انٹرویو چائے محمود غزنوی کے ساتھ

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم
حاضرہوں گرماگرم چائے کے کپ ، سوالات اوراپنے نئے مہمان موسٹ فیورٹ اورقابل احترام محمود غزنوی صاحب کے ساتھ جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہےاور جب یہ حاضری جوابی پر آتے ہیں تو مشتاق احمد یوسفی کی تحریر کا مزا آجاتا ہے
:coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup:
1
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
3
آپ کا کلوز فرینڈ کون ہے؟
4
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
5
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
6
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
7
آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
8
کون سا تہوار پسند ہے؟
9
کون سا شاعر پسندہے ؟
10
مصنف کون سا پسندہے ؟
11
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
12
پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
13
فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
14
پھول کون سا پسندہے ؟
15
رنگ کون سا پسندہے ؟
16
آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
17
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
18
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
19
اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
20
اپنا کوئ فیورٹ سونگ ( یوٹیوب لنک) شئیر کریں
9giy35.gif
کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
(1) اگرآپ لڑکی ہوتے تو کس سے شادی کرناپسند کرتے؟
(1) عمران خان(2) شمشاد (3) آصف علی زرداری
2
اگرآپ کا نام کا اعلان پاکستان کے نئے وزیراعظم کے طورپرہوجائے تو ؟
3
اگرکوئی آپ کوغلطی سے یوسف رضاگیلانی سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟
4
اگر آپ سے ملنے اچانک فردوس عاشق عوان آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟
5
آپ اگر شطرنج کا مہرہ ہوتے توکون سا مہرہ بننا پسند کرتے اور کیوں؟
 
اتفاق کی بات ہے کہ بیگم صاحبہ سے ابھی چائے کی فرمائش ہی کی تھی کہ اس دھاگے پر نظر پڑی۔۔۔سب سے پہلے تو آپکا شکریہ کہ آپ نے اس ناچیز کو اپنے دلچسپ سوالات کیلئے ٹیگ کیا۔۔اب چائے کا کپ آنے دیں پھر آگے چلتے ہیں :)
 
