چھو منتر

تمام حاضرین محفل کو ابن سعید کا جادو بھرا سلام!

کیسے ہیں سبھی؟ زور سے بولئے آواز نہیں آرہی!

اور خواتین؟ اوہ میں تو بھول ہی گیا تھا کہ ان کے لئے پردے کا معقول انتظام ہے۔ لہٰذا انھیں ایک دوسرے کے زیوروں پر تبصرے کرنے کے لئے فارغ چھوڑ دیتے ہیں۔ :grin:

مجھے یہاں کئی قسم کے چہرے نظر آ رہے ہیں۔ وہ دیکھئے چھوٹی بچی ابھی سے مٹھی باندھ کے بیٹھی ہے اور ہاں وہ کونے والے دادا جی آپ کو بھی آداب۔ پر برائے مہربانی اپنی جوتیاں الٹ کے اس پر نہ بیٹھیں ورنہ جادو کا کھیٌل فیل ہو جائے گا۔ اور بٹیا رانی آپ کا نام کیا ہے؟ کیا۔۔۔۔۔؟ اوہو بہت خوبصورت نام ہے۔ آپ کی مٹھی مٰیں کیا ہے؟ وہ ٹافی مجھے دے دیجیے اور ہاتھ اپنے ابو کے کپڑوں سے صاف کر لیجئے۔ :grin: گھبرایئے نہیں۔ شاباش آجائیے۔ شابش۔

اوہو بہت بہادر لڑکی ہے! چلو بیٹا بتاؤ کہ آپ نے یہ ٹافی اتنی آسانی سے کیوں دے دیں؟
اچھا نہیں لگتا کیا؟
پھر؟۔۔۔۔۔۔۔۔
چلیے کان میں بتا دیجئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوہو تو یہ بات ہے!

ان کا کہنا ہے کہ جادوگر انکل سے ایک کے بدلے میں سو ٹافیاں بنوا لیں گی۔

پر بیٹا یہ والا جادو تو مجھے تھوڑا تھوڑا بھول رہا ہے؟ اب کیا کریں؟

اچھا چلئے میں اس جادو کا منتر پھر سے یاد کر کے آؤں گا تو آپ کو بھی بتا دوںگا۔ پر آپ وعدہ کریں کہ کسی اور کو نہیں بتائیں گی۔
وعدہ!
پکا وعدہ!!

ویسے بیٹا ایک بات بتائیے کہ آپ کرتی کیا ہیں؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پڑھتی ہیں۔ اچھا کس کلام میں؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت خوب!!

اچھا ایک بات بتائیں یہ میرے ہاتھ میں کیا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔
چھڑی نہیں جادو کی چھڑی ہے۔
اس سے میں سارے کام کر لیتا ہوں۔ بس پیسے نہیں بنا پاتا۔ اس لئے اسے بیچنا چاہتا ہوں۔ آپ خریدیں گی؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا کریں گی اس کا؟
وہ دیکھئے ادھر وہ سفید کرتے میں بیٹھا ہوا لڑکا سوچ رہا ہے کہ مجھے مل جائے تو میں ٹافی بنانے والی مشین بنا لوں۔

چلئے جاتے جاتے محفل میں کسی نہ کسی کو یہ چھڑی انعام میں دے جاؤنگا۔ پر کسے؟۔۔۔۔۔۔۔ اسے جو اس کا سب سے اچھا استعمال بتائے گا۔
وعدہ!

خیر آپ لوگ اچ چھڑی کے کمال دیکھئے۔

گلی گلی گلی گلی شیم شیم شیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور میں گم!!!!!!!!!

:eek: :eek: :eek:
 
گلی گلی گلی گلی شیم شیم شیم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

:eek: :eek: :eek:

جی ہاں اسٹیج پر نہیں ادھر دیکھئے اپنے پیچھے! :) :)
(تالیاں)

اور اس طرح ایک بار پھر آپ کے سامنے اسٹیج پر حاضر ہوں۔ آپ کی محبتوں اور تالیوں کا شکریہ۔

