین نواب،طاہر جاوید مغل۔

11- کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے

یہ تو سوچنے والا کام ہے یہ ہم سے بھلا کہاں ہو سکے گا:(

12- پسندیدہ گیم کون سا ہے؟

ویڈیو گیم میں "نیڈ فار سپیڈ موسٹ وانٹیڈ" اور ریسنگ گیمز۔
کھیلوں میں تو بتانے کی ضرورت ہی نہیں ہے:rolleyes:

13- فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟

ٹام ہینکس،لیونارڈو ڈی کیپریو،میکالی کالکن،عامر خان،ریچل وائز،انوشکا شرما،
"ہاؤ آئی میٹ یور مدر" کی مکمل کاسٹ

14- پھول کون سا پسندہے ؟

سفید اور سرخ گلاب

15- رنگ کون سا پسندہے ؟

گرے،آف وائٹ،لائٹ بلیو

16- آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟

ہوم الون 1 اور ہوم الون 2

17- آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟

فل ٹائم بے پرواہ:)

18- آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
خدا کرے کہ میرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

19- اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟

میں اتنا آگے نہیں سوچا کرتا۔پہلے مل جائیں،باقی باتیں بعد میں سوچی جائیں گی

20- اپنا کوئ فیورٹ شعر یا اقتباس شئیر کریں؟

تقریباً سب انسان مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کسی کا "کردار" جانچنا چاہتے ہیں تو اسے "طاقت" دے دیں۔ابراہم لنکن۔
یہ میرا اپنا ترجمہ ہے۔اصل اقتباس یہ رہا:"Nearly all men can stand adversity, but if you want to test a man's character, give him power."

9giy35.gif


کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
1- اگرآپ کو اختیار ہوتا تو کسے نگراں وزیراعظم بناتے؟
(1) باباجی (2) حسیب نذیر گِل (3) عاطف بٹ
عاطف بٹ۔
2- آپ کو اگرکسی فلم میں سُپرہیرو کا رول آفر ہو تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا ؟
اس بات کا انحصار تو آفر ہونے والے رول پر ہو گا۔
آپس کی بات ہے کہ اصل انحصار تو اس بات پر ہو گا کہ وہ میرے ساتھ سپر ہیروئن "کس" کو لیتے ہیں;)
3- اگرکوئی آپ کوغلطی سے رحمن ملک سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے(انکاراورتردیدکی گنجائش نہیں)؟
ہر برائی میں وزیرستان والوں کا ہاتھ ہوتا ہے:)
4- کون سی چیز ہے جس کے بناء آپ ایک ماہ با آسانی گزارسکتے ہیں؟
(1) گوشت کھائے بناء (2) موبائل فون استعمال کیے بناء (3) انٹرنیٹ کے بناء
(1) گوشت کھائے بنا

5-آپ کو ایک دن کے لیے کسی محفلین کی زندگی گذارنے کا موقع ملے تو
کسے منتخب کریں گے اور کیوں ؟

عسکری ۔ارے بھئی آرمی کی اپنی "ٹور" ہوتی ہے۔اصلی حکمرانوں میں سے ایک کی زندگی گزارنے کا اپنا ہی لطف ہو گا کہ میں اپنے مزاج سے ہٹ کر صرف ایک دن کے لیے سب لوگوں کو "بلڈی سولین" سمجھ لوں گا اور یوں میری گردن میں بھی سریا فٹ ہو جائے گا
نوٹ:یہ "صرف" اسی صورت میں ممکن ہو گا کہ اگر عمران کی پوسٹنگ کہیں "سیاہ چن"وغیرہ نہ ہو تو:rolleyes:
 

مقدس

لائبریرین
اوسم آنسرز بھیا :)

میں نے ناں آپ کے جوابات کو کوٹس میں کر دیا
پوچھے بناء
شوری بھیا
 

عسکری

معطل
عسکری ۔ارے بھئی آرمی کی اپنی "ٹور" ہوتی ہے۔اصلی حکمرانوں میں سے ایک کی زندگی گزارنے کا اپنا ہی لطف ہو گا کہ میں اپنے مزاج سے ہٹ کر صرف ایک دن کے لیے سب لوگوں کو "بلڈی سولین" سمجھ لوں گا اور یوں میری گردن میں بھی سریا فٹ ہو جائے گا
نوٹ:یہ "صرف" اسی صورت میں ممکن ہو گا کہ اگر عمران کی پوسٹنگ کہیں "سیاہ چن"وغیرہ نہ ہو تو:rolleyes:
لو جی یہ تو آپ نے بے عزتی خراب کر ڈالی ۔ :cry2:
 

عسکری

معطل
یار اگر میں "امریکی" ہوتا تو ایسی خواہش ہی نہ رکھتا کہ وہاں ایسی "عیاشیاں" تو نہیں ہو سکتیں نا:rolleyes:
میں سمجھا نہیں بھائی امریکہ کہاں سے آ گیا ؟ اور اگر آپکی عمر 23 -24 سے کم ہے تو حقیقت میں کیون نہیں بنتے ؟ کس نے روکا ہے ؟ :confused:
 
میں سمجھا نہیں بھائی امریکہ کہاں سے آ گیا ؟ اور اگر آپکی عمر 23 -24 سے کم ہے تو حقیقت میں کیون نہیں بنتے ؟ کس نے روکا ہے ؟ :confused:
میک اے وش فاؤنڈیشن امریکی نہیں ہے کیا:unsure:
پہلے تو یہ کہ میری عمر اب زیادہ ہو گئی ہے
دوسرا یہ کہ مجھے "اتھارٹی پرابلم" ہے
تیسرے یہ کہ مجھے "جرنیلوں کی خواہشات" پر قربان ہونا منظور نہیں ہے
 
Top