وعلیکم السلام و رحمۃ۔۔۔

:coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup: :coffeecup:
1
آپ کی ڈیٹ آف برتھہ( تاریخ صرف سال نہیں) اور اسٹار؟
25 اکتوبر اور 15 شعبان (شبراتی ہوں) :)
آپ کی ایجوکیشن اور انسٹیوٹ؟
ایف ایس سی(اسلامیہ کالج لاہور) کے بعد مکینیکل ٹیکنالوجی(جی سی ٹی لاہور) میں تین سالہ ڈپلومہ کیا اسکے بعد بی ایس سی میں داخلہ لیا لیکن چند ماہ کے بعد یہ سلسلہ ادھورا چھوڑدیا اور جاب شروع کردی۔۔۔دوران ملازمت کافی شارٹ کورسز کئے اوریہ سلسہ جاری ہے الحمدللہ۔
3
آپ کا کلوز فرینڈ کون ہے؟
میرے تین کزنز ہیں جن سے بچپن سے دوستی رہی ہے۔۔۔لیکن کلوزڈ فرینڈ شپ کاسلسلہ کلوز ہے شائد۔۔:)
ہم انجمن میں سب کی طرف دیکھتے رہے
اپنی طرح سے کوئی اکیلا نہیں ملا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
4
کون سی ہستی ہے جس کےلئیے آپ کچھہ بھی کرسکتے ہیں؟
ایسی بہت سی ہستیاں ہیں جنکے لئے عملی طور پر شائد بہت کچھ کرنے کو دل چاہے۔ لیکن کچھ اقدار اور اصول ایسے ہیں جن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔۔۔
5
آپ اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟
فی الحال تو وقت ہمیں گذار رہا ہے۔۔۔نہ ہاتھ باگ پر ہے، نہ پا ہے رکاب میں :brokenheart:
6
آپ کے فیوچر کے پلان کیا ہیں؟
کچھ بھی نہیں ہیں۔۔۔بس اللہ سے یہی دعا ہے کہ وہ اپنے سوا کسی کا محتاج نہ کرے اور عزت آبرو کے ساتھ اپنے حصّے کی ذمہ داریاں پوری کرکے اس دنیا سے رخصت ہوجائیں
دنیا نے کس کا راہِ فنا میں دیا ہے ساتھ
تم بھی چلے چلو یونہی جب تک چلی چلے
7
آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
بے صبری کے مظاہروں پر
8
کون سا تہوار پسند ہے؟
جب تجھےیاد کرلیا، صبح مہک مہک گئی
جب تیرا غم جگا لیا، رات مچل مچل گئی
9
کون سا شاعر پسندہے ؟
اقبال ،غالب اور مولانا روم کافی پسند ہیں۔۔۔امجد اسلام امجد اور فیض کا انداز بھی بہت اچھا لگتا ہے ۔۔۔
10
مصنف کون سا پسندہے ؟
اس سوال کا جواب ذرا مشکل ہے کیونکہ انواع و اقسام کی کتابیں ہیں مختلف شعبے ہیں زندگی کے اور ہر شعبے میں لگ الگ مصنفین ہیں جو متاثر کرتے ہیں۔۔کسی ایک کا نام لینا ناممکن سا لگتا ہے
11
کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے
ہر وہ کتاب جوآپ پوری پڑھنے پر خود کو مجبور پاتے ہیں۔۔۔۔
12
پسندیدہ گیم کون سا ہے؟
آؤٹ ڈور میں ہاکی اور ان ڈور میں شطرنج
13
فیورٹ اداکاراوراداکارہ( ایکٹر/ ایکٹریس) کون سے ہیں ؟
فردوس جمال اور صبا پرویز
14
پھول کون سا پسندہے ؟
کھلتا ہوا۔۔۔۔:)
15
رنگ کون سا پسند ہے ؟
وائلٹ اور پرپل کے درمیان واقع شیڈز۔۔۔
16
آل ٹائم فیورٹ فلم کون سی ہے ؟
Last Samurai
17
آپ لباس کے معاملے میں لاپرواہ یا کئیرفل اور ویل ڈریس؟
میں تو خود کو کئیر فل سمجھتا ہوں لیکن میرے جاننے والے مجھے ہمیشہ لاپرواہی کا الزام دیتے ہیں۔۔اور ویل ڈریس ہونے کا کبھی وہم نہیں گذرا;)
18
آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
کبھی اے حقیقتِ منتظر، نظر آ لباسِ مجاز میں
19
اگر آپ کو ایک ملین ڈالر مل جائیں تو کیا کریں گے؟
نوکری پر ایک عدد لات رسید کرکے، پاکستان میں کام شروع کردیں گے۔۔
20
اپنا کوئ فیورٹ سونگ ( یوٹیوب لنک) شئیر کریں
 

زبیر مرزا

محفلین
زبردست :applause::applause::applause:
بس اتنے سے سوالات وجوابات :( دل مانگے more :)
میں لوگوں کو زچ کرنے اور زحمت دینے کو مناسب نہیں سمجھتا اور زیادہ سوالات کسی پر گراں گذریں یہ مجھے نہیں گوارہ:)
ویسے آپ کچھ مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو بصد شوق :)
 
کڑک چائے اور کڑک سوالات کاراؤنڈ
(1) اگرآپ لڑکی ہوتے تو کس سے شادی کرناپسند کرتے؟
(1) عمران خان(2) شمشاد (3) آصف علی زرداری
ان تینوں سے تو ہر گز نہیں :D۔۔وجوہات یہ ہیں:
عمران خان۔۔۔انگور کھٹے ہیں
شمشاد صاحب۔۔۔انکی تو پہلے ہی اردو محفل نامی سوکن سے شادی ہوچکی ہے اور مجھےسوکن کی تاب نہیں، خصوصاّ جب وہ ہمہ وقت مصروف رکھنے والی اردو محفل ہو ;)
آصف علی زرداری۔۔۔نہیں۔۔۔میں ابھی مرنا نہیں چاہتی:D
2
اگرآپ کا نام کا اعلان پاکستان کے نئے وزیراعظم کے طورپرہوجائے تو ؟
ساتھ میں پانچ سال بھی تو دیں۔۔۔
اک فرصتِ گناہ ملی وہ بھی چار دن :)
اگرکوئی آپ کوغلطی سے یوسف رضاگیلانی سمجھہ کرآٹوگراف مانگے توکیالکھیں گے؟
تو میں یہ کہوں گا کہ بھائی میرا یوسف تو کہیں کھو گیا ہے، میں تو مجسم یعقوب بنا بیٹھا ہوں
تجھے اٹھکیلیاں سوجھی ہیں ہم بیزار بیٹھے ہیں:rolleyes:
4
اگر آپ سے ملنے اچانک فردوس عاشق عوان آجائیں تو آپ کاردعمل کیاہوگا؟
انکا اچھے طریقے سے استقبال کروں گا ۔( واضح ہو کہ لفظ "اچھے " کو اچھا ہی پڑھا جائے اوچھا نہیں۔۔o_O
آپ اگر شطرنج کا مہرہ ہوتے توکون سا مہرہ بننا پسند کرتے اور کیوں؟
وزیر۔۔۔کیونکہ وزیر کو زیادہ کھل کھیلنے کا موقع میسر ہوتا ہے;)
 