پہلے اپنا مختصر سا تعارف کرا دوں۔ نام میرا سعود عالم ہے پر ناموں میں کیا رکھا ہے۔ عموماً لوگ مجھے میرے والد کی نسبت (ابن سعید) سے یاد کرتے ہیں اور بھول جاتے ہیں۔ کھوجی طبیعت پائی ہے۔ کبھی اس بات پر یقین نہیں کیا کہ شعبدہ باز حضرات کوئی جادو کرتے ہیں۔ ہمیشہ سے ان چیزوں کو سائنسی کھیل یا نگاہوں کا دھوکا تصور کیا۔ اور اسی کا نتیجہ ہے کہ بچپن سے لیکر آج تک سڑک چھاپ مجمع بازوں سے لیکر بڑے بڑے اسٹیجوں تک جتنے میجک شو دیکھے سب سے کچھ نہ کچھ رازوں کو اپنی سوچ کے بل پر فاش کر دیا۔ اس طرح اپنے گاؤں میں محلے کے دوستوں کو اپنے کرتب دکھاتے دکھاتے عرصہ باد محفل میں اس کا موقع ملا اور یوں محفل کا جادوگر ہوگیا۔

میرے ساتھ مجھے اسسٹ کرنے کے لئے ہیں مس عذرا (عذرا کی اسٹیج پر آمد اور تالیاں) یہ خود بھی اچھی خاصی جادوگر ہیں۔ اور موقع محل دیکھ کر فوری جادو کے کھیل ترتیب دینے میں کمال کا ہنر رکھتی ہیں۔ عرصہ سے میرے ساتھ ہیں۔

میرے بارے میں مزید جاننے کے لئے یہاں سے باہر جاتے ہوئے یہ پرچی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایک اور بات تو بتانا ہی بھول گیا کہ شاید اس محفل کا واحد شخص ہوں جس کی آمد سے 5-6 ماہ قبل محفل میں اس کے نام کی صدا لگائی گئی۔ :)

خیر آئیے بات کرتے ہیں کہ جادو کی چھڑی سے جادو گر اسٹیج سے گم ہوجانے جیسے کرتب کیسے کرتے ہیں۔ پر اس سے پہلے ایک اور چیز!!!

مس عذرا وہ تپائی پر رکھا ہوا گھڑا تو اٹھائیے۔ لائیے مجھے دیجئے۔ اور وہ خالی بالٹی یہاں نیچے رکھ دیجئے۔ اور یوں میں اس کا سارا پانی اس بالٹی میں انڈیل دیتا ہوں۔ یہ گھڑا بالکل الٹ دیا۔ مس عذرا آپ کا بہت بہت شکریہ! یہ گھڑا اسی تپائی پر رکھ دیجئے۔

اور ہاں مس عذرا اب آپ ایک کام کیجئے کہ اسٹیج سے نیچے چلی جائیے اور حاضرین مجلس سے ان کی پرچیاں وصول کر لیجئے۔ خدا نخواستہ کوئی آپ پر نگاہ غلط ڈالے تو اپنے جادو سے نمٹ لیجئے گا ورنہ میں تو ہوں ہی۔

بھئی آپ لوگ اس جادوئی چھڑی کا بہتریں مصرف ایک پرچی میں لکھ کر موصوفہ کے حوالے کر دیں (مطلب یہاں پوسٹ کر دیں) اگر جادو کی چھڑی پانے کی خواہش رکھتے ہوں۔

اب آپ لوگ دھیان سے دیکھیں کہ یہ جادو کی چھڑی مجھے اسٹیج سے غائب کیسے کرتی ہے۔ کوئی بات نہیں اگر سمجھ میں نہ آیا تو دوبارہ ظاہر ہونے پر سمجھا دونگا۔

مس عذرا وہ صندوق ادھر کھسکائیے ذرا۔ جی ہاں یہاں بالکل بیچ میں۔ آپ لوگ ملاحظہ فرما لیں یہ بالکل خالی ہے۔ اور اس میں اپنی جادو کی چھڑی سمیت براجمان ہونے جا رہا ہوں۔ اور عذرا جی آپ اسے 5 منٹ کے لئے باہر سے تالا لگا دیجئے گا۔ اس سے زیادہ نہیں کیونکہ جادو ذرا سا بھول گیا تو دم گھٹنے سے میری بے قیمت جان جا سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا

میں عذرا آپ سے مخاطب ہوں۔ اس بڈھے کھوسٹ کے چلتے آج تک میری شہرت ماند پڑتی رہی ورنہ اس کے شہرت کا سارا کریڈٹ مجھے جانا چاہئے تھا۔ خیر آج اچھا موقع ہے۔ آج اس بڈھے کو اس آرے سے ٹکڑے ٹکڑے کر دوں گی۔

