چلتی پٹی کا نام کیا اور کیسے بناتے ہیں؟

بلال

محفلین
السلام علیکم!
کئی بار کئی ویب سائیٹ پر دیکھا ہے ایک پٹی چل رہی ہو ہوتی ہے جیسا کہ بی بی سی اردو کی ویب سائیٹ پر اوپر ہیڈر کے نیچے "تازہ ترین خبریں" چل رہی ہوتی ہیں۔ ایچ ٹی ایم ایل میں تو مارکیو کا ٹیگ لگاتے تھے۔ اب میں جاننا چاہتا ہوں کہ
اس پٹی کو کیا کہتے ہیں؟
پی ایچ پی یا دیگر ویب کی زبانوں میں یہ کیسے بنائی جاتی ہے؟
کیا ڈیٹا بیس سے کوئی تحریر یا عنوان اس پٹی میں دیکھایا جا سکتا ہے؟
اصل میں میں اسے اپنے بلاگ پر بنانا چاہتا ہوں اگر کوئی ورڈ پریس کا تھیم مل جائے جس میں‌یہی استعمال ہوئی ہو تو میں وہاں سے اس کی مزید تفصیل دیکھ لوں گا۔
والسلام
 
بلال بھائی

در اصل یہ ویب ڈیویلوپرس کی نگاہ میں اب ناپسندیدہ قرار دی جا چکی ہے۔ اسے عموماً وہی لوگ استعمال کرتے ہیں جو سوائے ایچ ٹی ایم ایل کے کوئی دوسرا طریقہ نہیں جانتے۔ اس کا اصل مقصد چونکاؤ چیزیں پیش کرنے یا دوسرے الفاظ میں صارف کی توجہ مبذول کرانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اس کے متروک ہونے کے اسباب درج ذیل ہیں۔

- یہ جہاں صارف کی توجہ مبذول کراتا ہے وہیں اریٹیٹ بھی کرتا ہے اور زیادہ دیر تک ایسے صفحات پر رک پانا ممکن نہیں ہوتا۔
- جاوا سکرپٹ/فلیش وغیرہ سے کہیں بہتر ایفیکٹ دیے جا سکتے ہیں۔ جاواسکرپٹ کی اسکرپٹاکیولس لائبریری اس کی عمدہ مثال ہو سکتی ہے۔

بہر کیف اگر آپ استعمال ہی کرنا چاہتے ہیں تو جیسا آپ چاہتے ہیں اس طرح ہو سکتا ہے۔ اور سرور سائڈ اسکرپٹ کا رول صرف اسے پوپولیٹ کرنے تک ہے باقی کام تو ایچ ٹی ایم ایل کا marquee ٹیگ ہی کرتا ہے۔ اس میں آپ دو تین پریزینٹیشن اسٹائل بھی منتخب کر سکتے ہیں نیز رفتار کے لئے بھی آپشنس موجود ہیں۔ اور مزید بہتری کے لئے تھوڑی سی جاوا اسکرپٹ کے استعمال سے ماؤس پوائنٹر اوپر آنے پر اسے روک بھی سکتے ہیں۔
 
zerocool

محفلین
ایسا کرنے کیلئے آپ کوئی بھی جاوا سکرپٹ فریم ورک استعمال کر سکتے ھیں۔ جیسا کہ جے کیوری یا مووٹول۔ ان سے آپ اچھی چلتی پٹی بناسکتے ھیں۔یہ رھے کچھ جے کیوری اور مووتول کی مثالیں۔

جے کیوری سے چلتی پٹی

http://remysharp.com/2008/09/10/the-silky-smooth-marquee/

http://jscroller.markusbordihn.de/

موو ٹول

http://developer.ps/moo/mooquee/

http://robert.ingl.in/mooquee/mooquee1.0.html

ان کو استعمال کرکے دیکھیں جس جگہ ٹیکسٹ یا پٹی چل رہی ھے اس جگہ آپ پی ایچ پی سے حاصل کردہ عبارت کو رکھ دیں کام کرے گا۔
 