میں لوگوں کو زچ کرنے اور زحمت دینے کو مناسب نہیں سمجھتا اور زیادہ سوالات کسی پر گراں گذریں یہ مجھے نہیں گوارہ:)
ویسے آپ کچھ مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو بصد شوق :)
وہ کون لوگ ہوتے ہیں جن پر آپکے اور محترمہ تعبیر صاحبہ کے دلچسپ سوالات گراں گذرتے ہوں۔۔میرے خیال میں تو ایسا ممکن نہیں ہے۔
ہمہ آہوانِ صحرا سرِ خود نہادہ بر کف۔۔۔
بہ امّیدِ آں کہ روزے، بہ شکار خواہی آمد
 

نایاب

لائبریرین
محترم محمود احمد غزنوی بھائی
رسم دھاگہ نبھاتا چلوں تاکہ شہیدوں میں نام رہے ۔
کچھ سوال
(1)
محفل اردو سے آپ کیسے آگاہ ہوئے ؟
اور کس امر سے متاثر ہوتے آٌپ محفل اردو پر مستقل حاضری لگانے کے عادی ہوئے ؟
(2) کچھ لفظ اپنے بارے میں،
جن سے آپ کی شخصیت کو سمجھنے میں کچھ آسانی ہوجائے۔۔؟
(3) کیا آپ خود کو حساس لوگوں کی صف میں رکھتے ہیں
آپ حساسیت کے بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ؟
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ حساسیت کا زیادہ ہونا درست امر نہیں ؟
(4) دکھ کوئی فسانہ تو نہیں ہوتے
آپ دکھوں بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ۔
کیا دکھ تمام عمر ساتھ رہتے ہیں یا وقت مرہم بن کر انہیں دھانپ لیتا ہے ؟
 
السلام علیکم جناب محمود غزنوی صاحب کیسے ہیں حضور؟؟؟؟؟؟
کیا آج کل لاہور تشریف فرما ہیں؟؟؟؟
جناب عالی آپ کا انٹرویو پڑھ کر بہت مزا آیا بہت عمدہ حِسِ مزاح پائی ہے۔۔۔۔اور ساتھ شعر سخن کا برمحل استعمال بھی۔۔۔۔
 
اور ہاں آپ نے کیا خوبصورت کلپ شیئر کیا ہے ۔۔۔۔۔اس کو دیکھ اور سن کر میں خود کو ہیرو کے روپ میں دیکھ رہا تھا ہا ہا ہا۔
یار کیا سوچ کر آپ نے یہ کلپ شیئر کیا ہے
مجھے تو یہ سادھنا نامی لڑکی راجہ اندر کی محفل کی کوئی الپسرا لگتی ہے۔۔۔۔صراحی دار گردن اور غلافی آنکھیں واہ کیا بات ہے۔
 