خبر دار!!
کوئی اپنی جگہ سے نہ ہلے ورنہ آج عذرا کے جادوئی واروں سے یہ پوری محفل تباہ ہو جائے گی۔

ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(آری چلتی ہے اور صندوق کے ٹکڑے بکھر جاتے ہیں)

پر یہ کیا جادوگر صاحب کہاں گم ہیں؟؟؟؟؟

:eek: :eek: :eek: :eek:
 
نہیں مس عذرا میں یہاں ہوں اس طرف اس کٹے ہوئے صندوق میں مجھے مت تلاشیئے۔

:eek: :eek: :eek:

ویسے اس صندوق کو کاٹنے کی نوبت کیوں آن پڑی؟ اوہ اچھا اس کا تالا خراب تھا کبھی کبھار کھلنے میں دقت کرتا تھا۔ سو میری جان بچانے کے لئے آپ نے یہ قدم اٹھایا ہوگا۔ عذرا میں تم پر جتنا فخر کروں کم ہے۔

وعدے کے مطابق مجھے اس گم ہو جانے والے کھیل کا راز بتانا ہی ہوگا۔

آپ کچھ کہنا چاہتی ہیں؟؟
اوہ اچھا آپ کا اشارہ اس گھڑے کی جانب ہے!
لاؤ پھر پہلے وہی سہی۔ آج سوکھے گھڑے کا جادو دکھاتا ہوں۔ لائیے میرے ہاتھ میں دیدیجئے۔
ارے یہ اتنا وزنی کیوں ہے؟ اوہ اس میں تو پانی ہے!! :eek: :eek: :eek:
پر تھوڑی دیر قبل اسے اوندھا کرکے پانی پورا خالی کر دیا تھا اور اب تک اسے پوری طرح سوکھ جانا تھا۔
اب سوکھے گھڑے کا جادو کیسے دکھاؤں؟

چلئے ایک کام کیجئے بالٹی ادھر کیجئے اسے پھر سے خالی کر دیتا ہوں۔ تھوڑی دیر میں سوکھ جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹپ ٹپ ٹپ
لیجئے یہ خالی گھڑا اسٹول پر رکھ دیجئے۔

تو حاضرین اب کیا کیا جائے؟؟
اوہ ہاں یاد آیا جادوئی چھڑی کے اس کمال کے بارے میں بتانا تھا کہ یہ ہمیں گم کیسے کر دیتی ہے؟

آپ نے ایسے کرتب اکثر اسٹیج پر ہی دیکھے ہونگے۔ اور جادوگروں کے اسٹیج سامنے کی طرف زمین سے اسٹیج کی سطح تک لکڑی یا کپڑے سے اس طرح ڈھکے ہوتے ہیں کہ اسٹیج کے نیچے جھانکا نہیں جا سکتا۔ اسٹیج کے درمیانی حصے میں لکڑی کے تختے میں ایک میکینزم سے کھلنے بند ہونے والا چھوٹا سا چور دروازہ ہوتا ہے جس کے کھلنے کے بعد آدمی بآسانی اسٹیج کے نیچے جا سکتا ہے۔ جادو کی چھڑی بس ایک بہلاوا ہے۔ مزید یہ کہ عقلمنداں را اشارہ کافی است۔

یہ دیکھئے ایک بار پھر کر کے دکھا دوں۔ برائے مہربانی آپ لوگ اپنی سیٹوں پر تشریف رکھیں سب کچھ سمجھ میں آ جائے گا۔ کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں۔

عذرا میں یہاں تختے پر کھڑا ہوتا ہوں اور آپ پاؤں سے میکینزم کو حرکت دیجئے۔

کلک۔۔۔دھم

پھر گم!!!