بلال

محفلین
بلال بھائی

در اصل یہ ویب ڈیویلوپرس کی نگاہ میں اب ناپسندیدہ قرار دی جا چکی ہے۔ اسے عموماً وہی لوگ استعمال کرتے ہیں جو سوائے ایچ ٹی ایم ایل کے کوئی دوسرا طریقہ نہیں جانتے۔ اس کا اصل مقصد چونکاؤ چیزیں پیش کرنے یا دوسرے الفاظ میں صارف کی توجہ مبذول کرانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ اس کے متروک ہونے کے اسباب درج ذیل ہیں۔

- یہ جہاں صارف کی توجہ مبذول کراتا ہے وہیں اریٹیٹ بھی کرتا ہے اور زیادہ دیر تک ایسے صفحات پر رک پانا ممکن نہیں ہوتا۔
- جاوا سکرپٹ/فلیش وغیرہ سے کہیں بہتر ایفیکٹ دیے جا سکتے ہیں۔ جاواسکرپٹ کی اسکرپٹاکیولس لائبریری اس کی عمدہ مثال ہو سکتی ہے۔

بہر کیف اگر آپ استعمال ہی کرنا چاہتے ہیں تو جیسا آپ چاہتے ہیں اس طرح ہو سکتا ہے۔ اور سرور سائڈ اسکرپٹ کا رول صرف اسے پوپولیٹ کرنے تک ہے باقی کام تو ایچ ٹی ایم ایل کا Marquee ٹیگ ہی کرتا ہے۔ اس میں آپ دو تین پریزینٹیشن اسٹائل بھی منتخب کر سکتے ہیں نیز رفتار کے لئے بھی آپشنس موجود ہیں۔ اور مزید بہتری کے لئے تھوڑی سی جاوا اسکرپٹ کے استعمال سے ماؤس پوائنٹر اوپر آنے پر اسے روک بھی سکتے ہیں۔

اردو وی بی فارم پر بھی اس قسم کی پٹی چلتی ہے اور واقعی سعود کے مطابق بہت الجھن پیدا کرتی ہے۔ اسی کے باعث میں نے وہاں جانا ہی چھوڑ دیا! :(
http://www.urduvb.com/forum/index.php

باتیں تو آپ کی ٹھیک ہیں۔ میں اپنے بلاگ پر اسے نہیں لگاتا۔۔۔ اس مقصد تو صارف کو آسانی پیدا کرنی تھی جب صارف ہی تنگ ہو ان باتوں سے تو کوئی فائدہ نہیں۔۔۔
ویسے بی بی سی اردو یا اس جیسی باقی اخبار کی سائیٹ پر مجھے یہ اچھی لگتی ہے کیونکہ اس سے سارا اخبار پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑھتی بس شروع میں دیکھو اگر کوئی مطلب کی خبر ہو تو ٹھیک نہیں تو بند۔۔۔
 
Ukashah

محفلین
اردو وی بی فارم پر بھی اس قسم کی پٹی چلتی ہے اور واقعی سعود کے مطابق بہت الجھن پیدا کرتی ہے۔ اسی کے باعث میں نے وہاں جانا ہی چھوڑ دیا! :(
http://www.urduvb.com/forum/index.php

میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں ۔۔ لیکن فورم پر نا جانے کی وجہ یہی ہے یا کوئی اور:thinking2:

ویسے بی بی سی اردو یا اس جیسی باقی اخبار کی سائیٹ پر مجھے یہ اچھی لگتی ہے کیونکہ اس سے سارا اخبار پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑھتی بس شروع میں دیکھو اگر کوئی مطلب کی خبر ہو تو ٹھیک نہیں تو بند۔۔۔
ایم بلال آپ کی بات صحیح ہے ۔۔ میں خود بی بی سی اوپن کرتا ہوں ۔۔ اور اس پٹی پر جو خبریں آ رہی ہوتی ہیں ۔۔ وہی پڑھ کر بند کردیتا ہوں ۔۔۔۔
 
Top