محترم محمود احمد غزنوی بھائی
رسم دھاگہ نبھاتا چلوں تاکہ شہیدوں میں نام رہے ۔
بہت خوب۔۔شاہ جی ہم تو خود آپکے محبت ناموں (یعنی اردو محفل پر آپکے مراسلوں) کے ہاتھوں اسیر بلکہ قتیل ہیں۔۔:)
(1)
محفل اردو سے آپ کیسے آگاہ ہوئے ؟
کافی عرصہ قبل بس نیٹ گردی کرتے کرتے اس محفل میں وارد ہوا تھا۔۔۔بس اس وقت سے یہیں اکثر آنا جانا رہتا ہے۔ کسی اور اردوفورم پر نہیں جاتا۔
اور کس امر سے متاثر ہوتے آٌپ محفل اردو پر مستقل حاضری لگانے کے عادی ہوئے ؟
محفل اور اراکین محفل گویا زندگی کا ایک حصہ بن چکے ہیں۔۔تعلق جب ایک بار بن جائے تو اسے نبھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ نہ تو کمبل مجھے چھوڑتا ہے اور نہ ہی میں اسے :)
(2) کچھ لفظ اپنے بارے میں،
جن سے آپ کی شخصیت کو سمجھنے میں کچھ آسانی ہوجائے۔۔؟
سوچتے اور جاگتے سانسوں کا اک دریا ہوں میں
اپنے گم گشتہ کناروں کیلئے بہتا ہوں میں۔۔۔
(3) کیا آپ خود کو حساس لوگوں کی صف میں رکھتے ہیں
آپ حساسیت کے بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ؟
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ حساسیت کا زیادہ ہونا درست امر نہیں ؟
حسّاسیت کے حوالے سے میرا خیال یہ ہے کہ یہ ہمارے تجربات، اور زندگی کے بارے میں ہمارے نقطہ نظر کے مطابق ہوتی ہے۔ جن باتوں کو ہم اہم سمجھتے ہیں یا جو باتیں ہماری توجہ کو اپنی طرف کھینچتی ہیں اور ہمارے حافظے میں زیادہ دیر تک رہ پاتی ہیں، ان باتوں میں ہم زیادہ حسّاس ہوتے ہیں۔۔۔اور جو باتیں بھول جاتی ہیں، انکی ہماری زندگی میں اس قدر اہمیت نہیں ہوتی، چنانچہ ان باتوں کے حوالے سے ہم اتنے حساس نہیں ہتے۔۔کچھ ایسا ہی معاملہ میرے ساتھ بھی ہے۔ اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ حسّاسیت جس قدر زیادہ ہو اتنا ہی اچھا ہے۔۔۔اتنا ہی ہم اسم اللطیف الخبیر کے پر تو سے اپنا حصہ حاصل کرپاتے ہیں۔
(4) دکھ کوئی فسانہ تو نہیں ہوتے
آپ دکھوں بارے کیا سوچ رکھتے ہیں ۔
کیا دکھ تمام عمر ساتھ رہتے ہیں یا وقت مرہم بن کر انہیں دھانپ لیتا ہے ؟
کافی عرصہ قبل میرے مرشد صاحب نے ایک بات کی تھی جو فوراّ دل میں اتر گئی۔ وہ یہ تھی کہ " شعور اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب ٹھیس پہنچے۔"۔۔۔چنانچہ میں دکھوں کو زندگی کا ایک لازمی حصہ سمجھتا ہوں۔۔دکھ ہمیں کسی نہ کسی حقیقت سے آگاہ کرنے کیلئے آتے ہیں، کوئی نہ کوئی شعور عطا کر کے جاتے ہیں۔۔اور یہ شعور چونکہ ہماری شخصیت کا ایک جزو بن جاتا ہے، چنانچہ اس حوالے سے دکھ تمام عمر ساتھ رہتے ہیں، اگرچہ وقت مرہم بن کر انہیں ڈھانپ چکا ہو :)
 