:eek: :eek: :eek:
 
گلی گلی گلی شیم شیم شیم شیم ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔

(حاضرین کے پیچھے سے کرسیوں کے درمیان اسٹیج کی جانب بڑھتے ہوئے۔ ہاتھ میں گردش کرتا ایک ریشمی رومال ہے)

امید ہے کہ غائب ہو جانے والی ترکیب یا جادوئی چھڑی کا کمال سمجھ گئے ہونگے (مسکراتے ہوئے) اگر کوئی مشکل ہو تو پھر سے دکھا دوں (رومال اب بھی گھمایا جا رہا ہے) ارے پر میری چھڑی تو اس بھاگ دوڑ میں کہیں گم ہو گئی :eek:

بھئی اگر کسی کے آس پاس پڑی ہو یا کسی نے رکھ لی ہو تو مہربانی فرما کر واپس کر دیں۔ ورنہ اس کے شر سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔

عذرا اب چھڑی انعام میں دینے کے وعدے کا کیا ہوگا؟ کیا ہمارے پاس کوئی زائد چھڑی ہے؟

کیا کہا اب تک کسی نے لینے کی خواہش ظاہر نہیں کی! :eek: (رومال اب بھی گردش میں ہے)

(اچانک رومال گم! اور اس کی جگہ دو فٹ لمبی سیاہ رنگ کی ایک جادوئی چھڑی لے لیتی ہے)

یہ جادوئی چھڑی کسے چاہئے؟ ہاتھ اٹھائیں!
اوفوہ!
عذرا آپ تو کہہ رہی تھیں کہ کو جادوئی چھڑی چاہنے والا ہی نہیں ہے! پر یہاں تو لوگ اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ جی وہ کونے والے موصوف بچے پر رحم کیجئے اس کے پاؤں اوپر اٹھا رکھے ہیں، انتڑیاں الٹ سکتی ہیں۔ مانا کہ اس چھڑی کے تئیں آپ کی خواہش شدید ہے۔ غالباً ٹافیوں کی فرمائش سے پریشان ہونگے۔

عذرا اس صورت میں کیا کریں۔ چھڑی ایک خواہش مند انیک!
ہممممممم
ایسا کرتے ہیں کہ یہ چھڑی یوں ہی اچھال دیتے ہیں۔ (زور کا شور ادھر ادھر ادھر ۔۔۔۔۔۔۔)

خاموش ہو جائیں چلیں ہم اے نہیں اچھالتے (۔۔۔۔۔۔۔۔لمبی خاموشی۔۔۔۔۔۔۔۔۔)
کیوں نہ اسے بنانے کی ترکیب بتا دیں؟ (زور کا شور ہاں ہاں ہاں ۔۔۔۔۔۔۔)

پر اس سے پہلے خشک گھڑے کا جادو!

عذرا وہ گھڑا اٹھائیں۔۔۔۔۔۔۔۔ ارے اس میں تو پھر پانی ہے!!! :eek: :eek: :eek:

یہ پانی کس نے ڈالا؟؟
آپ لوگوں میں سے کسی نے کسی کو اس میں پانی ڈالتے دیکھا؟ (شور نہیں نہیں نہیں۔۔۔۔۔۔)
تعجب ہے :eek: :eek: پھر یہ پانی آتا کہاں سے ہے؟
عذرا دیکھئے کہیں چھت سے تو نہیں ٹپک رہا؟ خیر اس کے تو امکان ہی نہیں ہیں؟ :eek:

خیر بالٹی ادھر لائیے ایک بار اسے سکھانے کی کوشش اور کرتے ہیں۔
(ٹل ٹل ٹل ٹل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹپ ٹپ ٹپ)

عذرا یہ گھڑا اسٹول پہ رکھ دیں پر وہ اسٹول وہاں سے کھسکا کر کہیں اور کر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔ جی وہاں ٹھیک رہے گا۔

اور اب جادو کی چھڑی بنانے کی ترکیب! کیا خیال ہے؟

اگر غور کیا ہوگا تو پایا ہوگا کہ جادو کی ایسی چھڑیاں ایک سرے پر دوسرے کی بنسبت قدرے پتلی ہوتی ہیں۔ یہ بات اسکے بنانے کی ترکیب کی چغلی کرتی ہے۔ :) ریڈیو سیٹ کے اینٹینے کا میکینزم تصور کریں۔ جی ہاں جب میں نے پہلی بار یہ جادو دیکھا تھا تو اسی دن گھر آکر کیمرے کی پرانی ریل سے یہ تجربہ کر ڈالا تھا اور پوری طرح کامیاب رہا۔ یہی کوئی 4-5 فٹ لمبی ریل کو ہولے ہولے لپیٹ کر چھوٹا کر لیا آخری سرے کو ٹیپ سے چسپاں کر دیا تاکہ ہاتھ سے چھوٹ جائے تو بل کھل نہ جائیں۔ پھر چٹکی سے پکڑ کر اندر کا سرا کھینچنے پر جادوئی چھڑی تیار تھی۔ واضح رہے کے مختصر سے ریشمی رمال کا اس کھوکھلی چھڑی میں چھپ جانا کوئی مشکل بات نہیں اگر اس کا ایک سرا پھلے سے سوراخ میں ڈال کر رکھا جائے۔ رومال اس لیئے بھی ضروری ہے کیوں کہ اس کی آڑ میں مٹھی میں رول چھپانے میں آسانی ہوتی ہے۔ ضرورت ہے تھوڑے سے مشق اور تھوڑی سی چالاکی کی۔