السلام علیکم جناب محمود غزنوی صاحب کیسے ہیں حضور؟؟؟؟؟؟
وعلیکم السلام بابا جی۔۔الحمدللہ میں ٹھیک ہوں آپ کیسے ہیں۔۔۔بہت خوشی ہوئی آپکے مراسلے سے۔ دیر سے آنا، جلدی جانا، اے صاحب یہ ٹھیک نہیں :)
کیا آج کل لاہور تشریف فرما ہیں؟؟؟؟
نہیں۔۔آجکل شارجہ میں پایا جاتا ہوں۔
جناب عالی آپ کا انٹرویو پڑھ کر بہت مزا آیا بہت عمدہ حِسِ مزاح پائی ہے۔۔۔ ۔اور ساتھ شعر سخن کا برمحل استعمال بھی۔۔۔ ۔
بہت شکریہ، عین نوازش :)
اور ہاں آپ نے کیا خوبصورت کلپ شیئر کیا ہے ۔۔۔ ۔۔اس کو دیکھ اور سن کر میں خود کو ہیرو کے روپ میں دیکھ رہا تھا ہا ہا ہا۔
یار کیا سوچ کر آپ نے یہ کلپ شیئر کیا ہے
مجھے تو یہ سادھنا نامی لڑکی راجہ اندر کی محفل کی کوئی الپسرا لگتی ہے۔۔۔ ۔صراحی دار گردن اور غلافی آنکھیں واہ کیا بات ہے۔
بس اس گیت میں ایک عجیب سا درد اور کسک ہے جو بیان سے باہر ہے۔۔شاعری اور موسیقی نے عجیب سماں باندھا ہے۔۔

 

نایاب

لائبریرین
سوچتے اور جاگتے سانسوں کا اک دریا ہوں میں
اپنے گم گشتہ کناروں کیلئے بہتا ہوں میں۔۔۔
" شعور اسی وقت حاصل ہوتا ہے جب ٹھیس پہنچے۔"۔۔۔ چنانچہ میں دکھوں کو زندگی کا ایک لازمی حصہ سمجھتا ہوں۔۔دکھ ہمیں کسی نہ کسی حقیقت سے آگاہ کرنے کیلئے آتے ہیں، کوئی نہ کوئی شعور عطا کر کے جاتے ہیں۔۔اور یہ شعور چونکہ ہماری شخصیت کا ایک جزو بن جاتا ہے، چنانچہ اس حوالے سے دکھ تمام عمر ساتھ رہتے ہیں، اگرچہ وقت مرہم بن کر انہیں ڈھانپ چکا ہو
میرے محترم بھائی
درج بالا شعر کی کچھ اپنے لفظوں میں تشریح ممکن ہو تو " جزاک اللہ خیراء"
آپ کے مرشد کریم نے بہت خوب کہا دکھ بارے ۔
اپنے مرشد بارے کچھ آگہی دینا مناسب جانیں تو " بسم اللہ "

ہم تو لفظ پکڑ دل تک پہنچنے کی کوشش کرنے والوں میں ہیں سو مزید کچھ سوال ۔

کیا آپ اپنے آپ کو امتحانوں کا سامنا کرنے والوں کی صف میں پاتے ہیں ۔۔۔
کیا آپ چیلینجز قبول کرنا پسند کرتے ہیں ؟
اگر جواب ہاں تو اپنے آپ پر اتنے یقین کی وجہ ؟
کیا کہنا چاہیں گے آپ اس بارے کہ
" سب کو خوش رکھنے کی کوشش میں انسان خود کو رنجیدہ کر لیتا ہے؟
"محبت "کیا کہیں گے آپ اس لفظ ہمہ جہت بارے
 
درج بالا شعر کی کچھ اپنے لفظوں میں تشریح ممکن ہو تو " جزاک اللہ خیراء"
شاہ جی اسکی تشریح تو یقیناّ آپ مجھ سے بہتر سمجھتے ہیں۔۔۔میرے ذہن میں یہ شعر آپکے سوال کے بعد اس وجہ سے ابھرا تھا کہ آپ نے پوچھا تھا کہ اپنے بارے میں کچھ بتائیں۔۔۔تو چونکہ یہ سوال بیحد مشکل ہے۔۔یعنی اپنے آپ کو جان پانا، انسان ساری زندگی اسی سوال کے جواب میں بسر کردیتا ہے، اقبال جیسا انسان بھی یہ کہنے پر مجبور ہے کہ ۔۔
اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے
چنانچہ میں کس شمار میں ہوں جو قطعیت سے کچھ کہہ سکوں۔ بس یہی معلوم ہوتا ہے کہ دریا کی طرح انسان کی شخصیت کی حقیقت بھی مجہول ہے۔ کبھی یہ زمین سے پھوٹنے والا ایک ننھا ساچشمہ ہوتا ہے، کبھی پہاڑی جھرنا، کبھی آبشار، کبھی ندی، کبھی نالہ، اور کبھی سیلِ بیکراں کبھی دل دریا جو سمندر سے بھی گہرا ہے، کبھی مہیب اور تاریک سمندر، کبھی اسکی موج ، کبھی فناپذیر بلبلہ اور کبھی آسمان سے برستا پانی، کبھی ۔۔۔یہ سب ایک ہی دریا کی حقیقت کے مختلف مظاہر ہیں۔۔اور دوسرے انسانوں کی طرح میں بھی تلاشِ ذات کے اس سفر کا حصہ ہوں۔۔چارو ناچار سہی :)
آپ کے مرشد کریم نے بہت خوب کہا دکھ بارے ۔
اپنے مرشد بارے کچھ آگہی دینا مناسب جانیں تو " بسم اللہ "
میرے مرشد سادات ِ کرام میں سے ہیں۔ میں جس کمپنی میں کام کرتا تھا اسی میں شاہ صاحب بھی جاب کرتے تھے، چند ایک سرسری سی ملاقاتیں ہوئیں ، انکی شخصیت بہت سادہ، پرکشش اور محبت آمیز محسوس ہوئی اسی لئے دل دے بیٹھے۔۔:)

ہم تو لفظ پکڑ دل تک پہنچنے کی کوشش کرنے والوں میں ہیں سو مزید کچھ سوال ۔

کیا آپ اپنے آپ کو امتحانوں کا سامنا کرنے والوں کی صف میں پاتے ہیں ۔۔۔
لگتا نہیں۔۔۔۔۔
اٹھ کے منزل ہی قریب آئے تو شائد کچھ ہو
شوقِ منزل تو مرا آبلہ پا ہوبیٹھا۔۔۔۔:D
کیا آپ چیلینجز قبول کرنا پسند کرتے ہیں ؟
میں چیلنجز کو خود سے دعوت نہیں دیتا ، نہ ہی انہیں پسند کرتا ہوں۔۔لیکن جب کسی چیلنج والی صورتحال مجھ پر تھوپ دی جائے تو کوشش کرتا ہوں اس سے عہدہ برآ ہونے کی۔
اگر جواب ہاں تو اپنے آپ پر اتنے یقین کی وجہ ؟
جواب ہاں میں نہیں ہے۔۔۔
کیا کہنا چاہیں گے آپ اس بارے کہ
" سب کو خوش رکھنے کی کوشش میں انسان خود کو رنجیدہ کر لیتا ہے؟
یہ بات کافی حد تک درست ہے۔۔۔کیونکہ سب کو خوش رکھنا ہمیشہ ممکن نہیں رہتا، اور جب ناکامی ہو تو رنجیدہ ہونا ایک فطری امر ہے۔
"محبت "کیا کہیں گے آپ اس لفظ ہمہ جہت بارے
یارب چہ چشمہ ایست محبت کہ من از اُو
یک قطرہ آپ خوردم و دریا گریستم۔۔
اے پروردگار، یہ محبت کا چشمہ آخر کیا چیز ہے کہ میں نے اس میں سے صرف ایک قطرہ چکھا اور دریا جتنا رونا پڑا۔۔

 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
لو جی آ پہنچے ہانپتے کانپتے ہم بھی;)

کوئی ٹھنڈا گرم مجھ مسکین سے بھی پوچھ لے:|

لاسٹ سمورائی اپنے سحر انگیز موسیقی اور اس سے بھی زیادہ سحر انگیز تلوار بازی کے مناظر کی وجہ سے میری پسندیدہ ترین فلموں کی لسٹ میں ہے

آپ کی پسندیدگی کی وجہ؟
 
جی تلوار بازی کے مناظر اور دلکش موسیقی بھی زبردست ہیں لیکن مجھے زیادہ متاثر ٹام کروز اور سمورائی کے مکالموں، اور فلم کی تھیم نے کیا ہے۔یعنی سمورائی کیا ہوتا ہے، سیلف ڈسپلن اور جنگجو نفسیات کیا ہوتی ہے۔۔۔یہ باتیں بہت پسند آئیں۔۔۔
 
Top