(ٹررن ٹررن۔۔۔۔۔۔۔ ٹررن ٹررن۔۔۔۔۔۔)
اوہ شاید میرا فون ہے!
میں بات کر کے آتا ہوں تب تک آپ لوگ مس عذرا کو ایسی جادو گریوں کا احوال بتا سکتے ہیں جنھوں نے آپ کو کافی متحیر کیا ہو۔ شاید ہم اس کی وضاحت کر سکیں۔

:):):)
 
ہلو مس عذرا آپ کی والدہ کا فون تھا انہوں نے پیغام بھیجا ہے کہ آپ گھر جاتے ہوئے ماچس لیتی جائیے گا۔ اور آپ کا اتنا کام میں نے کر دیا ہے کہ آپ کے لئے ماچس خرید لایا ہوں۔ یہ لیجئے۔۔۔۔۔۔۔ ایک منٹ ایک منٹ۔ کیوں نہ آج ماچس کا ہی کوئی جادو دکھا دیں؟

کیوں بھئی آپ لوگوں کی کیا رائے ہے؟ (حاضرین بیک زبان ہوکر ضرور ضرور)

بہتر! پھر میں آج آپ لوگوں کو ماچس سے بات کرنا سکھاتا ہوں۔ کوئی ہے جو میرے ساتھ اس کھیل میں شریک ہو سکے؟

اوہو! اتنے سارے لوگ تیار بیٹھے ہیں۔ ایک منٹ ایک منٹ۔ وہ کونے والا بچہ اسے بھیج دیجئے۔

ارے ارے یہ تین تین بچے کیوں بھاگے آ رہے ہیں!! :eek:

چلو خیر ان سب سے ہی نمٹتے ہیں۔

ہاں بیٹے آپ کا نام کیا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔
کامران آپ کے لئے ایک پارسل آیا ہوا رکھا ہے۔ مس عذرا ذرا محترم کا پارسل تو دیدیجئے یہ اب تک جانے کہاں چھپے ہوئے تھے۔

(عذرا کامران کے ہاتھ میں ایک مہر بند بڑا سا چوکور ڈبہ تھما دیتی ہیں۔)

کامران میاں اب ہم نے اتنے دنوں احتیاط سے اسے سنبھال کر رکھا کم از کم ہمیں دکھا تو دیجئے کہ اس میں ہے کیا؟

(کامران اس سیل کو کھول کر ڈبہ کھولنے لگتے ہیں)

پر یہ کیا!! :eek: :eek:

(ڈبے میں سے ایک اور نسبتاً چھوٹا ڈبہ نکلتا ہے۔ پھر تو یہ سلسلہ ہی چل پڑتا ہے ڈبے میں ڈبہ!! کوئی 20-25 ڈبوں کو کھولنے کے بعد آخیر میں ایک ڈبیہ برامد ہوتی ہے جسے کھولنے پر اس میں ایک اٹھنی رکھی ملتی ہے۔)

اوہو ہو!! :grin: :grin: (محفل میں تالیوں کی گڑگڑاہٹ)
جائے کامران صاحب اسی اٹھنی سے ایک ماچس خرید لیجئے گا۔ اب کیا کریں کہ آپ کی قصمت میں یہی تھا۔ :) (کامران شرمندہ شرمندہ سے واپس ہو جاتے ہیں۔)

ہاں بھئی آپ بھی کچھ اپنا نام پتہ بتا دیں اور کیا کرتے ہیں؟
-------- --------- ------
اوہو تو صیف صاحب پانچویں جماعت کے متعلم ہیں۔ بہت خوب! :) کیا آپ کو جوڑنا گھٹانا آتا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسے تو نہیں مانوں گا ذرا آپ کا امتحان ہو جائے!

چلئے صیف صاحب یہ بتایئے کہ ستہتر، اٹھہتر اور انہتر میں سب سے زیادہ کون ہے؟ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔
ہا ہا ہا ہا ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ کیوں بھئی حاضرین کیا ان کا جواب انہتر صحیح ہے؟ :) (غلط ہے غلط ہے کا شور)

بھئی صیف صاحب آپ کو تو گنتی بھی ٹھیک سے نہیں آتی پھر جوڑنا گھٹانا کیا جانتے ہونگے بھلا۔ جایئے آپ ایک عدد پہاڑے کی کتاب خرید لیجئے گا اس میں گنتی بھی لکھی ہوتی ہے۔ :) :grin: :grin:

ارے آپ اتنا نروس کیوں ہیں کیا آپ بھی جنا چاہتے ہیں؟ ٹھیک ہے جائیے :)

ہے کوئی مائی کا لال جسے جوڑنا گھٹانا ٹھیک سے آتا ہو؟؟؟

اوہو! وہ بہادر لڑکا۔ چلو شاباش!!

کیا نام ہے آپ کا؟ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔

اسد صاحب ماچس کی ایک ڈبیا میں کتنی تیلیاں ہوتی ہیں؟
50 شاباش!

آپ کی جنرل نالج خاصی اچھی ہے۔ :) (بچے کے والد مسکرا رہے ہیں)

چلئے اسد صاحب یہ ماچس کی سیل بند ڈبیا پکڑیے اور اسے کھول کر اس کی تیلیاں گن لیجئے۔ کبھی کبھار تیلیوں کی تعداد کم زیادہ بھی ہوتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ (اسد تیلیاں گنتے ہیں)

کتنے ہوئے؟ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔
کیا آپ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ 48 ہی تیلیاں ہیں؟ ۔۔۔ ۔۔۔
چلئے بہت خوب!

اسد صاحب آپ کو کرنا یہ ہے کہ ماچس کی ڈبیا میں سے اپنی مرضی سے کچھ تیلیاں نکال کر جیب میں ڈال لینا ہے۔ اور ماچس میں بچی ہوئی تیلیوں کی تعداد کا اکائی دہائی جوڑ کر اتنی تیلیاں اور نکال لینی ہیں (مثلاً اگر 35 تیلیاں بچیں تو 3 + 5 = 8 تیلیاں اور نکالنی ہیں) اور ماچس کی ڈبیا مجھے دے دینا ہے۔

(اسد سب سے چھپا کر تھوڑی دیر کے لئے ماچس کے ساتھ مصروف اور حاضرین میں سناٹا)

ٹھیک! کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ نے حساب میں غلطی نہیں کی ہے؟ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
بہت خوب! :) لائیے ڈبیا مجھے دیجئے۔

(ماچس کو ہلاتے ہوئے کان کے پاس لے جا کر کچھ سننے کی کوشش کرتے ہوئے پھر حاضریں کو مخاطب کر کے)

کیا میں ڈبیا کو کھول کر ایک جھلک دیکھ لوں؟
(ڈبیا ایک سیکینڈ کے لئے کھلتی ہے پھر بند ہو جاتی ہے۔)

(ایک بار پھر کان کے پاس لے جا کر) 36 تیلیاں۔ (گننے پر بالکل ٹھیک تعداد)

:eek: :eek: :eek: :eek:

(اسد صاحب حاضرین کو بتاتے ہیں)

پہلے 7 تیلیاں نکالیں بچیں 41 (7 - 48 = 41)
پھر 41 کے اکائی دہائی جوڑے ہوئے 5 (1 + 4 = 5)
5 تیلیاں اور نکالیں بچیں 36 (5 - 41 = 36)

اور یہی جواب تھا!

(حاضرین کے پر زور اصرار پر ایک بار مظاہرہ اور۔ پر اس بار نتیجہ 18 تھا)

:eek: :eek: :eek: :eek:

کیا خیال ہے عذرا اس کا راز ابھی اگل دیں یا سوکھے گھڑے کا جادو دکھا دیں؟

کیا کہا اس میں پھر پانی بھر گیا؟ !! :eek: :eek: :eek: :eek:
پر کیسے؟؟ ! :eek: :eek: :eek:

اس اس بار آپ ہی خالی کر دیجئے۔ جی ہاں بالکل الٹ دیجئے۔ ٹھیک!

ہا‌ں تو حاضرین یہ شعبدہ انتہائی آسان ہے، اس میں تھوڑی سی ریاضی اور تھوڑا سا اندازہ مسئلے کو حل کر دیتا ہے اور دبے لفظوں میں آپ کو جواب بتا دیتا ہے۔ در اصل اس تکنیک سے بچی ہوئی تیلیاں ہمیشہ 9، 18، 27، 36 یا 45 ہونگی۔ اور ایک جھلک دیکھ کر اتنا اندازہ تو بآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ان میں سے کون سا عدد آپ کا انتخاب ہے! کان کے پاس لے جانے والا عمل خالصتاً جادوئیت کا تاثر دینے کے لئے ہے۔

ہاں عذرا کیا احباب کی کچھ جادوئی الجھنیں ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کی جائے؟
کیا کہا ایک بھی نہیں!! :eek: :eek: :eek: اس کی تو دو ہی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

یا تو محفل کے اراکین خاموش تماشائی ہیں۔
یا ہمارا انداز کچھ خاص پسند نہیں۔ (آپ کی رائے اس شو کو بہتر بنا سکتی ہے)

جائیے اپنی والدہ کو یہ جادوئی ماچس دے آیئے تب تک میں اس گھڑے کا مسئلہ حل کرتا ہوں۔
 

سیفی

محفلین
ابن سعید بہت خوب۔ آپ نے تو پورا اسٹیج ڈرامہ ہی چلا دیا۔ بچپن میں کچھ شعبدوں پر تحقیق کی تھی اگر یاد آتے رہے تو یہاں لکھتا رہوں گا۔

پہلے زمانے میں لوگوں کو خط کی تحریر دوسروں سے بچانے کا دردِ سر ہوتا تھا۔ اس کے لئے درج ذیل طریقہ بھی کچھ عرصہ کامیاب رہا

بکری کے دودھ سے خط کی عبارت لکھ لیں۔ صفحہ کورا ہی نظر آئے گا۔ اب اس کو ہلکی سی آنچ دکھائیں ۔ آگ کے اثر سے لکھائی نظر آنا شروع ہو جائے گی۔

ویسے آجکل اس کی ضرورت ہی نہیں رہی۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن یہ کام تو میں نے پیاز کے عرق سے کیا ہوا ہے، ایک چھوٹی سی پیاز لیں، اس کا رس نکالیں اور اس سے تحریر کریں۔ کاغذ سفید ہی رہتا، پھر جب اس کو آگ پر ہلکا سا گرم کریں تو تحریر نظر آنا شروع ہو جاتی۔
 
لیکن یہ کام تو میں نے پیاز کے عرق سے کیا ہوا ہے، ایک چھوٹی سی پیاز لیں، اس کا رس نکالیں اور اس سے تحریر کریں۔ کاغذ سفید ہی رہتا، پھر جب اس کو آگ پر ہلکا سا گرم کریں تو تحریر نظر آنا شروع ہو جاتی۔
ویسے ایسی مشکوک تحریر لکھتے ہی کیوں تھے جن کو چھپانا پڑے ؟ :)
 

الف عین

لائبریرین
یہ حرکت ہم لیموں کے رس سے کرتے آئے ہیں۔ بکری کا دودھ تو یوں بھی عنقا ہے۔ لیموں اور پیاز البتہ آسانی سے مل سکتی ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
سعود بھیا کی نظر کرم نہیں ہوئی اس دھاگے پر بڑے عرصے سے ۔۔۔

آج میں پرانے دھاگے کھول کھول کے بیٹھی ہوئی ہوں ۔۔۔:battingeyelashes:
 

زین

لائبریرین
لگتا ہے ابھی تک سعود بھائی یہاں تشریف نہیں‌لائے ۔ یہ شو دوبارہ کب ہوگا؟ :)
 

زین

لائبریرین
تو جناب ہم سے کہہ دیتے ۔ اخبار میں‌ سنگل کالم اشتہار چھپوا دیتے ۔
 

زین

لائبریرین
کون بھرتا جس کا اشتہار ہوگا وہی بھرے گا نا (وہ بھی جادو کی کمائی سے )
 

زین

لائبریرین
اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود تو نہیں‌ملی ؟ اشتہار کے بعد تو قطار لگ جائے گی ۔
 
Top